دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گجرات: دو کمسن بچوں سے مبینہ زیادتی پر شہریوں کا امام مسجد پر تشدد

شہریوں نے مولوی صبغت اللہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ شہریوں نے مولوی صبغت اللہ کے سر کے بال بھی مونڈ دئیے اور منہ بھی کالا کیا ۔

گجرات ۔ بچوں سے زیادتی پر شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی۔ جلالپورجٹاں میں امام مسجد کی دو نابالغ طالب علموں سے مبینہ جنسی زیادتی  کے الزام میں شہری آپے سے باہر ہوگئے ۔

شہریوں نے مولوی صبغت اللہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ شہریوں نے مولوی صبغت اللہ کے سر کے بال بھی مونڈ دئیے اور منہ بھی کالا کیا ۔

مقامی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق مولوی صبغت اللہ نے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی

گجرات پولیس نے تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں زیادتی کا مقدمہ درج کیاہے ۔

About The Author