جولائی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05فروری 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

خونی ڈکیتی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان بے نقاب

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر کے انتہائی گنجان آباد علاقہ محلہ کمبہارنوالہ سٹی ڈیرہ میں بیس روزقبل 57 لاکھ روپے سے زائد رقم کی خونی ڈکیتی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان بے نقاب ، ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ سرغنہ ڈاکوکو گرفتار کرلیا گیا ،

ساتھی ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے چھاپے جاری ،پولیس ذرائع کے مطابق محلہ کمہارانوالہ سٹی ڈیرہ میں گزشتہ ماہ 22 جنوری کوسرشام مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات کے دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے دوافراد

سیف الرحمن ولد غلام حسین سکنہ محلہ کمہارانوالہ اور اسکے بھتیجے مظہر علی نعمان ولد شاہجہان سکنہ وانڈہ موچیانوالہ کو روک کر ان سے نوٹوں سے بھرے بیگ کو چھیننے کی کوشش کی جس پردونوں چچا بھتیجے نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی کوشش کی

لیکن اس دوران ڈاکوﺅں نے ان پر اچانک فائرکھول دیا جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہوکر گرپڑے اور ڈاکوان سے نوٹوں سے بھر ا بیگ چھین کر وہاں سے فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے ،,

پولیس ذرائع کے مطابق بیگ میں 57 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی جوکہ دونوں چچا بھتیجا مکان فروخت کرکے رقم بیگ میں گھر لے جارہے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ حافظ واحد محمود کی جانب سے ڈکیتی کا فوری سراغ لگانے کے احکامات پر

ڈی ایس پی سٹی سرکل اقبال بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فضل رحیم اور انچارج سپیشل برانچ انسپکٹر عدنان خان پر مشتمل تین رکنی خصوصی ٹیم مقرر کی گئی

جنہوں تفتیش کے جدید اسلوب استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ سرغنہ ڈاکو بشیر حسین ولد ملک ربنواز سکنہ تھویا فاضل کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں صفدر ولد اختر سکنہ تھویا فاضل،ذیشان عرف شانی سکنہ تھویا فاضل اور حمید ولد حنیف سکنہ رانا ٹاون لاہور کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا منصوبہ تیار کیا ۔

گرفتار ملزم نے مذید انکشافات کیے کہ وہ وقوعہ کے روز پراپرٹی ڈیلر اور گواہ بن کر فریقین کے درمیان موجود رہا اور جی پی او چوک پر موجود اپنے دیگرساتھیوں کو ان دونوں چچا بھتیجے کے بارے تمام معلومات سے آگاہ کرتارہا،جنہوں نے ان دونوں کا تعاقب کیا

اور گھر کے قریب محلہ کمبارانوالہ سٹی ڈیرہ پہنچنے پر انہیں فائرنگ سے زخمی کرکے ان سے بھاری رقم کا بیگ چھین لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔پولیس ملزم کے نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیاہے جن کے جلد گرفتار ہونے کی توقع کی گئی ہے۔


مقبوضہ دادی میں استصواب رائے کے بغیر حالات کو معمول پر لانا ممکن نہیں،محسن صلاح الدین

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین نے کہا ہے کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر عالمی دن ہے ،05 اگست2019 کو بھاری وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے سرفروش اور حریت پسند شہریوں

کو اپنے گھناﺅنے اور شیطانی عزائم پر مبنی اقدامات کے تحت کرفیو کا نفاذ کرکے گھروں تک محدود کرادیا اور مقبوضہ کشمیر پر جارحانہ انداز سے آئینی ترامیم کرکے اسے اپنا حصہ قرار دیا ،چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی تاریخ کا بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے ،پوری کشمیر ی قیادت پابند سلاسل ہے

اور کشمیر ی عوام کی آواز کو دبانے کے لئے ذرائع ابلاغ پر بھی سخت پابندی عائد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ کے تمام سیکرٹریز ،دیہات کونسلرز،محلہ کونسلرز اور نائب قاصدوں کے ہمراہ دفتر کمپاﺅنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان اور تحریک آذادی کے شرفروشوں کے نعروں کی گونج میں انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رحمت اللہ خان مروت نے کہا کہ کشمیر ی سرفروشوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اور جس عزم واستقلال سے گزشتہ 75 سالوں سے بھاری ظلم واستبداد کا مقابلہ کررہے ہیں

وہ اس بات کا خماز ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آذاد کرانے میں مسلسل کوشاں رہیں گے ۔انہوںنے واضح کیا کہ مسئلہ مقبوضہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق مقبوضہ دادی میں استصواب رائے کے بغیر

کشمیری حریت پسندوں کو مطمئن کرنا اور حالات کو معمول پر لانا ممکن نہیں ،آخر میں انہوںنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں اور حریت پسندوں کو پاک افواج کی طرح اپنی اور تمام سٹاف کی طرف سے ہر سطح پر تعاون کا عزم دھرایا ۔


نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں سے تعریفی اسناد تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ نے مختلف سنگین مقدمات میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں میں صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختون خواہ کی جانب سے تعریفی اسناد تقسیم کیں

اس مو قع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود بھی موجود تھے۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن تھانہ صدر انسپکٹر عابد اقبال مع پارٹی نے مقدمہ نمبر 829مورخہ26-10-2019دفعات 376,377/PPC,53CPA ،دو سرے مقدمہ نمبر 950مورخہ 11-12-2019دفعات 377PPC,53CPA میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیس ٹریس کرتے ہوئے

ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی سب انسپکٹر ثناءاللہ نے مقدمہ نمبر613 مورخہ 18-12-2019 دفعہ 9DCNSA کے حوالے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا

بلکہ ملزم کے قبضہ سے 3000گرام چرس بھی برآمد کی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ نے نمایاں کارکردگی کرنے والے آفسران و جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ اسی طرح بہادری اور جرآت مندی سے اپنی دیوٹی سر انجام دیتے رہیں

اور عام عوام کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی کی بیخ کنی کے حوالے سے کوئی کثر باقی نہ رکھیں اسی طرح دیگر تمام تھانہ کے ایس ایچ اوز بھی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں ۔


بھکاریوں کی بھر مار ،چوک چوراہے ،بھکاریوں کے نرغے میں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بھکاریوں کی بھر مار ،چوک چوراہے ،بھکاریوں کے نرغے میں ،شہری شدید پریشان ،

شہریوں کو ڈی پی او ڈیرہ سے کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں بھکاریوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے ۔

ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں ،شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا کہنا اور بددعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے ۔

خربرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں ،بھکاری لڑکیاں او رلڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیاءبھی اٹھا کر لے جاتے ہیں ،

اس سلسلے میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے ،شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہوچکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے ۔

بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کے ساتھ چوری چکاری ،غیر اخلاقی حرکات اور نوسر بازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔


سجادہ نشین پیرہدایت اللہ جان زکوڑی شریف مریدوعقیدت مندوں کی دعوت پر متحدہ امارات کے دورے پر روانہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیر ہدایت اللہ جان زکوڑی سجادہ نشین زکوڑی شریف وسابق صوبائی وزیر صوبہ خیبر پختونخوا اپنے مریدوں وعقیدت مندوں کی خصوصی دعوت پر 07 فروری بروز جمعہ پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی پرواز سے متحدہ عرب امارت کے دورہ پر دبئی روانہ ہورہے ہیں

جہاں پر وہ دس روز تک قیام کریں گے ۔اس موقع پر وہ مختلف اجتماعات میں شرکت اور عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے خصوصی طور پر ملاقات کریں گے

جبکہ پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی اور استحکام کے لئے دعائیں مانگیںگے ۔وہ اپنے مریدوں اور عقیدتمندوں کی خوشی وغمی میں بھی شریک ہوں گے ۔


ڈیرہ پولیس کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑی ریلی کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی نگرانی میںڈیرہ پولیس کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ،

ریلی ڈسٹرکٹ پولیس دفتر ڈیرہ شروع ہوکر مفتی محمود چوک،جی پی او چوک ، توپانوالہ ، فوارہ چوک ، ٹانک اڈہ سے ہوتی ہوئی توپانوالہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔ اِس موقع پر ہاتھوںکی زنجیر بنا کر کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام کو بھرپور ساتھ دینے کے لئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے

بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مذمتی احتجاج ریکارڈ کیا گیا ، پولیس شرکاءکی جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا

اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ و ہ بھرپور مداخلت کرتے ہوئے کشمیرکے مسئلے کا فوری حل نکالیں اور کشمیری عوام کو فوری اُن کے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

پولیس کی جانب سے ڈیرہ کے مختلف مقامات پریوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ضلع بھر کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔ اور شہرکے شہراہوں، حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔


جعلی کسٹم اہلکار نوسر باز کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے جعلی کسٹم کارڈ برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے کاروائی کے دوران جعلی کسٹم اہلکار نوسر باز کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے جعلی کسٹم کارڈ برآمد کرلیا ،ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کے دوران نیو بنوں چونگی پر نوسر باز ملزم جمال خان ولد غازی خان قوم وزیر سکنہ جنوبی وزیر ستان کو گرفتارکرکے اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے ایک عدد ایکسپائرڈ جعلی کسٹم کارڈ برآمد کرلیا ،

پولیس کے مطابق نوسر باز ملزم جعلی کسٹم اہلکار بن کر دھوکہ دہی سے نان کسٹم پیڈگاڑیاں گزانے کا دھندا کرتارہاہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔


واپڈا حکام کے عجب کمالات چند بجلی چوروں کی سزا پورے علاقے کو دے ڈالی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) واپڈا ڈیرہ کے حکام کے عجب کمالات ،چند بجلی چوروں کی سزا پورے علاقے کو دے دی گئی ، ڈیرہ کے نواحی علاقہ صدیق آباد مریالی میں بجلی چوروں اور کنڈیا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پورے علاقہ کی ایل ٹی تاریں اتار لی گئیں ،

علاقہ اندھیروں میں ڈوب گیا ،صارفین کا شدید احتجاج ،ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ صدیق آباد مریالی میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے واپڈا ٹیم کے آپریشن کے دوران پورے علاقہ کی ایل ٹی تاریں کاٹ کر اہلیان علاقہ کو بجلی سے محروم کردیاگیا

جس سے مکمل علاقہ اندھیروں میں ڈوب کیا۔اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران واپڈا حکام کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں چند افراد کے بجلی چوری ملوث ہونے کی سزا پورے علاقے کے لوگوں کو دی جارہی ہے۔

وہ ہر ماہ مسلسل بجلی کے بھاری بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں لیکن واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے دوران پورے علاقہ کی تمام ایل ٹی تاریں کاٹ کر انہیں بجلی سے محروم کردیاگیا ہے ۔

ان کا کہناتھا جو چند لوگ بجلی چوری میںملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے نہ ان کی سزا پورے علاقے کو دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایل ٹی تاریں منقطع ہونے سے وہ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ،گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوگیا ،خواتین بچوں ،بوڑھوں اور طلباءکو شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

انہوں نے پیسکو چیف اور منتخب عوامی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے اور واپڈا حکام کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


: اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی پولیس نے جھوک قریشی کے علاقہ میں پولیس کو مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے جھوک قریشی میں چھاپے کے دوران پولیس کو مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم صداقت کو پناہ دینے پر اس کے بھائی قیصر عباس قریشی کو گرفتار کرکے اس کیخلاف 216ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


وینسم کالج ڈیرہ میں05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) گومل یونیورسٹی وینسم کالج ڈیرہ میں05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری تھے جبکہ انکے ہمراہ رجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، کوارڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، پرنسپل وینسم کالج سردار فتح خان سلیمان خیل سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز،

ڈائریکٹرز، سربراہان، اساتذہ ، طلباءاور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اعجاز حسین قریشی نے انجام دیئے ۔ اعجاز قریشی نے اردو اورسرائیکی اشعارسے کشمیر میں مودی کی ہڈدھرمی اور کشمیری عوام پر ہندوستانی فوج کے مظالم کے خلاف روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ آج کا دن جو پورے پاکستان سمیت ہم یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منا رہے ہیں جہاں تک کشمیر کے لوگوں پر بھارتی کے مظالم کا تعلق ہے وہ ناقابل بیان ہے

لیکن کشمیر ی عوام پر ہونےوالی ہندوستان بربریت پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی نہایت قابل افسوس ہے۔ تقریب کے اختتام پر کشمیرپر ہونےوالی بھارتی مظالم کے خلاف واک کا اہتمام بھی کیا گیا اور ہاتھوں کی زنجیربنانا کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں حماد حسنین،مریم ملہار،اسامہ جاوید ، شعبہ فارمیسی،وردا عباس، شعبہ کمپیوٹر سائنس، علی زین العابدین، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور فیضان اللہ وینسم کالج نے اردو اور انگریزی میں تقاریرکرکے ایوان کا لہو گرمایا ۔تقریب میں بچوں،بچیوں نے کشمیری ملی نغمے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ٹیبلو بھی پیش کیا۔


حج درخواستیں کب سے وصول کی جائیں گی؟ حج اخراجات بارے بھی تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حج پر جانے والے تیار ہو جائیں، حج درخواستیں کب سے وصول کی جائیں گی؟ حج اخراجات بارے بھی تفصیلات سامنے آ گئیں، رواں سال سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 15 فروری سے کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت کی جانب سے سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 15 فروری سے کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جس میں 60 فیصد افراد سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی افراد نجی کمپنیوں کے ذریعے اس حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

وہ افراد جو لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے حج کے لیے روانہ ہوں گے ان کے سرکاری حج کے اخراجات 5 لاکھ 50 ہزار تک رکھنے کی تجویز ہے جبکہ کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے سفر کرنے والے حاجیوں کو 5 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے،

شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کا تعین کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب کی طرف سے حاجیوں کے کوٹے میں اضافے کی صورت میں سرکاری اور نجی اسکیم کے درمیان تقسیم کا تناسب 60 اور 40 ہوگا۔

عازمین حج کو سعودی ائیرلائنز، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن، ائیر بلو اور سعودی گلف کے ذریعے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔حج کی پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، سکھر، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے چلائی جائیں گی


پیٹ پر جمی چربی جان لیوا بیماری کے امکانات بڑھاتی ہے،تحقیق

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیٹ پر جمی چربی جان لیوا بیماری کے امکانات بڑھاتی ہے،تحقیق، پیٹ اور کمر کے اطراف جمنے والی چربی انسان میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو بڑھاوا دیتی ہے،

رپورٹ ،پیٹ پر جمی چربی ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹ پر جمنے والی چربی کو کم کرنے کیلئے انسان کو اپنی خوراک کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جو اس پریشانی سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

پیٹ اور اس کے اطراف میں جمنے والی چربی بے شمار جان لیوا بیماریوں کو بڑھاوا دیتی ہیں جس میں امراضِ قلب، دمہ، فالج اور دیگر خطرناک بیماریاں شامل ہیں اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں پیٹ پر جمی چربی کا امراضِ قلب کے امکانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

تحقیق کے بعد ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ پیٹ اور کمر کے اطراف جمنے والی چربی انسان میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو بڑھاوا دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ پر جمنے والی چربی نا صرف دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھاتی ہے بلکہ یہ فالج کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے سب سے پہلے انسان کو اپنی غذا میں فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا ضروری ہے ،

اس چربی کو ختم کرنے کے لیے ہائی انٹینسٹی ورک آوٹ یعنی مشکل ورزش کرنی چاہیے۔دن بھر کھانے والی خوراک میں موجود کیلوریز کو مدِنظر رکھنا بے حد ضروری ہے اور ساتھ ہی اپنی خوراک میں کولڈ ڈرنکس اور جوسس کا استعمال بالکل نا کریں۔


ہاریہ مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی جاری، محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مکئی کی کامیاب کاشت کیلئے بھاری میرا ، گہری ، 1.0فیصد سے زائدنا میا تی مادہ رکھنے والی، 7سی8 پی ایچ کی حامل اور پانی کو بخوبی جذب کرنے والی زمین موزوں ہے،

ریتلی ، کلراٹھی اورسیم زدہ زمین مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے۔جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ1898 ، وائی ایچ 5427 ،ایف ایچ949 ،ایف ایچ1046 اورایف ایچ 1036 کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر سکتے ہیں

اس کے علاوہ مکئی کی منظور شدہ عام اقسام ملکہ2016،ایم ایم ا?ر ا?ئی ییلو،پرل،گوہر19 ،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک1 اور سویٹ1 کی کاشت پنجاب کے میدانی علاقوں میںفروری کے آخر تک جبکہ روالپنڈی کے پہاڑی علاقوں میں15مارچ سی15اپریل تک کاشت مکمل کر سکتے ہیں،

زمین کے انتخاب کے دوران زیرِ زمین اچھے پانی کی دستیابی ، زمین میں بوئی گئی سابقہ فصل اور کھیتوں کے اردگرد موجود درختوں وغیرہ کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بہاریہ مکئی کوبڑھوتری اوربرداشت تک لمبے دنوں کی وجہ سے زیادہ روشنی اور مناسب درجہ حرارت ضرورت ہوتی ہے جو پودوں کی صحت اور زیادہ پیداوار کیلئے سود مند ہے،

بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار موسمی مکئی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار سے تقریباً 20 سے 25 فیصد زیادہ ہوتی ہے،بہاریہ مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں وٹوں پر کاشت کی صورت میں شرح بیج8 تا 10 کلو گرام فی ایکڑ

جبکہ بارانی علاقوں میںڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج12 تا15 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کو شرقاً غرباًوٹوں کی ڈھلوان پرایک ایک بیج جنوبی سمت پانی لگانے کے فوراًبعد6انچ کے فاصلے پر کاشت کریں،ہائبرڈ اقسام کیلئے پودوں کی تعداد26ہزار جبکہ عام اقسام کیلئے 23 ہزار فی ایکڑ رکھیں۔


گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں20 روپے سے 49 روپے تک اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اوپن مارکیٹ اوریوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اول کے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں20 روپے سے 49 روپے تک اضافہ ،

اوپن مارکیٹ اوریوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اول کے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں20 روپے سے 49 روپے تک اضافہ کر دیا گیاہےاوپن مارکیٹ میں درجہ اول کاگھی اورکوکنگ آئل کا پیکٹ20 روپے اضافے کے بعد256روپے تک جاپہنچاہے

جبکہ یوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اول کاگھی 29 روپے اضافے کے بعد245روپے فی کلوہوگیا اور درجہ اول کاکوکنگ آئل 49 روپے اضافے کے بعد222سے لیکر228روپے فی لیٹرہوگیا ہے۔


ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے ےوم ےکجہتی کشمیر5فروری کے حوالے سے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے ےوم ےکجہتی کشمیر5فروری کے حوالے سے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

یوم ےکجہتی کشمیرکے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈےرہ اسماعےل خان میں جی پی او سے توپانوالہ چوک تک یکجہتی ریلی نکالی گئی۔10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ10بج کر5منٹ پرآزاد جموں کشمیر اورپاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی جانب جی پی او چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید امتیاز شاہ ،ڈی پی اور ڈیرہ حافظ واحد محمود ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین ،ایم پی اے عمرامین گنڈہ پور ،

تاجر رہنما راجہ اختر علی ،سہیل احمد اعظمی ،چوہدری محمد جمیل ،حاجی اشرف ،محکمہ بلدیات،ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122 ،واسا ،ریونیو، کے افسران واہلکار ،سکول سکاﺅٹس ،سکول کے طلباء،اساتذہ ،خواتین تاجر برداری اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی،

اس موقع پر شرکاءنے ہاتھوں کی زنجیر بناکر مقبوضی کشمیر ی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

جماعت اسلامی نے ٹاﺅن ہال کے قریب کشمیریوں کےساتھ اظہارےکجہتی کےلئے مظاہرہ کےاجس کی قیادت جماعت اسلامی ڈیرہ ضلعی امیرنے کی۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مزکر عبداللہ بن مسعود سے ریلی نکالی گئی۔

مقررین نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ عالمی برادی فوری طور پر کشمیریوں کو ان حق خود آرادیت دلائے ، عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت بربریت کیوں نظر نہیں آتی ،پاکستان مضبوط ومستحکم ریاست ہے جو ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینا جانتا ہے ،

بھارت کسی غلطی میں نہ رہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے پاکستان کو اس کے نظریاتی تشخص سے محروم کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔

عالمی سامراجی قوتوں کے غلام اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار حکمرانوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا، ملک میں سیکولر و لبرل ازم کے خواب دیکھنے والوں کا راستہ روک کر نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہوگی ۔ آج کا دجال ٹرمپ مسلمانوں کو للکا ررہاہے ۔

عالم اسلام کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرناہوگا ۔ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔


کشمیر بھارت سے آزاد ہو کر رہے گا یہ اٹل حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا ،جاوید خان مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی سے خطاب کے دوران کہاستر سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہندوستان جس نے خود اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دینے کا فیصلہ کیا تھا

آج تک کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے اپنی یونین ٹیریٹری بنانے کی کوشش کی ہے مگر کشمیری عوام کے آہنی عزم نے بھارت کی اس چال کو ناکام بنا دیا ہے۔

اہل پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کی بھرپور معاونت کی ہے اور وہ ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

آخری سپاہی ،آخری گولی اور آخری سانس تک کشمیریوں کی جدوجہد کا ساتھ دینے کے بیانیے نے حریت پسندوں کے جذبے کو مہمیز دی ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ عزم کیساتھ اپنی آزادی کی تحریک کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔

آج پاکستانی عوام ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کے بنیا دی حق حق خودارادیت جس کا اقوام عالم نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا، کی تجدید اور ریاست جموں وکشمیر کے مقبوضہ حصے میں جہاں بھارتی افواج نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ ان کے حق سے ان کو محروم کرنے کیلئے وہاں پر موجود ہیں،

کشمیر کے بھائیوں،بہنوں، بیٹوں، مجاہدین، سیاسی کارکنوں اوربزرگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا گزشتہ سات دہائیاں گزرنے کے باجود پاکستان کے عوام کشمیر یوں کے اس حق خوداردیت کے ساتھ اسی طرح قائم ہیں جس طرح ان کے ساتھ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح وعدہ کیا تھا۔19

جولائی 1947کو کشمیری عوام کے اکابرین نے قرارداد منظور کی جس میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا تھا۔بعد ازاں جب سازشوں نے زور پکڑا اور کشمیری عوام کے حق رائے دہی کو بھارت کی سنگینیوں نے غصب کیا

تو معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہنچا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کشمیری عوام رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج، خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اور کٹھ پتلی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے وہاں پر ایسے قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے

جس سے وہاں پر لوگوں کے بنیادی حق صلب کیے گئے ہیں وہاں پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی مثال مہذب دنیا میں نہیں ملتی۔قابض افواج، پولیس، بی ایس ایف دیگر قابض فورسزریاست جموں وکشمیر کے اندر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کررہی ہیں،

کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے، پیلٹ گن کے استعمال سے ان کی آنکھوں کی بینائی چھینی جارہی ہے،ہزار ہا معصوم لوگ اس وقت جیلوں میں بند ہیں اور ہزارہالوگوں کو شہید کیا گیا ہے جن کا ان کے لواحقین کو بھی علم نہیں ہے،

بے شمار گمنام قبریں قابض بھارتی فوج کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ہم ریاست جموں وکشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام آپ کی پشت پر کھڑے ہیں آپ اپنے کو اکیلا نہ سمجھیں،

ظلم کی یہ رات ڈھلنے والی ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ آزادی کا سورج جلد ی طلوع ہوگا۔یہ سویرا ہو کر رہے گا کشمیر بھارت سے آزاد ہو کر رہے گا یہ اٹل حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا ،


سونے کے نرخوں میں کمی آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید350روپے کی کمی سے 90700روپے کی سطح پر آگئی۔

صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 1570ڈالر ہوگئی

جسکے باعث ،ڈیرہ اسماعیل خان ،کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے 90700روپے

اوردس گرام سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 77761روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے برقرار رہی۔


بھول ہی جائیں کہ اس مرتبہ سردیوں کا موسم ختم ہو

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بھول ہی جائیں کہ اس مرتبہ سردیوں کا موسم ختم ہوگا،موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،

اسی باعث سردی کا موسم بھی طویل ہو جائے گاِبھول ہی جائیں کہ اس مرتبہ سردیوں کا موسم ختم ہوگا، موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،

اسی باعث سردی کا موسم بھی طویل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی صورتحال بتانے والی معروف ویب سائٹ نے پاکستان کیلئے اگلے 2 ماہ کے موسم کی پیشن گوئی کی ہے جس کے مطابق اس مرتبہ سردیوں کا موسم طویل ہو جائے گا

۔ویب سائٹ پر اگلے 2 ماہ کے موسم کی پیشن گوئیوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اپریل کے آغاز تک ملک میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اپریل تک بارشیں ہونے کے باعث سردی کا موسم بھی مارچ کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔یہ نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا ہے۔ اس نئے سلسلے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ عمومی طور پر فروری کے ماہ سے ملک میں سردی کی شدت میں کچھ حد تک کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے، تاہم رواں دسمبر اور جنوری کی طرح فروری کے ماہ میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ برس موسم گرما کے دوران مون سون کی بارشوں معمول سے زیادہ ہوئی تھیں جس کے بعد ماہرین موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس برس کے موسم سرما میں سردی کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔

ماہرین کی یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور ملک میں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں ریکارڈ سردی پڑی۔ جبکہ ماہرین نے یہ پیشن گوئی بھی کی تھی کہ ملک میں اس مرتبہ موسم سرما کا دورانیہ قدرے طویل ہو سکتا ہے۔ اب ملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کے بعد یہ پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

%d bloggers like this: