مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

میڈیا کی مثبت رپورٹنگ سے حقیقی ترقی ممکن اورمعاشرے سے کرپشن, ناانصافی, سمیت دیگر سماجی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے

ان خیالات کااظہار سید نذر محمود شاہ سابق MPAوصوبائ پارلیمانی سیکرٹری پنجاب روھی پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے الیکشن2020 میں صاحبزادہ وحیدکھرل کو تاحیات صدر اور دیگر عہدیدران کی کامیابی پر مبارکباددینے کیلئے تشریف لائے, انہوں نے کامیابی پر تمام عہدیدران کو مبارکباد پیش کی

اور ہار بھی پہنائے سید نذر محمود شاہ جو قوی اسمبلی حلقہ166میں آئندہ الیکشن میں امیدوار بھی ہیں نے کہاکہ روھی پریس کلب کے صحافی ضلع بہاولنگر کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی صحافتی کوشیں تیز کردیں

تاکہ مسائل میں گھِرے لوگوں کوانصاف مل سکے, اُنہوں نے مزید کہا کہ دن بدن مہنگائ بڑھنے سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے,اُنہوں نے کہا کہ

انشاءاللہ میں اپنے حلقہ سے کامیاب ہوکر ترقیاتی کاموں کاجال بچھادونگا, سید فیملی نے پہلے بھی اپنے ادوار میں عوام کی بھلائ کے بیشمار ترقیاتی کام کروائے اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا,

سید نذر محمود شاہ کی روھی پریس کلب(رجسٹرڈ)ڈسٹرکٹ بہاولنگر آمد کے موقع پرعہدیدارن جنمیں صاحبزادہ وحید کھرل صدر, چیئرمین ڈاکٹرمحمداسلم چوہدری, ڈاکٹرطارق سلیم نائب صدر,

علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری, مطلوب احمد چوہدری جوائنٹ سیکرٹری, معروف خان جوئیہ فنانس سیکرٹری, منظوراحمد قریشی اطلاعات سیکرٹری,

چوہدری عامر مشتاق رابطہ سیکرٹری, یونس قاسمی چیئرمین مجلس عاملہ, ایگزیکٹو ممبران میں علی رضا جوئیہ,پیر طالب,

فیصل محمود,نے معزز مہمان کا استقبال کیا بعدآزاں سید نذرمحمودشاہ نے تمام عہدیدران کو مبارکباداور مٹھائ پیش کی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے..


بہاولنگر

: جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کشمیرریلی نکالی گئی،جو دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر بہاولی روڈ سے گزرتی ہوئی سٹی چوک پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیا رکرگئ

شرکاء ریلی سےامیرجماعت اسلامی ضلع بہاولنگر چوہدری افتخار ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے بھارتی 9لاکھ افواج نے کشمیر کے اندر انسانی تاریخ کے بدترین مظالم شروع کر رکھے ہیں

مگر ظلم وبربریت اور 6ماہ کرفیو کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے پست نہیں بلکہ انکا ولوالہ اور ہمت مزید مضبوط ہوئی ہے،،

کشمیر ی اپنی سلامتی کے ساتھ پاکستان کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں اگر یو این او سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ وادی میں کرفیو کا نوٹس نہ لیا تو اس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرے،انہوں نے کہا کہ انڈیا کے مسلمانوں میں تحریک اآزادی شروع ہونا اصل کشمیریوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں

آج تمام مسلم قوتیں بھارتی وزیرا عظم نرنیدد ی مودی کے خلاف ہو چکی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر یوں کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

امیرجماعت اسلامی تحصیل بہاولنگر انورحبیب امیرشہرعرفان بھٹی ےمزید کہا کہ ہم کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے  ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ۔

%d bloggers like this: