نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے زیرقیادت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ”کشمیر ریلی“ میونسپل کمیٹی سے تھانہ چوک تک نکالی گئی

جس میں وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹرفیاض علی جتالہ،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری رؤف الرحمان،میاں احسن علی قریشی، عمران رفیق بٹر،سید شہباز غوث بخاری،انوار خان رند،چودھری زاہد اجمل،مولانا حذیفہ شاکر،ثقلین خان رندپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت سیاسی،

سماجی مذہبی سرکاری محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے میونسپل کمیٹی سے تھانہ چوک تک مارچ کیا، کشمیر کی آزادی کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی،

اس موقع پر فضا کشمیر بنے گا پاکستان،بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو،بھارت کا جو یار ہے،غدار ہے غدار ہے،کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ

بھارتی مظالم اور ظلم و ستم کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے آزادی کے نصب العین سے روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں،کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پاکستانی ان کی جدو جہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں کے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے مرمٹنے کو تیار ہے،

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،ایس ڈی پی او سید اعجاز حسین بخاری،،جماعت اسلامی کے چوہدری زاہد اجمل ودیگر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی دنیا بھر میں آوازیں گونج رہی ہیں لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پاکستانی عوام کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،

بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر دوستی کی باتیں کشمیر کاز سے غداری ہیں جسے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ

گرچہ کشمیر میں آج ڈوگرہ راج نہیں، لیکن بھارت یہاں کے مسلمانوں کے اس جغرافیائی جسم و جان کے اس حصے کو کاٹنے کے درپے ہے

جسے قائد اعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا،بھارتی افواج کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے والے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا خون کر چکی ہیں،

بھارتی افواج کی درندگی سے شاید ہی مقبوضہ کشمیر کا کوئی گھر، کوئی خاندان یا کوئی فرد بچا ہو، مظلوم کشمیر ی آج بھی منتظر ہیں کہ سلامتی کونسل کی ان قرار دادوں پر عمل کرے،

جن کے تحت انہیں اپنا دیرینہ حق رائے دہی استعمال کر نا ہے،بعد ازاں ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں

اور بھارت مقبوضہ علاقے میں تمام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تعینات 9 لاکھ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے،

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو پوری دنیا کھڑی ہوجاتی، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ

جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام عالم ہندوستان کو اس بات پر راضی کرے کہ

وہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام 70 سال سے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،بھارت انتہا پسندانہ ہندوتوا سوچ کے نرغے میں اور آگ سے کھیل رہا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے اور بھارت کے اندر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہیڈ محمد والا روڈ پر ملتان سے ڈیرہ غازیخان جانے والا آئل ٹینکرمحکمہ ہائی وے کی غفلت اورگڑھے کے باعث نہر میں جا گرا،

حادثہ ٹی پی لنک کینال کے کنارے پر جگہ جگہ کٹاؤ کے باعث پیش آیا،آئل ٹینکر میں 15سولیٹر آئل بھی تھا،ڈرائیور زخمی، نہر میں پانی کم ہونے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا،

ٹینکر تباہ،پولیس اور ریکسیو1122موقع نہ پہنچ سکیں،مالکوں نے اپنی مددآپ کے تحت آئل ٹینکر کو نہر سے نکالنے کیلئے ملتان سے کرین منگوائی،

7گھنٹے کی جدوجہد کے بعداہل علاقہ اور کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو نکال لیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ملتان سے ڈیرہ غازی خان جانے والآئل ٹینکر 6 بجے صبح بستی امیر شاہ کے قریب ہیڈ محمدوالا روڈ پر تیزرفتاری کے سڑک پر کٹاؤ کی وجہ سے نہر میں جا گرا،

قادرپورراواں کا رہائشی ڈرائیور غلام اکبر زخمی ہوگیا،حادثے کی اطلاع پر سیاسی و سماجی شخصیت شہباز غوث بخاری اور دیگر علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے

جنھوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ اور ریسکیو 1122کو دی گئی مگر موقع پر کوئی نہ آیا،

اطلاع پرآئل ٹینکر کے مالک بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملتان سے کرین منگوا کر 7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اہل علاقہ کی مددسے آئل ٹینکر کو نہر سے نکال لیا،

ڈرائیور غلام اکبر کے مطابق آئل ٹینکر میں 15سو لیٹر آئل بھی موجود تھا،آئل ٹینکر نہر میں پانی کم ہونے اور خشک جگہ پر گرنے سے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہو

جبکہ آئل ٹینکر کا کافی نقصان ہوا،حادثہ محکمہ ہائی وے کی غفلت اور سڑک کنارے جگہ جگہ کھڑے ہونے کے باعث پیش آیا۔


کوٹ ادو

ملتان روڑ پر ریسکیو ایمبولینس اور ٹرالی میں تصادم مریض عورت جابحق اور ڈرائیورشدید زخمی .ڈرائیور کو نشتر ہسپتال داخل کرادیا گیا

اس بارے تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122کی ایمبولینس جسکا ڈرائیور کوڑا خان ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سےایک مریض عورت کو ملتان کے کر جارہی تھی کہ

ہیڈ محمدوالاروڈ نورشاہ کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالی سے ٹکرا گئی مریض عورت موقع پر جابحق ہوگئ

اور ریسکیو ایمبولینس کا ڈرائیور کوڑا خان شدید زخمی ہوا پولیس موقع پر پہنچ گئ

اور زخمیوں کو فوری طور پر ملتان ریفر کر دیا اور لاش ورثہ کے حوالے کر دی۔

About The Author