نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست کمپنیوں کی اپلیکیشنز میں نقائص سامنے آگئے

گوگل کی ٹیک آؤٹ ایپ میں نقص کی وجہ سے صارفین کی تصاویر دوسروں کے ساتھ خود بخود شیئر ہوگئیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست کمپنیوں کی اپلیکیشنز میں نقائص سامنے آگئے۔ معروف کمپنی گوگل کی ٹیک آؤٹ ایپ میں نقص کی وجہ سے صارفین کی تصاویر دوسروں کے ساتھ خود بخود شیئر ہوگئیں،

گوگل انتظامیہ نے اعتراف کرلیا۔ ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ڈیٹا بھی محفوظ نہیں رہا۔ ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کے فون نمبرز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی ایپلیکشن ’گوگل ٹیک آوٹ‘ کے سافٹ ویئر میں نقص کی وجہ سے سمارٹ فونز کی فوٹو ایپ سے بنائی گئی ویڈیوز اجنبی افراد کو چلی گئیں

کمپنی انتظامیہ نے اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کرلیا۔

گوگل کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔

دوسری طرف ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا بھی ایک بار پھر غیر محفوظ ہوگیا۔

ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کے فون نمبرز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کونٹیکٹس اپ لوڈ فیچر میں نقص کی وجہ سے ایسا ہوا۔

گزشتہ برس بھی ٹوئٹر سے ڈیٹا لیک ہوا تھا جس پر کمپنی انتظامیہ کو معافی مانگنا پڑی تھی۔

About The Author