دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپورجوش وجذبہ سے منایا جا ئے گا.

ڈویژن و ضلع کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی جس میں دس بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی.

مقامی فنکار کشمیر میں ظلم و ستم اور بھارتی جارحیت کو سٹیج ڈرامے کی شکل میں عوام کے سامنے رکھیں گے.

اس موقع پر تقاریر او رملی نغمے بھی پیش کیے جائیں گے. تقریب میں پارلیمنٹیرینز، افسران، تاجر برادری، وکلاء اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین شریک ہو ں گے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ تقریب کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں.علاوہ ازیں 11بجے دن کچہری چوک سے ہسپتال چوک تک مرکزی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو ریلی کی مانیٹرنگ او رانتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد کر کے تقریبات کو حتمی شکل دی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، ملک محمد شاہد اور دیگر افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان سبزی منڈی اور مارکیٹوں کے معائنہ کے ساتھ گرانفروشوں کے خلاف فعال کردار ادا کررہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے آج صبح مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر کے ساتھ سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

پھل اور سبزیوں کا معیار دیکھنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری نرخنامہ چیک کیا

اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو پھل اور سبزی حکومت کے مقررکردہ نرخوں ناموں کے مطابق دستیاب ہو۔

اسسٹنٹ کمشنرمحمد اسد چانڈیہ نے مختلف سیلز پوائنٹ پر آٹے کی سپلائی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر دستیاب ہے۔


ڈیرہ غازیخان

یوم کشمیر کی پروقار تقریب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام صبح، کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جا رہی ہے

جس میں آزادی کشمیر کے عظیم الشان مقصد کواجاگر کرنے اور کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں.

یہ بات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و آرٹس کونسل ریاض الحق بھٹی نے یہاں بتائی.انہوں نے کہا کہ نونہالان وطن اپنی تقریروں، ملی نغموں اور خاکوں کے ذریعے دن کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں

اور پوری قوم کے ساتھ مل کر اس دن کوبامقصد بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے افراد کو دعوت دی گئی ہے کہ

وہ ہندوستان کے غاصبانہ قبضے اور بربریت کے خاتمے کیلئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں اور ایسی ملی یکجہتی کا اظہار کریں کہ دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا جاسکے.


ڈیرہ غازیخان

آمد بہار سے کلین اینڈ گرین پروگرام برائے شعور و آگاہی ترتیب دیا گیا ہے. اس مقصد کیلئے ڈی جی خان آرٹس کونسل نے خاکوں پر مبنی پروگرام مرتب کیے ہیں

جو سٹریٹ تھیٹر کے طو رپر شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو دکھائے جائیں گے. ان خاکو ں کے ذریعے عوام الناس کو بیماریوں کے خاتمے،

تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچاؤ، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے او رشجرکاری کے ذریعے سرسبز و شاداب بنانے کیلئے آمادہ کیا جائے گا.

اس مہم کا آغاز چھ فروری جمعرات سے ڈی جی خان میں کیا جارہا ہے جس کا دائرہ بڑھا کر ڈی جی خان ڈویژن کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی پیش کیا جائے گا.

جمعرات کو پہلا سٹریٹ تھیٹر کشمیر چوک پر گیارہ بجے دن، ریلوے چوک پر ایک بجے، پل ڈاٹ پر تین بجے جبکہ چوک چورہٹہ پر ساڑھے چار بجے سہ پہر پیش کیا جائے گا.

مذکورہ پروگرامو ں کی نگرانی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و آرٹس کونسل ریاض الحق بھٹی کر رہے ہیں جبکہ پروگرام آفیسر فضل کریم انتظامات کرنے میں مصروف عمل ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرتحصیل تونسہ شریف کے کاشتکاروں کو پچاس فیصد سبسڈی پر زرعی آلات دیئے جائیں گے.

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس تونسہ میں موصول شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کے نمائندہ کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ غلام مصطفی،

ایم پی اے کے نمائندہ اظہر جاوید اور کاشتکار حسن اعظم ملغانی و دیگر موجو دتھے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم نے بتایا کہ

کاشتکاروں کو پانچ اقسام کے پندرہ زرعی آلات دیئے جائیں گے جس کیلئے 96درخواستیں موصول ہوئیں جانچ پڑتال کے بعد 39کو قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار دیاگیا.

انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو پچاس فیصد سبسڈی پر چھ ڈرائی سوئنگ ڈرل، چار زیرو ٹیلیج، تین واٹر سوئنگ ڈرل، ایک ویٹ بیڈ پلانٹر اور ایک سلیشر دیئے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے آئی سی آئی لائف سائنسز کے زیر اہتمام ٹیچنگ ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کانفرنس ہال میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا

جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظیم خان،ڈاکٹر مجید اللہ بزدار،اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر حفیظ اللہ لغاری،ڈاکٹر عمران عاصم،ڈاکٹر نذر فرید،ڈاکٹر فدا حسین،

ڈاکٹر زبیر کھوکھر،ڈاکٹر عمیر معصومی،ڈاکٹر مرید،ڈاکٹر مجاہد،ڈاکٹر صفدر،ڈاکٹر کرن،ڈاکٹر عبد المنان،ڈاکٹر تسمیہ،ڈاکٹر ردا فاطمہ،

ڈاکٹر زرناب مظہر،ڈاکٹر عامر شہزاد،ڈاکٹر راشد علی،ڈاکٹر غلام حسین بزدار،ڈاکٹر ثقلین،ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر صدام،

ڈاکٹر اظہر،ڈاکٹر حیدر،ڈاکٹر سیماب سلیم،ڈاکٹر سونیا محسن،ڈاکٹر اکرام نیازی،ڈاکٹر سدرہ،ڈاکٹر سمانہ سمیت دیگر نے شرکت کی سیمینار میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے شرکا ء کو بتایا گیا کہ

ہر مرض قابل علاج ہے اس سے مقابلہ کر کے صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے آئی سی آئی کے نمائندہ نعیم اقبال نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کمپنی کی طرف سے اس مرض کے خلاف مکمل جدو جہد کا اعلان کیا.


ڈیرہ غازیخان

کشمیر ی مسلمانوں کی جرات،بہادری اور استقلال کو سلام پیش کر تے ہیں کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا

ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا

سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل کرفیو اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں

مودی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے متنازعہ شہری قانون اور کشمیر میں ظلم کا بازار مودی حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے

سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیر میں طویل ظلم کی رات کے بعد آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد ہوا، جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی،

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے معزز مہمانان گرامی کو ادارہ میں خوش آمدید کہا نظامت امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم کی زیر نگرانی یونیورسٹی کے کثیر المقاصد ہال میں ایک جامعہ کے طلباء و طالبات کی طرف سے ایک پروگرام پیش کیا گیا۔

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ و علیہ وسلم پیش کی گئی، سٹوڈنٹس نے کشمیر کے موضوع پر تقاریر اور نغمہ پیش کیا، کشمیر میں بھارتی بربریت کو دکھانے کے لیے حقیقت پر مبنی ایک ڈرامہ پیش کیا گیا،

مہمانان گرامی نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمار بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جن کی بازی لگا دے گا

اور ایک کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، گذشتہ روز کے مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں،

انتظامیہ کمیٹی کو تعریفی شیلڈز دی گئیں، اور پروگرام کا اختتام ایک ریلی پر ہوا، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈائریکٹر مہر مظہر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان جمیل، منیجر ویمن کرائسز سنٹرثریا مجید رانا، دیگر افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے کہا کہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اقوام متحدہ کشمیریقں پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب پی ایچ اے آصف محموداور مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کا کھوسہ پارک کا دورہ عرصہ دارز سے خستہ حال کھوسہ پارک کا کام تین دن میں شروع کرنے کے احکامات جاری کئے

مشیر پی ایچ اے آصف محمود نے پی ایچ اے لاہور کی ٹیم پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فنڈز کے باوجود پارک کی بیوٹیفکیشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہو گا

اس موقع پر چیئر مین پی ایچ حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈی جی خان میں خستہ حال پارک کو تین مہینے میں سر سبز بنائیں گے انہوں نے کہا کہ

پارک کی بیوٹیفکیشن میں تاخیر کنٹریکٹر کے کام نہ کرنے سے ہوئی مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی پارک کو جلد مکمل کرکے شہریوں کی تفریح کے لئے کھول دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

جامپور روڈ پر واقع گاڑیوں کے شوروم میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ جانے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں خاکستر،ریسکیو فائر فائٹر نے آگ پر قابو پا لیا

تاہم تمام عملہ جانی نقصان سے محفوظ رہا،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان جامپور روڈ پر واقع گاڑیوں کے محمد علی موٹرز شوروم پر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی شوروم مالک محمد علی لنگاہ نے بتایا کہ

آگ بجلی کی تاروں کے شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے شو روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

آگ لگنے سے دکان میں موجود فرنیچر اور لاکھوں روپے مالیت کی آٹھ قیمتی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو کے فائر فائٹر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

تاہم شو روم کا تمام عملہ محفوظ رہا۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی کے علاقہ میں بااثر شخص کی چھ سالہ ریڑھی بان کے بچے کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش، بچے کے ورثاء کے آنے پر ملزم فرار، متاثرہ بچے کے والد کا وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او سے انصاف کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے بلاک 51 کے رہائشی غریب ریڑھی بان فہد حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ 31جنوری کو وہ کام کاج سے فارغ ہوکر گھر آیا تو بیٹا گھرمیں موجود نہ تھا

رشتہ داروں کے ہمراہ اس کی تلاش شروع کی جب وہ بلاک 43 میں منظور حسین کی بیٹھک کے پاس سے گزرے تو اندر سے میرے بیٹے علمدار حسین کے رونے کی آواز آئی دروازہ کھول کر دیکھا

تو منظور کھوسہ کا بیٹا عنصراسکے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا انہیں دیکھ کر ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگیا

اس نے بتایا کہ سٹی پولیس نے اسکی مدعیت میں مقدمہ نمبر 25/20بجرم 337/511درج تو کر لیا ہے لیکن پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے

فہد حسین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمدبزدار اور ڈی پی او اسد سرفراز انصاف دلاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرائیں۔


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک محمد اسلام شاکر نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت دہم کے سالانہ امتحان 2020کا انعقاد 22فروری سے شروع ہو رہا ہے

اس سلسلہ میں تمام پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس انکے داخلہ فارمز پر درج پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں

جبکہ ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس انکے متعلقہ ادارہ جات کو بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اکاؤنٹ میں ویب سائٹ www.Bisedgkhan.edu.pkپر آن لائن جاری کر دی گئی ہیں

یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن کی زیر نگرانی اور انکی ہدایت کے مطابق امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے

تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ریگولر امیدواران کے ادارہ جات اپنے اکاؤنٹ سے امیدواران کی رول نمبر سلپس پرنٹ کر سکتے ہیں

اور جن امیدواران کی رولنمبر سلپس بوجہ اعتراضی خطوط کا جواب نہ دینے یا بقایا فیس جمع کرانے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں وہ جلد از جلد اپنے اعتراض دور کروائیں

اور اپنی رول نمبر سلپس جاری کروائیں جن امیدواران کو رولنمبرسلپ 17فروری تک نہ ملے تو وہ دفتر تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کرکے ڈویپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ کشمیر سے محبت ہماری رگوں میں دوڑتی ہے

اور مظلوم کشمیریوں کا احساس ہمارا سرمایہ ہے پانچ فروری کو پوری قوم اور ڈیرہ غازی خان کی عوام بھر پور انداز سے آزادی کشمیر کے لیے اظہار یکجہتی کریگی

کیونکہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ مظلوم کے لیے آواز بلند کرنا بھی جہاد ہے اور یہ بھی جانتی ہے کہ صرف باتوں، خواہشوں، دعوؤں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا

بلکہ کچھ عملی اقدام بھی کرنے پڑیں گے سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور عمل کی طرف پہلا قدم ہے اور اس بات کا اعلان بھی کہ

جب کشمیریوں کو ہماری کسی بھی عملی مدد کی ضرورت ہوگی ہم دریغ نہیں کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں کینسر کے عالمی دن کے موقع پر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سیمنار کا انعقاد کیا گیا

سیمنار میں ڈی پی اواسد سرفراز، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ سمیت دیگر پولیس افیسران نے بھی شرکت کی

ڈی پی او نے آئے ہوئے مرد و خواتین سے مسائل دریافت کیے اس موقع پر پولیس فورس کے جوانوں نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ دیا

منعقدہ سیمینار میں پارلیمٹرینز، سکول کے بچوں اور پولیس کے جوانوں نے بھر پور حصہ لیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی پولیس کے جوانوں کی بڑی تعداد نے بلڈ ڈونیشن کیمپ پر اپنے خون کا عطیہ دیا

کیمپ کا مقصد کینسر کے مریضوں کو خون کا عطیہ فراہم کرنا ہے پولیس کینسر کے مریضوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پولیس اپنے خون کے عطیہ سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے

آج کینسر کی آگاہی کے متعلق سیمینار بھی منعقد کیا گیاسیمینار میں کینسرسے آگاہی کو اجاگر کیا گیاڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ

دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کافرض ہے اسلام حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی تلقین کرتاہے کینسر کا بروقت علاج کراکر اس سے چھٹکار حاصل کیا جا سکتا ہے۔

About The Author