نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل :

جماعت اسلامی پاکستان کے زیر انتظام الخدمت فاونڈیشن ضلع بہاولنگر کی جنرل کونسل کے اجلاس میں صوبائی صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق جنرل سیکرٹری محمد فاروق نظامی صدر ضلع ریاض محمود نے شرکت کی

صدر ضلع ریاض محمود نے کارکردگی رپورٹ پیش کی2019 میں 200ویل چیئزمعزوروں میں فری تقسیم کی گئی 2عدر فلٹر یشن پلانٹ لگوانے گئے 11 آ رفن بچوں کی ماہانہ کفالت کی گئی

150پانی کےہینڈپمپ اورنلکے چولستان میں لگوانے گئے 6 آئی کیمپ لگوانے گئے 2 بےروزافرادکی کارربارکےلے امداد کی گئی

آخر میں الخدمت فاونڈیشن صوبہ پنجاب جنوبی ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے ضلع کےزمہداران کو بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان ایک N GOکے طور پر پاکستان کے اندرکام کر رہی ہے

الحمداللہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان آفات سے بچاؤ صحت میں میڈیکل کیمپ ایمبولینس سروس تعلیم کے لیے سکالرشپ اور سماجی خدمات صاف پانی پروجیکٹ کفالت یتیم بچوں

اور مواخات غریب لوگوں کوروزگارکیلیے امداد مہیا کرنا اور انہوں نے کہا کہ بہاولنگر ضلع کی کارکردگی پر فخر ہے۔


بہاولنگر

کینسر کے عالمی دن کے موقع پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں سمینار کا انعقاد، پولیس کے افسران و جوانوں نے خون کے عطیات بھی دئیے۔

تقر یب میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال بہاولنگر جنرل فزیشن،با ر ایسو سی ایشن کے صدروسیکرٹری، حسا س اداروں کے ضلعی سر برا ہان سمیت عہدیداران انجمن تا جرا ن،میڈیا نما ئند گا ن اور پولیس کے افسران و اہلکا ران نے بڑ ی تعدا د میں شر کت کی۔

جنرل فزیشن ڈا کٹر عاطف نعیم کی شر کاء کو کینسر کی علامات اور بچا ؤ کے سلسلہ میں بر یفنگ۔
تفصیلات کے مطا بق  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات اور ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہد ایت پر عبد الرزا ق شہید پولیس لائن میں کینسر کے عالمی دن کے مو قع پر ایک سیمنار کا انعقا د کیا گیا۔

جس میں ایم ایس بہاولنگر ڈاکٹر انعاالحق جمالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے علاوہ فزیشن ڈاکٹر عاطف نعیم،وکلاء، انجمن تاجران، طلباء اساتذہ،میڈیا ء نمائندگان اور بہاولنگر پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

فز یشن ڈاکٹر عاطف نعیم نے کینسر پھیلنے کی وجوہات اور احتیاطی تدا بیرپر روشنی ڈالی۔صحت مند زندگی،ورزش اور متوازن غذا کے استعمال کے ساتھ تمباکو نوشی سے پرہیز اس مرض سے بچاؤمیں معاون ہے۔

کینسر کے مرض سے بچنے اور اس کی بروقت علاج کے متعلق بھی تفصیلا بتایا۔بہاولنگر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ

یہ کینسر ڈے منانے کی ذمہ داری محکمہ ہیلتھ کی ہے لیکن محکمہ پولیس نے کینسر ڈے کے حوالے سے سمینار منعقد کرکے ہم سے بازی لے گیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل منصور عالم نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکا کینسر ڈے کے حوالے سے بیان پڑھ کر سنایا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد سے اظہار یکجہتی کیا اور اس مرض کے خلاف اعلان جنگ کیا اور کہا کہ

کینسر سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے خون کے عطیات دینے چاہئیں بہاولنگر پولیس اس مرض کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے

بہاولنگر پولیس کے افسران و جوانوں نے خون کے عطیات دے کر کینسر کے مریضوں کیساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہوئے کہا کہ

آ ج دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے جس کا مقصد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد کی زندگی بچا نا اور آ گا ہی کی مہم اس مرض کے خلا ف اعلان جنگ ہے۔

About The Author