پنجاب اسمبلی کی پیبلک اکاونٹس کمیٹی کا حمزہ شہباز کو چیئرمین بنوانے کے معاملے پر ن لیگ اور ق لیگ میں برف پگھلنے لگی ،،،،
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا عندیہ دے دیا ،،،، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کے چیئرمین بننے کی صورت میں ن لیگ اسٹنڈنگ کمیٹیوں سے اپنے استفعی واپس لے سکتی ہے۔
پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی متحرک ہوگئے ،،، اسپیکر نے ن لیگی وفد کو اگلے ہفتے اسمبلی بلا لیا ہے ،،،،
لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی حمزہ شہباز کو چئیرمن بنانے پر راضی ہیں ،
پیبلک اکاونٹس کمیٹی ون کی چیرمین شپ اپوزیشن کا حق ہے ،،، پیبلک اکاونٹس کمیٹی ون کا چیرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے اور اسمبلی کی روایت بھی یہی ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے چیئرمین بننے کی صورت میں ن لیگ اپنے استعفے واپس لے لے گی البتہ حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہونیوالی ملاقات کے بعد ہی ہوگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،