دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03فروری2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

قرطبہ یونیورسٹی کے نوجوان طالبعلم کی پراسرار موت نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان : سرکلر روڈ آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب میڈیکل سٹور میں بہوشی کی حالت میں پایا جانے والا قرطبہ یونیورسٹی دیرہ بی ایس انگلش ڈیپارٹمنٹ کا بیس سالہ طالبعلم ہسپتال میں دم توڑ گیا ،

نوجوان طالبعلم کی پراسرار موت نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ، نوجوان کی موت باڈی بلڈنگ کلب میں سٹیرائیڈ ، آئس کلب میں آئس نشہ کا زیادہ استعمال، زہرخوردنی،قتل یا کچھ اور پولیس کے لئے معمہ بن گیا ،

لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے مزید تحقیقات کے لئے جسمانی اعضاءکے نمونے فرانزک لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ،پولیس نے واقعہ کے مختلف پہلو پر تحقیقات شروع کردیں

،پولیس ذرائع کے مطابق سرکلرروڈ آشیانی شاپنگ سنٹر کے قریب واقع میڈیکل سٹور کے اندر بہوشی کی حالت میں بیس سالہ نوجوان نعمت اللہ ولد دوست محمد قوم محسود سکنہ برکی ٹاﺅن کے بہوشی کے حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس فوری وہاں پہنچ گئی

اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے دوران وہ جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کے قریبی ذرائع کے مطابق نوجوان قرطبہ یونیورسٹی میں بی ایس انگلش فسٹ سمسٹر کا طالبعلم تھا ،

وہ اتوار کو دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر نکلا اور بعدازاں وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔اہل خانہ اسے تلاش کرتے رہے لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا ۔نوجوان کے لاپتہ ہونے کے دوسرے روز وہ سرکلر رروڈ پر واقع آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب میڈیکل سٹور میں بہوش پایا گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ہی وہ جاں بحق ہوگیا۔متوفی نوجوان کا پوسٹمارٹم کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی گئی،

ذرائع کے مطابق نوجوان نے باڈی بلڈنگ کے لئے جم کلب جائن کررکھا تھا تاہم نوجوان کی پراسرار موت کی وجہ باڈی بلڈنگ کلب میں سٹیرائیڈکا استعمال ، آشیانہ شاپنگ سنٹر میں آئس کلب کے اندر آئس نشہ کی زیادہ مقدار کا استعمال ،زہر خوردنی ،قتل یا کچھ اور سبب پولیس کے لئے معمہ بن گیا ،

ڈاکٹر نے نوجوان کی موت کی وجوہات کی جانچ کے لئے اس کے مختلف جسمانی اعضاءکے نمونے حاصل کرکے انہیں فرانزک لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں ۔

پولیس نے زیر دفعہ 174 کی دریافت رپورٹ درج کرکے واقعہ کے مختلف پہلو پر تحقیقات شر وع کردیں ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم باڈی بلڈنگ کلبوں میں کثرت کے ساتھ نوجوانوں کو خطرناک سٹیرائیڈ کا استعمال کرایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب آشیانہ شاپنگ سنٹر میں طویل عرصہ سے قائم آئس کلب کے اندر کھلے عام آئس نشہ کی فروخت جاری ہے ،

ان انتہائی بااثر مالکان کے خلاف پولیس کی موثر کاروائی نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل تباہی سے دوچار ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق غالب گمان یہی کیا جارہا ہے کہ سٹیرائیڈکی کثرت یا پھر آئس کلب میں آئس نشہ کی زیادہ مقدار کے باعث نوجوان کی حالت خراب ہونے پر میڈیکل سٹور کے اندر بہوشی اس کی موت پر منتج ہوئی ۔
٭٭٭
دہشت گردوں کا حملہ اور مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر02 میں دہشت گردوں کے حملہ سے نمٹنے اورپولیس لائن ڈیرہ میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور اُن کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے

اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی ڈرل دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عمالی مظاہرہ پیش کیا۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر02 میں منعقد فرضی مشق کے موقع پر پولیس جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا

اور حفاظتی اقدامات و ہائی الرٹ سکیورٹی کے تحت مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی مناسب اقدامات اُٹھائے گئے تھے ۔ پولیس کی تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے خود مختلف فارمیشن سیکھائے

اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف ڈرل بھی کرائے گئے ۔ پولیس جوانوں کو عملی طور پر سیکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کرکے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے ۔

مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مذاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مذاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے

اور مذاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے موثر احتیاطی تدابیر بھی سکھائے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے منعقد فرضی مشقوں میں حاصل کردہ تجربے کو عوام کے بہتر مفاد کے لیے بروئے کار لائیں اور پرفیشنلزم کی بنیا د پر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔
٭٭٭
ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ یونیورسٹی کی حدود بنددھپانوالہ چلڈرن پارک کے قریب ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ،لاش کو شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے بعد شناخت ہونے پر اسے ورثا کے حوالے کردیاگیا ،

ڈاکٹرز کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک سے ہونا قرار پائی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 82 سالہ ضعیف العمر عالمگیر ولد صاحب خان قوم گنڈہ پور سکنہ نواب بستی بلوچ حال موسیٰ ٹاﺅن مریالی ٹانک سے عصر کے وقت اپنے بیٹے کو ملنے ڈیرہ آیا

اور بنوں اڈہ کے قریب پہنچنے پر اس نے بیٹے کو موبائل فون پر وہاں بلایا جو کہ موٹرسائیکل پر اسے لینے کے لئے گھر سے روانہ ہوگیا

لیکن اس دوران باپ پیدل ہی وہاں سے روانہ ہوگیا اور بعدازاں اس کا دوبارہ بیٹے سے رابطہ نہ ہوسکا۔ رات گئے تک دونوں باپ بیٹا ایک دوسرے کوڈھونڈے رہے لیکن دوسری صبح تھانہ یونیورسٹی کی حدود بند دھپانوالہ روڈ پرواقع چلڈرن پارک کے قریب وہ جاں بحق پایاگیا ۔ا

طلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں پولیس کی طویل تگو دو کے بعد متوفی کی شناخت ہونے پر لاش کولواحقین کے سپرد کردیاگیا ۔ڈاکٹر ز کے مطابق رات کو شدید سردی میں اس کا سانس بند ہونے اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔
٭٭٭
یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منائینگے، رحمت اللہ خان مروت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منائینگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ رحمت اللہ خان مروت ،5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منائیں گے

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ رحمت اللہ خان مروت کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد کیاگیا جس میں سپروائزر اور سیکرٹریز کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

اے ڈی بلدیات رحمت اللہ خان نے کہا کہ ملک بھر کی طرح 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں سے اظہار یکجہتی کےلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈیرہ بھی جلسے اور مظاہروں کا انعقاد کرے گا،

اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ڈیرہ کی جانب سے ضلع بھر میں اجتماعات ومظاہرے منعقد کرکے کشمیری بھائیوں کے تحریک آذادی جدوجہد کی مکمل حمایت اور تائید کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حق اقلیت میں ہوتاہے جب باطل قوتوں سے ٹکرتا ہے تو اسے تہہ تیغ کرکے رکھ دیتاہے ۔

مقبوضہ کشمیر کے سرفروش اور بہادر تحریک آذادی کے ذریعے حق کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ت ایمانی کے جذبے سے ہندو بنیئے اور نریندر مودی جیسے درندہ صفت کے گھناﺅ نے اور ظلم وبربریت پر مبنی فیصلوں اور اقدامات کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آذادی کی تحریک کو فعال بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے ہیں

جس کے ثمرات فی الفور حاصل ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ یوم کشمیر کے موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ،نماز فجر میں مقبوضہ کشمیر کے شہداءکیلئے فاتحہ وقرآن خوانی کااہتمام کیا جائے گا،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ہمارا قومی دن ہے جس دن کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جاتی ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی اس قومی دن کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں نماز فجر کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہداءاور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی ،

اس موقع پر شرکاء نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقہ سے منائیں گے
٭٭٭
غیر قانونی کار پارکنگ ٹریفک کا نظام درہم برہم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) غیر قانونی کار پارکنگ ٹریفک کا نظام درہم برہم ،ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکلر روڈ ،بازاروں ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی کار پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے ،

سیکورٹی رسک اپنی جگہ ہیں ،ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث ڈیرہ میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر ہورہا ہے ،تاہم ٹریفک پولیس اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

فوارہ چوک کے قریب سرکلر روڈ پر موٹرسائیکل فروخت کرنے والے تاجروں کی جانب سے موٹرسائیکل روڈ کے اوپر مرمت اور کھڑی کی جاتی ہی،

ٹانک اڈہ ،پوندہ بازار ،کلاں بازار میں ،کمشنری بازار میں ون وے ٹریفک کے خلاف ورزی کے باعث چنگ چی رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں نے ٹریفک جام کررکھا ہوتاہے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتاہے

اور سائیکل ،موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے جبکہ شہریوں اور خواتین کا پیدل گزرنا بھی محال ہوجاتاہے ۔
٭٭٭
مضر صحت اچار اور مربہ جات کی فروخت شہری مختلف امراض کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مضر صحت اچار اور مربہ جات کی فروخت شہری مختلف امراض کا شکار ،ڈیرہ اسماعیل خان میں مضر صحت اچار اور مربہ جات کی فروخت شروع ہے جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،

کھلے عام فروخت کیے جانے والے اچاروں اور مربہ جات کو مضر صحت پہلے ہی قرار دیا جاچکا ہے کھلے عام فروخت کیے جانے والے اچار ومربہ جات پر خطرناک مکھیاں بیٹھی ہوتی ہیں جبکہ راستے میں کی گندگی بھی اس پر پڑرہی ہوتے ہیں ،

بازاروں اور شہر کے مختلف مقامات پر مضر صحت اچار اور مربہ جات کی فروخت جاری ہے جنہیں ڈیرہ میں تیار کیے جاتا ہے جبکہ بعض دیگر علاقوں بھی سے منگوائی جاتے ہیں ۔
٭٭٭
دوست کے قتل میں گرفتار ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج عثمان ولی خان نے تھانہ چودھوان کی حدود میں دوست کو قتل کرنے کے اہم اور مشہور زمانہ مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری

جبکہ دیگر دو مرکزی ملزمان کو مفرور گرانتے ہو ئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سال 2013 کے دوران تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ استرانہ کے قریب جنگل میں جوانسال شفقت اللہ ولد عبدالعزیز قوم قیصرانی سکنہ بستی نارنجی والی کی قتل شدہ لاش پائی گئی ۔

مقتول کے بھائی قدرت اللہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول کا دوست ملزم محمد مذمل ولد ربنواز قوم بزدار سکنہ بستی لکھانی والی ان کے گھر موٹرسائیکل پر آیا جس کی انہوںنے خوب تواضع کی ،

کھانا کھانے کے بعد وہ بھائی کو علاقہ میں چکر لگانے کے لئے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا بعدازاں انہیں اپنے قریبی رشتہ دار عبدالقدیر نے قریبی جنگل میں بھائی کی قتل شدہ لاش کی موجود گی کی اطلاع دی ، وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو بھائی کو خون میں لت پت قتل شدہ پایا جسے چھرے سے قتل کیاگیا تھا۔

ابتدائی طور پر مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر اس کے دوست مزمل کو مقدمہ میں نامزد کرکے گرفتارکرلیاگیا ۔بعد ازاں دوران تفتیش دیگر ملزمان محمد الیاس ولد حقنواز اور شفقت اللہ ولد عبدالرشید اقوام بزدار ساکنان بستی لکھانی والی کو ٹریس کرکے انہیں بھی مقدمہ میں نامزد کیاگیاجو کہ گرفتار نہ ہوسکے ۔

مقدمہ کی سماعت کے دوران گرفتار ملزم مذمل کے خلاف چودہ شہادتیں اور گواہان عدالت میں پیش کیے گئے لیکن استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ۔عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے بری کرتے ہوئے دیگر دو نامزد ملزمان کو مفرور گردانتے ہوئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔
٭٭٭
ایک لاکھ روپے بھتہ طلب ، انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا رکن ظاہر کرکے شہری سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

علاقہ سگو جنوبی کے رہائشی اسماعیل ولد گلاب اکاخیل نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم حکیم اکاخیل ولد معشوم سکنہ نزد گیلانی ہوٹل بنوں روڈ نے خود کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا رکن ظاہر کرکے میرے سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جبکہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں د ی ہیں ،

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے چھان بینش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
تاریخ نے منفرد ریکارڈ قائم کر د

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) 02.02.20 تاریخ نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔ایسی تاریخی اور منفرد تاریخ زندگی میں ایک بار آتی ہے۔ اسطرح تاریخ اور ملے جلے اور ایک جیسے الفاظ جو شاید پھر زندگی میں کبھی بھی دیکھنے کو نہ ملیں
٭٭٭
موسم کی تبدیلی ‘فضا خوشگوار اور دھوپ نکلنے سے فصلوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سردی کی شدت اور دھندمیں کمی سمیت موسم کی تبدیلی ‘فضا خوشگوار اور دھوپ نکلنے سے فصلوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارمحکمہ زراعت کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایام میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں سخت سردی ‘دھند اور کہرکے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا جبکہ معمول کی نسبت کم بارشیں بھی فصلوں کو متاثر کررہی تھیں

تاہم اب جبکہ مختلف علاقوں میں سردی کی شدت کم ہورہی ہے اور فصلوں پر پڑنے والے کورے کا زوربھی ٹوٹ رہاہے لہذاموسم میں ہونیوالی مذکورہ تبدیلی کے باعث ربیع کا شتہ فصلوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اور فی ایکڑ بہترپیداوارکا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ دورمیں کھادوں کے مناسب استعمال کے بغیرزرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں جبکہ پودوں کی بڑھوتری کیلئے ثانوی غذائی جزووالی کھادیں خاص اہمیت کی حامل ہیں اور معاشی نقطہ نظر سے بھی کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے

کیونکہ کاشتکار ایک روپے کی کھاد کے بدلے 9روپے تک کی اضافی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کھادوں کی اقسام کو تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اجزائے کبیرہ والی کھادیں جن میں نائٹروجن‘ فاسفورس‘پوٹاش وغیرہ شامل ہیں کی فصل کو اشدضرورت ہوتی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر اجزائے ثانوی کا استعمال بھی سودمندہے اورکیلشیم‘ میگنیشیم ‘سلفرفصلات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجزائے صغیرہ کا استعمال کاشتکاروں کو مالی منفعت فراہم کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے۔
٭٭٭
پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبہ اوربھرپور انداز میں منایا جائیگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبہ اوربھرپور انداز میں منایا جائیگا۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے محکمہ تعلیم، ہیلتھ،ضلع کونسل اور بلدیہ سمیت دیگرسرکاری محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ضلع بھر میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالہ سے تیاریاں مکمل رکھیں۔

شہر کے اہم چوکوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر یوم یکجہتی کے حوالہ سے بینرزآویزاں کریں اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے حوالہ سے تشہیر کریں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالہ سے متعدد پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں

جس کے مطابق جامع مساجد میں نماز فجر کے بعد کشمیری شہدائکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور کامیابی کی خصوصی دعائیں کی جائینگی جبکہ سکول کالجز میں کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کے لیے طلباوطالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے۔

اسی طرح کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیاجائیگا۔ ضلع بھر کے بلدیاتی ادارے اہم چوکوں،شاہراہوں اور بازاروں میں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت پر مبنی بینر آویزاں کریں گے۔ مزیدبرآں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تحصیل سطح پراسی نوعیت کی تقریبات منعقد ہونگی۔
٭٭٭
جانوروں کو فربہ کرنے سے صوبے کی گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا،ترجمان لائیو سٹاک

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کٹا بچاﺅ پروگرام اور جانوروں کو فربہ کرنے سے صوبے کی گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا،ترجمان لائیو سٹاک ،محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

صوبہ بھر میں محکمہ زراعت و لائیو سٹاک میں وزیر اعظم کے ہنگامی اصلاحاتی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں کٹا بچاﺅ پروگرام اور جانوروں کو فربہ کرنے کے پروگرام کے تحت آئندہ چار سالوں میں صوبے میں ایک لاکھ بیس ہزار اور رواں مالی سال کے دوران تیس ہزار نوزائیدہ کٹوں کو کم عمری میں ذبح ہونے سے بچایا جائے گا

جس کا مقصد کم عمر بھینس کے کٹوں کو ذبح ہونے سے بچانا ، گوشت کی پیداوار کو بڑھانا ، صارفین کو بہتر معیار اور صحت بخش گوشت فراہم کرنا ، بین الاقوامی حلال گوشت کی ماریکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ، غربت میں کمی ، صوبے میں مویشی پال کسانوں کی معیشت کو بہتر بنانا ،

غذا کی مقدار میں کمی لانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہو گا۔اس منصوبے کے تحت پراجیکٹ کے ساتھ رجسٹر کٹوں کیلئے دودھ کا متبادل (Milk Replacer ) کٹوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات ، ادویات کی فراہمی ،

مویشی پال زمینداروں کو جدید سائنسی بنیادوں پر کٹوں کی بہتر دیکھ بھال اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے تربیت دینا ، رجسٹر شدہ کٹوں کو چھ ماہ تک چھ ہزار پانچ سو روپے فی کٹا بطور خوراک الاﺅنس بھی دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں تقریباً پانچ ہزار درخواست فارم مویشی پال زمینداروں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں اور مزید فارم بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک تقریباً تین ہزار سے زائد کٹوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اور دوسرے منصوبے میں بیل /بھینسوں جن کی عمر نو سے پندرہ ماہ تک ہو کو سائنسی خطوط پر گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے رجسٹر کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت رجسٹرڈ جانوروں کی تعداد کم از کم پندرہ ہونی چاہئیے۔ ترجمان نے کہا کہ جانوروں کو فربہ کرنے کے پروگرام کے تحت تین ماہ بعد چار ہزار روپے فی جانور الاﺅنس ،چارہ بنانے والی مشین ،ہتھ گاڑی اور زمینداروں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے میں اب تک تقریباً دس ہزار سے زائد جانوروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔مذکورہ بالا دونوں منصوبوں پر 2377ملین روپے لاگت آئے گی۔
٭٭٭
قیمت کیا بڑھی یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی غائب ہی ہو گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) آٹے کے بعد اب چینی بحران نے سر اٹھا لیا، قیمت کیا بڑھی یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی غائب ہی ہو گئی، سستی اشیا کی خریداری کے لیے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور امتحان، آٹے کے بعد اب چینی بحران نے کیا پریشان، تھوک مارکیٹ میں چینی 2روپے فی کلو مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے کلو تک جا پہنچی۔

چینی کی قیمت بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں کو بھی منافع خوری کا بہانہ مل گیا، شہر میں لگے یوٹیلٹی سٹورز سے چینی غائب ہو گئی، شہری چینی کی خریداری کے لیے چکر لگاتے رہے مگر چینی نہ ملی۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی، آٹے کے بعد اب عوام کو چینی کے لئے خوار کیا جائے گا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 70 روپے مقرر کیا ہے اس قیمت پر تو تھوک میں بھی چینی نہیں مل رہی،

ہم کیسے 70 روپے کلو میں فروخت کریں۔ ضلعی انتظامیہ بھی بازار میں چینی کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو ممکن نہ بنا سکی۔شہریوں کا بلیک مافیااور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ ہے۔
٭٭٭
دو لاکھ سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں دے دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وزیراعظم کے ہنرمند پاکستان پروگرام کیلئے گزشتہ ماہ ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں دی ہیں۔

فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے قومی کمیشن کے مطابق ملک بھر میں فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے 500سے زائد اداروں میں درخواست گزاروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے ہنرمند پاکستان پروگرام کے لئے 30ارب روپے مختص کیے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کو منڈی کے رجحانات کے مطابق ہنرمند بنایا جارہاہے۔
٭٭٭

چالیس فیصد پھل، سبزیاں اور زرعی مصنوعات نامناسب ہینڈلنگ و پیکنگ کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کھیت سے صارف تک پہنچنے کے دوران 40فیصد پھل، سبزیاں اور زرعی مصنوعات نامناسب ہینڈلنگ و پیکنگ کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں جبکہ زرعی اجناس کے بعد از برداشت نقصان کو کم کرکے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کما یاجاسکتاہے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ ہرسال پھلوں، سبزیوںاور دیگر سامان کی نقل و حمل کی پیکنگ کیلئے لاکھوں درختوں کی کٹائی کے عمل کو روکنابھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور فوڈ سیکورٹی کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے کھیت سے ایک ایک دانہ اسی حالت میں صارف تک پہنچانااہم سنگ میل ہوگا جس کیلئے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جنگلات کی شرح پہلے ہی انتہائی کم ہے جبکہ فرنیچر، پیکنگ اور گھریلو استعمال کیلئے درختوں کا کٹاﺅماحولیات پر انتہائی منفی اثرات کا باعث بن رہا ہے ان حالات میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو رواج دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ کیلے کی 50فیصد پیداوار صرف نامناسب ہینڈلنگ و پیکنگ کی نذرہوکر ضائع ہوجاتی ہے جس کیلئے قابل عمل پیکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نچلی سطح پر سٹوریج کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔
٭٭٭٭

About The Author