دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03 فروری 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کر کے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ

شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل قلیل عرصے میں حل ہوں جس کیلئے ان کی ٹیم 24میں سے 18گھنٹے کام کرنے کیلئے تیار ہے. عوام ان کی ٹیم کے دست و بازو بنیں.

انہو ں نے یہ بات گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے گفتگوکے دوران کہی. کمشنر نے کہاکہ زیادہ عوامی مسائل کو پہلے مرحلے میں حل کرایا جارہا ہے

جس کیلئے شہریوں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات تعاون کررہے ہیں. شہروں سے بھانے منتقل ہونے اور گوبر کی وجہ سے سیوریج لائن کی بندش سے کافی حد تک چھٹکارہ حاصل کر لیاگیاہے.

پائپ لائنوں کی مرمت اور نئی تنصیب کے بعد روڈ اور گرین بیلٹس تیار کیے جائیں گے. عوام شہر میں موجود سرکاری رقبہ کی نشاندہی کریں تاکہ ڈویلپ کر کے اسے چھوٹے، چھوٹے پارکوں میں تبدیل کیا جائے.

انہوں نے کہاکہ حکمت عملی طے کی جار ہی ہے کہ آئندہ کوڑا کرکٹ کھلے پلاٹ میں پھینکا نہیں جائے گا جس کیلئے کنکریٹ کے ڈسٹ بن نصب کرنے کاسلسلہ شروع کر دیاگیاہے.

نجی پلاٹوں کے مالکان کو بھی پابند کیاگیا ہے کہ وہ پلاٹوں پر چار دیواری دیں تاکہ کوئی بھی اس میں کوڑا نہ ڈال سکے.

مونسپل کارپوریشن دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مخصوص پوائنٹس سے کوڑا کرکٹ اٹھائے گی. ہوٹلز، میرج ہال اور دیگر کاروباری مراکز کو بلا کر بتا دیاگیاہے کہ

اپنا کوڑا حکومت کی بتائی گئی جگہوں پر خود ڈمپ کریں گے تاکہ میونسپل کارپوریشن کی افرادی قوت عوام کے مسائل اور شہر کی صفائی بھر پور توجہ دے سکے.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم ہونے پر ترقیاتی منصوبوں کاسلسلہ تیز تر کر دیاجائے گا.

انہوں نے میونسپل کارپوریشن او ردیگر اداروں کے نادہندگان کو واضح کیا کہ وہ اپنے واجبات فوری ادا کریں تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرائے جاسکیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں.

سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کا دورہ کرتے ہوئے مجوزہ جگہوں پرانی سبزی منڈی، بکر منڈی او ردیگر مقامات کا دورہ کیا.

کمشنر نسیم صادق،مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی او ردیگر ہمراہ تھے. سیکرٹری ہیلتھ کو کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے جگہوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان میں دو سو بیڈ کاکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم ہو گا جس پر چار ارب روپے لاگت آئے گی.

دریں اثنا سیکرٹری ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتال کے معاملات سے متعلق اجلاس میں شرکت کی جس میں میڈیکل کالج او رٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ گزشتہ روز چوک چورہٹہ کا دورہ کرتے ہوئے لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا.

کمشنر نے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے ہدایا ت جاری کیں. کمشنر نے کہا کہ

چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کے قیام سے غریب لوگوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے معیاری کھانا مفت فراہم کیاجائے گا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پولیو، ڈینگی اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں.

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے اپنے آفس میں اجلاس منعقد کیا جس میں متذکرہ امو رپر بات کی گئی.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیو ں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہاکہ ورز ش ریسکیورز کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے ناگزیر ہے

جس کیلئے روزانہ کے شیڈول کے علاوہ ماہانہ بنیاد پر فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا جاتاہے. ریسکیورز کے فزیکل ٹیسٹ کی نگرانی کرتے ہوئے

ڈاکٹر حسین میا ں نے کہاکہ ریسکیورز کو کسی بھی ایمرجنسی سے بروقت نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان مہر مظہر عباس نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت غیر سرکاری تنظیموں او رادارہ کے افسران و ملازمین کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں پودا لگانے کے موقع پرکہی.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضوان جمیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمداکرم اوردیگر نے بھی پودے لگائے.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

تحصیل میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام، سیمینارز منعقد کرائے جا رہے ہیں.

انہوں نے اپنے آفس میں افسران اور متعلقہ افراد کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے عوام کی شرکت کو یقینی بنایاجائے گا.


ڈیرہ غازیخان

کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیر ہ غازیخان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 12فروری کو گیارہ بجے دن

کمشنر و چیئرمین نسیم صادق کی زیرصدارت منعقد ہو گا. یہ بات چیف فنانشل ا ٓفیسر معین احمد وارثی

کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس تین بجے سہ پہر

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا.

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا کہ

پانچ فروری کو ممتاز سپنر قومی کرکٹر سعید اجمل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے جہاں وہ چیف منسٹر کرکٹر اکیڈمی ڈیرہ غازی خان کے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے تمام زیر تربیت کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ سفید یونیفارم میں ملبوس ہوکر تربیت میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ

سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عدنان ارشد کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک کے چھوٹے بھائی ملک قیصرعباس جڑھ کے ایصال ثواب کیلئے

جامعہ مسجد شاح مدینہ نیوماڈل ٹاؤن میں قرآن خوانی منعقد ہوئی جس میں علامہ قاری ارشاد فریدخطیب دربارعالیہ پیر ملاقائد شاہ، مولانا قاری زبیر احمد، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ صدر چیمبر آف کامرس، شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی سابق سینئر نائب صدر،

صرافہ ایسو سی ایشن کے سابق صدر حاجی محمد زبیر نظامی، ذوالقرنین خان لاشاری، سید پیر خیر محمد شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر نورنگ شاہ، سید مظفر حسین شاہ بخاری، حاجی محمد سعید خان سکھانی اور خواجہ محمد یونس سابق صد، مرزا ظفر اقبال،

مرزا محمد آصف اقبال نائب صدر چیمبر کے علاوہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیا ت اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایصال ثواب کی محفل سے علامہ اقبال اختر فاروقی نے خطاب کیا

اور دعا کرائی قیصر عباس کے بیٹے ملک جواد حسین جڑھ کی دستار بندی علامہ اقبال اختر فاروق اور سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان نے کرائی۔


ڈیرہ غازیخان

ملک دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہ ہونگے، بلوچستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں پاکستان دشمن قوتوں نے وہاں کے نوجوانوں کو ورغلانے، ملک کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ مگرلوگ سمجھ چکے ہیں کہ

یہی ہمارا ملک ہے ، ہمیں یہیں جینا مرنا ہے۔ پاکستان ہماری پہلی شناخت ہےاورہم نے ملک و قوم اوراپنے صوبے کی خدمت کرنی ہے۔ قوم نے جمہوری راستے کو چن لیا ہے

اور ایسےعناصرکو اب منہ کی کھانا پڑے گی۔ان خیالات کا اظہارآل پاکستان لنگاہ، لانگاہ، لانگوقوم کے "ویلفیئرکنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگوودیگرمقرررین نے کیا ۔

منعقدہ کنونشن میں ملک بھر سےقوم لنگاہ،لانگاہ،لانگوقبیبلہ کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ کنونشن کے مہمان خصوصی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگونےاظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ

ان کے قبیلہ اور دیگر قبیلہ کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کو اقتدارمیں بھیجیں جوبے روزگاری کے خاتمہ اورتعلیم وصحت کے لیے کام کریں

اورعوام کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بلوچستان میں پہلے پسماندگی بہت زیادہ تھی، سیاسی شعور کی کمی تھی اور عوام بڑے بڑے سرداروں کے تسلط میں جکڑے ہوئے تھے،

اب بلوچستان میں تعلیم آگہی پھیل چکی ہے اوربلوچستان کی حکومت نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی علاقائی ترقی کی رفتار تیز ہوچکی ہے دیرنیہ محرومیاں اب ختم ہورہی ہیں۔

سرداروں کے نام سے لوگوں کوخوف نہیں آتا اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدارایک شریف اور ملنسار سردارہیں پنجاب حکومت صوبے کی ترقی کے بڑا کام کررہی ہے وزیر اعلی خود بھی علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں

ہم بھی انہیں اپنی قوم کے مسائل سے آگاہ کریں گے اور ان سے کہیں گے وہ پنجاب میں ہمارے قبیلہ و قوم کے لوگوں کے مسائل کو حل کریں۔

ایگزیکٹو کمیٹی برائے کنونشن ارشد سردار لنگاہ،امجد سردارخان لنگاہ ، اللہ وسایا خان لنگاہ ، طاہرطیب لنگا۔ ودیگرکے علاوہ مرکزی چرمین آل پاکستان لنگاہ جماعت،

پیر بخش لنگاہ، سابق سیشن جج وجاہت حسین لنگاہ، قاسم علی خان مرکزی صدر سرائیکی پارٹی اللہ نواز، تنویر لانگاہ، مرکزی چیئرمین APLi،

محمد علی خان لنگاہ صوبائی رہنما، ڈاکٹر سلیم اختر لنگاہ ڈائیریکٹر ہیلتھ قلات ،خورشید احمد لانگو ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن کوئٹہ ،

ڈاکٹر محمد اسحاق خان سلفی لنگاہ، صوبائی رہنما،عبدالغفارخان لنگاہ ، قصور، سردار نادر خان لانگو چیف آف لنگاہ بلوچستان، میرمنظور خان لانگو سابق MPA،پیر بخش لنگاہ، سردار جاوید خان لانگاہ،

میراخترحسین لانگوسندھ MPA ، خدا بخش لانگو، صوبائی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی، سردار قاسم خان لنگاہ MPA حلقہ222 PP ملتان ،

سردارغضنفر علی خان MPA حلقہ 255 PP لیاقت پور، نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں ملک بھر سے آئے لنگاہ، لانگاہ، لانگوقبیلہ و اقوام کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد،ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں

ڈی پی او اسد سرفراز کی سربراہی میں پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیاجنرل پریڈ میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن سمیت پولیس لائن،

تھانوں و چوکیوں، دفتری سٹاف، گاردات کی نفری، ڈولفن اہلکاران، ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف نے شرکت کی اور ڈی پی او کو سلامی پیش کی اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے فورسز کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ چیک کیا اور کہا کہ

پولیس فورس میں آفیسرز اور جوانوں کا اپنی فٹنس کا معیار قائم رکھنا بنیادی شرط ہے کیونکہ فٹنس تندرستی کی علامت ہے

اور اگر ہم تندرست اور توانا ہونگے تو فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں لاء اینڈ آرڈرکو کنٹرول کریں منشیات فروش نوجوان نسل سمیت معاشرہ کی تباہی کا سبب بنتے ہیں

انکے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہنا چائیے تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ عزت سے پیش آئیں

اور انکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کا بھی معائنہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان

فلورملز ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے ضلعی صدر محمود خان درانی نے ڈیرہ غازیخان دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

محکمہ خوراک کی طرف سے ملز مالکان کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج اور چیک پوسٹوں پر غنڈہ گردیاں ناقابل برداشت ہیں

حکومت نے تین دن کے اندر مقدمات ختم نہ کیے تو رحیم یارخان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان کی تمام فلور ملز بند کر دی جائیں گی اور تمام دوستوں کی مشاورت کے بعد احتجاج کا نیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

محمودخان درانی نے کہا کہ فلورملز پر چھاپے اورآٹے گندم کی نقل وحمل پر پابندی غیر قانونی ہے اندرون ملک آٹے کی نقل وحمل کو سمگلنگ قرار دینا غیر قانونی ہے

قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے محکمہ خوراک بے جا پابندیاں اور کاروائیاں کر کے ملز مالکان کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں

ہم ہرگز ایسا نہیں ہونے دیں گے پنجاب بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ہمیں جینے اور کاروبار کرنے کا حق دیا جاے ڈاکو، چور اور اسمگلر نہ بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے انتخابات مکمل شہناز فیض ضلعی ناظمہ اور فرحت بزدار تحصیل ناظمہ منتخب۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کے انتخابات ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ کی نگرانی میں ہوئے انہوں نے انتخابات مکمل کر کے

امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کو بھیجے جس کے مطابق ضلعی ناظمہ شہناز فیض، تحصیل ناظمہ فرحت بزدار

جبکہ تحصیل تونسہ کی محترمہ ناہید منتخب ہو گئیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ارکان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نئے نظم کو استقامت دے۔


ڈیرہ غازیخان

پہلا عطاء سپورٹس آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور میں ہوا ،فائنل میچ شاکر فرینڈز فٹ بال کلب راجن پور نے جیت لیا،

تفصیلات کے مطابق پہلا عطا سپورٹس آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور میں ہوا فائنل میچ شاکر فرینڈز فٹ بال کلب راجن پور بمقابلہ اللہ نواز فٹ بال کلب جمالدین والی کے درمیان کھیلا گیا

کانٹے دار میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا اور میچ برابر رہا بعد ازاں جس کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا

جوکہ شاکر فرینڈز فٹ بال کلب نے 1گول کے مقابلہ میں 4گول کر کے جیت لیا اور آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے چمپئن ھونے کا اعزاز حاصل کر لیا

اور میچ کے مہمان خصوصی چوہدری مسعود اختر سابق صدر ڈی ایف اے راجن پور ان کے ساتھ چوہدری نور احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور تھے

انہوں نے چمپئین ٹیم اور رنراپ ٹیم کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑ یوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری مسعود اخترنے اس طرح کے سپورٹس ایونٹ کرانے پر عطاء اللہ اور ان کے منتظمین کو مبارک باد دی

اور چوھدری نور احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور کا شکریہ بھی ادا کیا کہ سپورٹس ایونٹ کرانے میں ان کا خاصاتعاون تھا

مہمان خصوصی چوھدری مسعود اختر نے راجن پور کی عوام کی سپورٹس میں دلچسپی لگن کو دیکھتے ہوئے

راجن پور میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کروانے کیلئے رانا محمد اکرم مبارک کو آرگنائزر مقرر کیا

اور فائنل جیتنے پر شاکر فرینڈز فٹ بال کلب راجن پور کی ٹیم کو مبار ک باد دی۔

About The Author