دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی

مریم نواز کے وکیل نے نواز شریف کی تازہ ترین میڈکل رپورٹس کوکاروائی کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی پر مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت نہ ہوئی،، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی ملتوی کر دی گئی،،

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،،، گزشتہ سماعت پر مریم نواز کے وکیل نے نواز شریف کی تازہ ترین میڈکل رپورٹس کو

کاروائی کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی جو عدالت کیجانب سے منظور کر لی گئی تھی۔۔

About The Author