پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی آمد اور پریکٹس سیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے ،،، مہمان ٹیم پانچ فروری کی صبح اسلام آباد پہنچے گی ،،
ٹی ٹوئنٹی کے بعد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم دوبارہ پاکستان پہنچ رہی ہے ،،، بنگال ٹائیگرز ٹیسٹ سیریز دو حصوں میں کھیلے جائیگی
بنگالی ٹیم پانچ فروری کی صبح اسلام آباد پہنچے گی ،،، اسی روز دوپہر ڈیڑھ بجے روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،،،
پریکٹس سیشنز سے قبل بنگلہ دیش اور قومی ٹیم میں شامل ایک ایک کھلاڑی پریس کانفرنس بھی کریں گے،،، گرین شرٹس چار فروری کو بھی پریکٹس کریگی
دونوں ٹیموں کا چھ فروری کی صبح دس بھی پریکٹس سیشن رکھا گیا ہے جہاں وہ بیٹنگ باولنگ، فیلڈنگ ڈرلز کرتی نظر آئینگی ،،،
چھ فروری کو ہی دوپہر بارہ بجے دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے جسکے بعد سیریز ٹرافی کا کپتانوں کے ہمراہ فوٹو شوٹ ہوگا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات فروری صبح دس بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ساڑھے نو بجے شیڈول کیا گیا ہے،،،،
جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح دس سے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی ،،،،
بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیگی اور پھر دوبارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی