مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں ہونے والے میچز کا شیڈول جاری

کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں پاکستان، بھارت، ایران، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا، انگلینڈ، سرا لیون، کینیا اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

لاہور:کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں ہونے والے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گی،،کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے

کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں پاکستان، بھارت، ایران، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا، انگلینڈ، سرا لیون، کینیا اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

نو فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا جبکہ دوسرا ایران اور سرالیون کے درمیان ہوگا،
لاہور: دس فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں چار میچز ہونگے۔

پنجاب سٹیڈیم میں بھارت اور جرمنی ، آذربائیجان اور کینیا ،، ایران اور برطانیہ جبکہ چوتھا میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگے،،،

گیارہ فروری کو بھی پنجاب اسٹیڈیم میں چار میچز ہونگے،،،پہلا میچ آسٹریلیا اور آذربائیجان،، دوسرا برطانیہ اور جرمنی، تیسرا سرالیون اور بھارت جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان اور کینیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،،،

چوتھے روز بارہ فروری کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پہلا میچ آذربائیجان اور کینیڈا، دوسرا ایران اور جرمنی، تیسرا سیرالیون اور برطانیہ جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا،،

تیرہ فروری کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہی کینیڈا اور کینیا، پاکستان اور آذربائیجان، ایران اور بھارت جبکہ چوتھا میچ میں سرالیون اور جرمنی آمنے سامنے ہونگی،،،

چودہ فروری کو ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں پہلا میچ آسٹریلیا اور کینیا جبکہ دوسرا بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا،

پندرہ فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پہلا اور دوسرا سیمی فائنل ونر ٹیم پول اے اور رنر اپ ٹیم پول بی کے مابین ہوگا،،،

سولہ فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہی تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے لوزر ون سیمی فائنل اور لوزر ٹو سیمی فائنل کے درمیان ہوگا جبکہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا فائنل سات سے آٹھ بجے ہوگا،

%d bloggers like this: