لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقہ نواز موڑ کے قریب فاٸرنگ، نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے نوجوان ہلاک،30 سالہ نوجوان کی شناخت داد خان کے نام سے ہوٸی پولیس
کراچی:صدر جہانگیر پارک سے ڈیڑھ سالہ سدیش مبینہ طور پر اغوا،بچے کے اغوا کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا
عارف والا / پاکپتن روڈ پر چک شفیع کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں خوفناک ٹکر ،حادثہ کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق۔ ،،ریسکیو زرائع
چین کے شہر ارمچی سے 40 پاکستانی اسلام انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے،قومی ادارہ صحت کی ٹیمیں تھرمل سکینرز کے ذریعے چیکنگ کے لیے موجود
رائیونڈ۔رائیونڈ لاہور روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 1 خاتون جانبحق اور 3 افراد زخمی
کوئٹہ : پولیس لائن کالونی میں گیس لیکیج کی باعث دھماکہ دو بچے جاں بحق8 افراد زخمی ایدھی ایمبولینیسز کے زریعے سول ہسپتال منتقل
کوئٹہ: بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے آج کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔حکومت بلوچستان
لاہور: جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثناءاللہ کو 2001 سے 2018 تک کے تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں، رانا ثناءاللہ اور انکے فیملی اراکین کو موصول غیر ملکی ترسیلات کی تفصیلات ہمراہ لانے کو کہا گیا
نیلم /گریس ویلی کی سڑک 1 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی ،گریس ویلی میں اس وقت 8 زائد فٹ برف موجود ہے .
کوٹ ادو/ محکمہ لائیوسٹاک اور اسپیشل برانچ کی مشترکہ کاروائی 5 من سے زائد بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت برآمد 2 گرفتار ایک فرار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس آج شروع ہوگا ،مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد گذشتہ رات اسلام آباد پہنچا ، جائزہ اجلاس تین سے تیرہ فروری تک ہو گا، ذرائع
خیرپور ,کوٹڈیجی میں موٹر ساٸيکل اور مسافر کوچ میں ٹکر ِ,موٹر ساٸيکل سوار ثنا الله اور اشرف موقع پر ہی جاں بحق
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر ماہرین کی تشویش،گلوبل کلائمٹ انڈیکس میں پاکستان ساتویں سے پانچویں نمبر پر آچکا ہے ، حکومتی سطح پر کسی قسم کی کارکردگی نہیں دکھائی جارہی ، ماہرین
لاہور؛ شملہ مرچ ایک سو پچاس سے 180 روپے ،آلو 40 ،ٹماٹر 80،پھول گوبھی 40، بند گوبھی 60، گاجریں 50، شلجم 40 فی کلو، مٹر100 اورپیاز ساٹھ روپے فی کلو فروخت ہونے لگے
سیالکوٹ:دو موٹرسائیکل چور ایک دن میں دو مختلف مقامات سے دو موٹرسائیکل چوری کر لیں۔ایک موٹر سائیکل کینٹ جبکہ دوسری اورے چوک سے چوری ہوئی
پشاور:موسمی سبزیوں کی سینچری ، مٹر 130 سے 150 روپے لہسن ادرک کی ٹرپل سینچری ، ادرک 400 , لہسن 350 روپے ٹماٹر کی قیمت 50 سے 60 پیاز 60 سے 70 اور آلو 60روپے میں بکنے لگا ۔
کراچی : گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ 1 شخص شدید زخمی،فائرنگ کا واقعہ دودھ کی دکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت کے باعث پیش آیا , ریسکیو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروباری سرگرمیوں کا مندی میں آغاز100 انڈیکس 514پوائنٹس کمی سے41116 پر موجود
سول اسپتال کراچی میں جان بچانے والی غیر معیاری ادویہ کی سپلائی کا معاملہ ،شہری محمود اختر نقوی نے عدالت عالیہ میں آئینی درخواست دائر کردی،درخواست میں چیف سیکریرٹری، محکمہ صحت، ایم ایس سول اسپتال اور صوبائی انسپکٹر ڈریگ کو فریق بنایا گیا،
احتساب عدالت ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم احد چیمہ کیس کی سماعت،احتساب عدالت نے احد چیمہ کے کیس پر سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی
مریدکے،موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی،حادثہ میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ، 3شدید زخمی
پنجاب 56 کمپنیاں مبینہ کرپشن بے ضابطگیاں کیس کی سماعت،پنجاب حکومت کا سابق دور حکومت میں بنائی گئیں 56 کمپنیوں میں سے غیر ضروری کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ، ایڈووکیٹ جنرل نے حکومت پنجاب کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا
لاہور: پکار15پنجاب کے اعدادوشمار برائے جنوری جاری ،پنجاب بھر سے پکا ر 15پر 10لاکھ 78ہزار 32کالز موصول ہوئیں ،موصول شدہ کالزمیں 7لاکھ 35ہزار 854کالز غیر ضروری تھیں
لاہور: سروسز ہسپتال سے نرس کے اغواءکے معاملہ کا ڈراپ سین ہوگیا ،نرس کے اغواءکیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ،والدہ نے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا ،پولیس ذرائع
مظفرآباد:ساتھرہ کے مقام پر سکول کی گاڑی کو حادثہ۔حادثے میں دو بچے , ڈرائیوراور ایک ٹیچر زخمی،وین اسکول کے بچوں کو لینے جا رہی تھی
سکھر: خور شید شاہ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت مکمل،احتساب عدالت نے خور شید شاہ کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی
سندھ ہائیکورٹ:شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ، گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث حادثات اور اموات کا معاملہ ،شہری محمود اختر نقوی نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر درخواست دائر کردی ،چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، مئیر کراچی درخواست میں فریق
سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت ملز شریف گروپ آف انڈسڑیز بنک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ بنکنگ کورٹ میں کشمیر مل اور اتفاق مل نے بنکوں سے اربوں روپے کے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے کی درخواست پر سماعت 6 فروری تک ملتوی
بن لادن کمپنی کی طرف سے پاکستانی ورکروں کو واجبات کی ادائیگی کی تفصیلات جاری،332 پاکستانی ورکروں کو ساڑھے سات لاکھ ریال کی بذریعہ چیک ادائیگی،وزارت اوورسیز
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی
ڈاکٹر ظفرمرزا کی ہدایت پر وزارت صحت کا بندرگاہوں میں آنے والے جہازوں کی فمیگیشن کے حوالے سے نوٹس،انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے تحت کوئی اضافی ہدایات جاری نہیں کی گئیں ڈاکٹر ظفرمرزا
وزیراعظم عمران خان ملائیشیا روانہ ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں
سکھر: خور شید شاہ کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو موجودہ حکومت نے مہنگائی کی سونامی لا دی ہے سونامی تباہی کا نام ہوتا ہے جو موجودہ حکمرانوں نے تباہی لائی ہے ۔خور شید شاہ
سپریم کورٹ میں پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے پہلے فیصلہ سنانے سے روک دیا
لاہور ائیر پورٹ پر تکنیکی خرابی اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ،لاہور ائیر پورٹ پر ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی 9 پروازیں منسوخ
کراچی : وزیر اعلٰی سندھ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات،کراچی پانچ رکنی وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی،چیف سیکریٹری مشیر قانون پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین سیکریٹری ٹرانسپورٹ کمشنر کراچی شریک ہوئے۔
لاہور۔ سپیڈو بسوں پر باقاعدہ طور پر بینرز آویزاں ہیں. ضلعی انتظامیہ لاہور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کر رہی ہے. ڈی سی لاہو
راجہ پرویز اشرف گیپگو سکینڈل میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
سندھ ہائی کورٹ :لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی درخواستوں پر سماعت،ندیم پٹیل عرف ندیم برگر گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہے اب تک گھر نہیں آیا، درخواست بھائی اقبال پٹیل، عدالت نے درخواست پر 27 فروری تک جواب طلب کرلیا
الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔
ملتان,انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی،نجی ائر لائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برامد،مظفر گڑھ کے رہاہشی صدرالدین سے 1280گرام منشیات برامد ہوئی، ذرائع
چین سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع،دوسری پرواز سی اے 945 بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ تیسری براہ راست پرواز آج شام بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔
لاہور: احتساب عدالت میں11 ارب روپے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت ،عدالت نے احمد سیال، احتشام احمد سمیت 33 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 فروری تک توسیع کردی
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا یکہجتی کشمیر تقریب سے خطاب،کشمیری جائز حق خود ارادیت کے لیے کوشش کررہے ہیں، کشمیریوں پر بھارت بدترین مظالم ڈھارہا ہے ،علی امین گنڈا پور
پشاور:خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن کا انکشاف،سرکاری سکول میں پڑھنے والی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ سکول پرنسپل اور پوسٹ ماسٹر لے اڑا
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 2مارچ تک ملتوی
سپریم کورٹ میں کے پی پولیس ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کی نوکری پر بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت،سپریم کورٹ نے ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ایس ٹی کا فیصلہ برقرار رکھا
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں مبینہ جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی 4 درخواستیں یکجا کرکے فیسل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا، سماعت 27فروری تک ملتوی
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020،سیمی فائنل راونڈ میں میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے آئیں گی
گیپکو بھرتی کیس، لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست منظور کر لی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب،کشمیر کے مسئلے پر مشترکہ قرارداد پیش کریں گے،ہم میں سیاسی اختلافات ہے کشمیر کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں، اسد قیصر
وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں بنیادی ہیلتھ یونٹ بنانے کا فیصلہ،بنیادی ہیلتھ یونٹ میں علاج کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی،
ڈیرہ غازی خان :پولیووائرس کےدوکیس سامنےآنےکامعاملہ،مہم کےدوران غفلت برتنے پر دوویکسینٹرزملازمت سےبرطرف،ویکسینٹرزمیں جمیل احمد اورمختیارحسین شامل
کے پی حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی ،بی آر ٹی منصوبہ 31 جولائی کو مکمل ہوگا،بی آر ٹی منصوبے پر 2018 میں کام شروع ہوا ، وکیل صوبائی حکومت
ملتان، نیب ملتان کی جانب سے مزید پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں،تحقیقات میں وہاڑی ، بہاولپور ، لیہ ، خانیوال اور ملتان کی نجی ہاؤسنگ اسکیمیں شامل ، نیب ذرائع
لاہور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر پابندی کے قانون کے خلاف سماعت ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کو حکم جاری کردیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی
پشاور میں اشیاء خورونوش کے بعد اب مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ،ایک مہینے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 سے 50 روپے تک اضافہ،1 کلو مرغی کی قیمت 145 سے بڑھ کر 196 روپے تک پہنچ گئی
چین سے آنے والے مسافروں کی ایمیگریشن کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تین خصوصی کاؤنٹرز قائم ،خصوصی کاونٹرز سے چین سے آنے والے مسافروں کو امیگریشن میں آسانی ہوگی، خصوصی کاونٹر پر ایف آئی اے کا عملہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط ،سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ کو جوابی خط لکھ دیا
لاہور۔ ناقص سیلنڈرز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،ضلعی انتظامیہ نے سیلنڈر فروخت کرنے والوں کیلئے ایس او پیز جاری کردئے۔سیلنڈر دھماکوں میں بڑھتے واقعات میں کمی کیلئے پندرہ نکاتی ایس او پیز جاری،عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات سینیٹر فیصل جاوید نے کی۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کمیٹی میں صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک،
وفاقی ٹیکس محتسب کی ایف بی آر کو جعلی ٹیکس ریفنڈ کیسوں میں ریڈ الرٹ، ایس ٹی آر این معطلی سے آگے بڑھ کر کاروائی کی ہدایت۔ ایف بی آر سٹاف کی ملی بھگت سے جعلی افراد رجسٹرکئے گئے: ایف ٹی ا
لاہور۔ سابقہ سپریٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا خاموش احتجاج،سابق سپریٹنڈنٹ کاشانہ وزیراعلی معائنہ ٹیم کے دفتر کے باہر احتجاج۔کاشانہ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے۔ مطالبہ
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اور پریکٹس شیڈول جاری کردیا، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پانچ فروری کی صبح اسلام آباد پہنچے گی
جھنگ پولیس والے بھی ٹیکس ادا کریں گے جھنگ پولیس کے 26 سو نادہندہ گان میں چار سو پولیس ملازمین کو فائلر بنا دیا گیا ،2020 ایک ماہ میں ایف بی آر نے 2000 ٹیکس نادہندہ کو نوٹس جاری کر دئیے
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ،انٹر بینک میں ڈالر 154.48 سے بڑھ کر 154.52 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز
لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ کی کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے درخواست منظورکر لی،فریقین کی باہمی رضا مندی سے دوسرے اضلاع کے کیسوں کو سماعت کے لیے لاہور ٹرانسفر کر دیا
لاہور: رانا ثناء نے نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ، رانا ثناءاللہ کے وکیل نیب لاہور میں پیش ہوگئے،رانا ثناءاللہ کے وکیل متعلقہ ریکارڈ لے کر پیش ہوئے
وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیرصدارت پنجاب کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کا اجلاس۔سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کی شرکت۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور ڈی جی سمیر سید بھی شریک
لاہور۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے احکامات جاری ،کلورین کی جراثیم کش خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ٹیوب ویلوں میں کلورین کی مقدار کو بڑھانے کا فیصلہ
برف خانہ چوک کے قریب فلیٹ سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد،واقعہ رضا منزل کے فیلٹ میں.پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں 33 سالہ خاتون اور 50 سالہ محبوب شامل ہیں
پشاورکے نواحی علاقے داودزئی میں شوہر نے بیوی کولکڑی سے مار کر قتل کردیا،بچوں کومارنے پر خاتون کی شوہر سے لڑائی ہوئی،شوہر نے مشتعل ہوکر اسے ماردیا۔ پولیس
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی گزشتہ سال یوم پاکستان پر آمد اور پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی آج شام راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے
صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس فائز عیسی اور دیگر کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس عمرُعطاء بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، احسن اقبال کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری جواب طلب کیس کی سماعت پیر10فروری تک ملتوی ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے سماعت کی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت،سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کر رہا ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر بھی نیب کو نوٹس جاری کر دیا
آئی ایم ایف پاکستان کو 6ارب ڈالر دے رہاہے،معیشت کی بہتری کیلیے آئی ایم ایف کی معاونت حاصل ہے ،معیشت میں پچھلے چند ماہ میں استحکام دیکھا گیا ،عبدالحفیظ شیخ
لاہور: صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں پارٹی کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی،تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ کا مختلف آپشنز پر غور
اوکاڑہ.نواحی گاؤں 43 فور ایل میں ٹڈی دل کا حملہ ، ٹڈی دل کے فصلوں پر حملہ سے کاشت فصلوں کو نقصان، گندم . سرسوں اور دھان کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس / پنجاب حکومت کا میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا، پورٹس چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر کو موصول، ذرائع
لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون سنگز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت کا موبائل کمپنیوں کو سسٹم میں بہتری کی تجاویز پیش کرنے کا حکم
لاہور؛صوبہ میں اس وقت کرونا وائرس کا کوئی مشتبہ و چینی مریض زیر علاج نہیں ہے،لاہور؛مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جو کلئیر آئے. . سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری
گوجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن میں چور موبائل شاپ سے چندہ باکس لے کر رفوچکر،نوجوان گاہک بن کر دکان میں گھسا اور چوری کرکے فرار ہوگیا
پانچوں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں،ماہ جنوری چیکنگ کے دوران 2 ہزار سے زائد مشکوک میٹر پکڑے گئے ،ترجمان آئیسکو
کلچر منسٹر سندھ سردار علی شاہ،میں شکر گزار ہوں آپ نے بلوچستان سے سندھ میں آکر اپنی دلچسپی ظاہر کی۔انڈس ویلی کی ماں مہر گڑھ ہےجو بلوچستان میں ہے۔۔دنیا میں ہم فخر سے کہتے ہیں۔انڈس ویلی کی پاس کوئی ہتھیار نہیں ملا، سردار شاہ
لاہور. روایتی انداز پر ہر سال 5 فروری کو پاکستان میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے. اس سال نیا یہ ہوا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کٹ گئی. مشعال ملک
لاہور: گرین ٹاؤن نواز موڑ انسٹالمنٹ کی دوکان پر قتل اور بچہ زخمی کا معاملہ،واقعے کا مقدمہ مقتول داد خان کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں درج ،مقدمہ دو نامعلوم نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا
جسٹس وقار احمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر نہ کیا جائے,پاکستان بار کونسل ،حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس کیا تو وکلا ملک بھر میں مظاہرے کریں گے,اعلامیہ پاکستان بار کونسل۔ پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے پر جسٹس وقار احمد سیٹھ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے,اعلامیہ
راولپنڈی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب۔وزیر اعظم نے پہلا ٹویٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مودی کو دعوت کا دیا،مودی نے اس ٹویٹ کا غلط مطلب سمجھ لیا
مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ آج سماعت نہیں ہوگی، مریم نواز نے ای سی ایل سے اپنے نام کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
پشاور یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے انتظامیہ نے سر جوڑ لئے سنڈیکیٹ اجلاس میں مالی بحران سے نمٹنے پر غور ،فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں
سندھ ہائیکورٹ:گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا معاملہ،ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست کی سماعت،گٹکے کے خلاف جنگ شروع کرنے والا نسیم حیدر انصاف سے قبل ہی منہ کے کینسر باعث انتقال کرگیا ،عدالت کا پولیس کو ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم
نقیب اللہ قتل کیس،مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پہنور نے نیا وکالت نامہ جمع کرادیا ،نقیب اللہ والد کے انتقال بعد مقتول کے بھائی نے نئے وکالت نامے پر دستخط کردیے۔عدالت نے 13 فروری کو مزید گواہ طلب کرلیے
لاہور ہائیکورٹ ، کھانے پینے کی امپورٹڈ اشیاء پر اجزاء سے متعلق معلومات اردو میں درج کرنے کی لازمی شرط کے خلاف
کیس کی سماعت،جسٹس شاہد وحید نے مختلف بڑے سٹورز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مزید دلائل کیلئے کل طلب کرلیا
محکمہ صحت پنجاب کا شہر سمیت پنجاب بھر میں بھرتیوں کا فیصلہ ،پنجاب بھر میں میڈیکل آفیسر ،وومن میڈیکل فیسر تعینت کئے جائیں گے۔شہر میں ڈسپنسریوں کیلئے جنرل کیڈر کی 64 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
گوجرانوالہ ایم پی اے چوہدری شمشاد سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ، خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران نے تہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم رفیق عرف فیقی کی عبوری ضمانت خارج کر دی
لاہور: پنجاب حکومت کا خودکار فنگر پرنٹ ایڈنٹفیکیشن نظام متعارف کروانے کا فیصلہ ،پاکستان میں پہلا اے ایف آئی ایس سسٹم فرانزک سائنس ایجنسی میں تیار کیا جائے گا، زرائع
پشاور:خیبرپختونخوا کے محکمہ کھیل و سیاحت کے وزیر کی چھٹی ہوتے ہی محکمے کے باگ دوڑ وزیراعلیٰ نے خود سنبھال لی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےمحکمے کے افسران کا ہنگامی اجلاس میں طلب کرلیا
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے متعلق جائزہ اجلاس ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد پر جائزہ لیا گیا۔
بنوں:بنوں کے علاقہ جانی خیل میں گھر کے اندر بارودی مواد کا دھماکہ,دھماکے میں آمان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے,جاں بحق شخص کا تعلق مولوی اسحاق گروپ سے بتایا جاتا ہے
کراچی: 22 جنوری کو عائشہ منزل فاروق اعظم مسجد کے قریب شہری عاطف کمال کے قتل کا واقعہ،تفتیشی پولیس کے لیے کیس حل کرنا لوہے کا چنا بن گیا،شہری عاطف کمال کو دوران ڈکیتی ملزموں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا
وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت,جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی
سیالکوٹ. تھانہ اگوکی کے علاقہ میں پولیس سب انسپکٹر کا کمسن گھریلو ملازمہ اور اسکے بھائی پر بہیمانہ تشدد
سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کی سماعت ,جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ,کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان ,عمران صاحب کو حوریں اور عوام کو موت کے فرشتے نظرآرہے ہیںآپ کے ستائے ہوئے عوام نے فیکٹریوں اور صنعتوں کو تالے لگا کر چابیاں نالائقوں کے حوالے کردی، مریم اورنگزیب
لاہور ہائیکورٹ کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر حکومت پنجاب کی اپیل پرسماعت،ریکارڈ کی فراہمی اور کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔پراسکیوٹر ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی
وزیر اعلی بلوچستان جام۔کمال،پاکستان کو سیاحت کے لئے ملک سے باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ،لوگ سیاحت کے لئے غلط مقامات پر اربوں کھربوں۔روپے خرچ کر رہے ہیں ، جام کمال
کراچی اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان زخمی ریسکیو زرائع
لاہور ہائیکورٹ میں باپ سے بیٹے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ، سی سی پی او ذوالفقار حمید،، ایس پی لیگل شیخ آصف عدالت پیش
لاہور:اینٹی کرپشن لاہور B کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا چینی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرنس،کرونا وائرس کی جو صورتحا ہے وہ بڑھتی جارہی ہے جو 17 ہزار سے زائد کیسز اور 300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، ظفر مرزا
ملتان: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی پریس کلب میں پریس کانفرنس، بلوچستان پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے مگر ملک کے دوسرے صوبوں کے عوام کو اسکے حالات کا کچھ علم و آگاہی نہیں ہے
قومی ادراہ صحت میں پہنچائے گیے کرونا وائرس کے 6 سمپل نیگٹو،این آئی ایچ میں کچھ روز قبل کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کے سمپل مختلف. شہروں سے بھجیے گیے تھے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب، ملک میں ترقی اور خوشحالی کی ایک صورت ہے کہ بزنس کمیونٹی خوش ہو،بزنس کمیونٹی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتی ہے ٹیکس دیتی ہے
پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی مالیاتی بورڈ قائم ،وزیراعظم عمران خان نے مرکزی مالیاتی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی ،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
گوجرانوالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 65 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 3 پولٹری شاپس،1 سالٹ پروسیسنگ یونٹ سیل
کراچی : مرتضی وہاب کی میڈیا ٹاک ،تین بڑے نقصان ہوئے ہیں،پہلا فیس کا بحران تاجر اور گھریلو صارفین پریشان ہوگئے ہیں،دوسرا آئے کا بحران پیدا ہوگیا ہے،مشرف دور گیا تو ہم نے جو پالیسی بنائی اس سے ہم نے ملک کو گندم ایکسپورٹ کرنے والا ملک بنایا
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن،چین کے لیے فضائی آپریشن بحال، 2 پروازیں اسلام آباد پہنچ گئی، ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 5241 اسلام آباد پہنچی۔
ملتان : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی عالمی امن کے حوالے سے منعقدہ ورلڈ سمٹ 2020 میں شرکت۔ یوسف رضا گیلانی وزرات داخلہ کی جانب سے 5 روز کی خصوصی اجازت پر نجی ایئر لائن سے کوریا روانہ ہوئے۔ خاندانی ذرائع
لاہور: پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد، ایل ڈی اے چوک رائیونڈ روڈ بلاک ،خاتون کے اہلخانہ نے متاثرہ خاتون کو چارپائ پہ ڈال کر ایل ڈی اے چوک پر رکھ دی
اسلام آباد ہائیکورٹ:وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت طلب کر لی
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں عمران فاروق قتل کیس پر سماعت، لندن سے ویڈیو لنک پر عمران فاروق کی بیوہ سمیت تین گواہوں کا بیان ریکارڈ۔ ۔ بیان سے پہلے حلف لیتے وقت ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ آبدیدہ ہوگئیں
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس آخری مراحل داخل،جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ و دیگر بھی پیش ہوئے
لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کے لیے کیس کی سماعت ، جسٹس طارق عباسی کا ڈی پی او کی جگہ ڈی ایس پی کے پیش ہونے پر برہم ،پاکستان میں ہر کسی کو کرسی سے چمٹنے کا شوق ہے جسٹس طارق عباسی۔
لاہور: وفاقی وزیر شفقت محمود ق لیگ سے مزاکرات کے لئے ان کی رہائشگاہ آمد۔ شفقت محمود اتحادی معاملات پر چوہدری پرویز الہی سے مزاکرات کے لئے پہنچے ۔
لاہور ہائیکورٹ، میانی صاحب قبرستان کی اراضی کے نام پر گھروں کی مسماری کے خلاف اپیلوں پر سماعت،فل بنچ کا قانون کے غلط استعمال پر میانی صاحب قبرستان انتظامیہ پر اظہار برہمی
میئرکراچی وسیم اخترکی پریس کانفرنس ۔ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل پر قبضہ کرکے حکومت سندھ بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔ میئر کراچی وسیم اختر
قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا،کرونا وائرس تشخیصی کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالر ہے، ذرائع
لاہور: راوی پل بتی چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹرسایئکل سوار نوجوان جاں بحق ،25 سالہ عمر موٹرسائیکل پر سوار تھا اوور ٹیک کرتے ڈالہ سے ٹکرا گیا،حادثہ کے بعد ٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا
لاہور :سول کورٹ میں ٹی وی اینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف 1 کڑوڑ 25 لاکھ روپے دعویٰ واپسی رقم کیس کی سماعت، سول جج کی تبدیلی کی بنیاد کیس بغیر کیس کاروائی کے 12 فروری تک ملتوی کر دیا گیا
عمران فاروق قتل کیس میں ان کی بیوہ نے آج لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عمران فاروق کی لاش کی شناخت کیلئے پولیس مجھے مردہ جانے لے کر گئی، عمران فاروق کو پاکستان میں دفن کیا گیا ، بیوہ کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ کی کشمیر جرنلسٹ فورم کے ممبران کو بریفنگ ،کشمیر ایک قومی کاز ہے،نیشنل کاز کے حوالے سے میڈیا ایک اہم کڑی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پی ٹی ائی رہنما جہانگیر ترین خصوصی دورے پر پشاور پہنچ گئے،جہانگیر ترین کی وزیر ہاوس میں محمود خان سے ملاقات۔جہانگیرترین نے کابینہ ممبران اور بیوروکریٹس سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلی ہاوس زرائع
ٹانک۔۔۔دھشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ ،سی ٹی ڈی نے دھشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈبرہ میں ایک مکان پر کا روائی کی پولیس
راولپنڈی: گلے میں قاتل ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی،اسامہ راول روڈ سے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا ،گلے میں ڈور پھرنے پر نوجوان سڑک پر جاگرا
پاکپتن ۔تھانہ فرید نگر پولیس نے محلہ منصور آباد میں جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کا مقدمہ درج کر لیا پولیس زرائع
خان پور۔28سالہ نوجوان کی ٹرین کے سامنے کودکرخودکشی کی کوشش،ریسیکو نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔ریسیکو
راولپنڈی :تھانہ صدر بیرونی کی حدود ن لیگی سابق یوسی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے یوسی 89 کے سابق چیئرمین چوہدری پر فائرنگ ، چوہدری ساجد کو گردن پر گولی لگی
پاکستان نیول اکیڈمی میں پاک بحریہ کے تیسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کا آغاز۔ ترجمان پاک بحریہ۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس،90شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس میں فیصل آبادڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ۔
چیرمین ڈپٹی چیرمین سینیٹ،اسپیکر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا بل ایوان میں پیش ، چئیرمین اور سپیکر کی تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات ایک,ٹ 1975 میں مذید ترمیم کرنے کا بل پیش ہوا۔
دکی۔ایف سی 84 ونگ دکی میں دکی گرینڈ جرگے کا انعقاد،سیکٹر کمناڈر نارتھ کا فٹبال اسٹیڈیم جیم کلب اور سٹریٹ لائٹ لگانے کا اعلان
سجاول :دو روز قبل قتل ہونے والے عرفان شیخ کے قاتلوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی یقین دھانی پر ورثاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتامـکراچی:100 انڈیکس 1221 پوائنٹس کمی سے 40409 پر بند ہوا،100 انڈیکس میں 3.02 فیصد کی نمایاں کمی ہوگئی
اسلام آباد : سابق کپتان وسیم اکرم کی میریٹ ہوٹل میں فٹ فار ہیلتھ سے متعلق تقریب میں شرکت
کامونکی: خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران نے تہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم رفیق ورک کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔عدالت کے حکم سے قبل ہی ملزم رفیق ورک فرار
لاہور پنجاب حکومت نے ایس ایس پیز کو ریلیو کرنے حکم دے دیا ،پولیس افسران کو ایف آئی اے رپوٹ کرنے کا حکم دیا گیا ،تبدیل ہونے والوں میں ایس ایس پی عبدالقادر قمر اور ڈاکٹر عاطف اکرم شامل ہیں
کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، کرونا وائرس روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت 30 دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ محکمہ ریلیف
اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرپرسن مسابقتی کمیشن ودیا خلیل کی برطرفی کاحکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار،ممبران مسابقتی کمیشن ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر شہزاد انصر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار
یوم یکجہتی کشمیر ،قومی اسمبلی ہال میں پہلی بار کشمیر کا پرچم لگادیا گیا ۔سپیکر ڈائس کے ساتھ پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ آزاد کشمیر کے پر چم بھی رکھ دیا گیا ،صدر ،سپیکر آزاد کشمیر گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان بھی اجلاس کی کارروائی دیکھیں گے۔
سونے کی قیمت میں کمی ،سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کمی کےبعد 91ہزار50روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت 385روپے کمی کےبعد 78ہزار50روپے ہوگئی
ٹانک ؛سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ،ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی،نعش اور زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس
کراچی:ملیرآرسی ڈی گراونڈ میں واقع گھرمیں ڈکیتی کی واردات،ڈاکووں نے تعاقب کرتے ہوئےگھرکادروازہ کھولنے کاکہا،متاثرہ شخص
لاہور:دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی خصوصی سی ٹی ڈی بم دھماکوں ۔خودکش دھماکوں سمیت دیگر حساس کیسزمیں نامزد بانوےملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قوائد و ضوابط، استحقاق کی طلبی پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کمیٹی کے سامنے پیش ،احسان مانی کے ہمراہ وسیم خان اور نئے چیف آپریٹنگ افیسر نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 4 فروری بروز منگل سے شروع ہوگی۔
گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پسند کی شادی پر 2 گروپوں میں تصادم،گوجرانوالہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ، سال 2014-19 تک پاکستان نے بھارت سے 137 ارب 91 کروڑ سے زائد کی اشیاء درآمد کیں، گزشتہ 5 سال میں 4 لاکھ 71 ہزار میٹرک ٹن سے زائد ٹماٹر اور تین ہزار 129 میٹرک ٹن آلو بھارت سے درآمد کیے گئے، وزارت تجارت
سینیٹ اجلاس/ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کے بلز پر بحث، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کے بلز کی مخالفت کردی
گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعظم ہاوس کے ملازمین کی تعداد 524 تھی وزیر اعظم عمران خان کے دور میں 174 ملازمین کو سرپلس قرار دیا گیا وزیراعظم ہاوس کے موجودہ عملہ کی تعداد 350 ہے۔
ملک پر سیاسی جماعت کا نہیں لٹیروں کے گینگ کا راج ہے،اس گینگ نے ہر طرف لوٹ مچا کر غریبوں کا جینا اجیرن کیا ہوا ہے ، گینگ آف بنی گالہ گینگ میں لوٹ مار کے مال پر پھوٹ پڑ گئی ، حسن مرتضی
جعلی ریفنڈز کے حوالے سے ایف بی آر کی وضاحت، ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے دوطرح کے طریقہ کار اختیار کئے جاتے ہیں۔ ایک طریقہ کار خود کار نظام کے تحت برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے کے لئے اختیار کیا جاتا ہے۔ترجمان ایف بی آر
لاہور: چوہدری پرویز الہی سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی،تاثر پھیل رہا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان اختلافات ہیں،ہمارا کچھ لو اور کچھ دو کا رشتہ نہیں ہے،ہماری سوچ ایک ہی ہے، ایک مظبوط ساتھ ہے
پانچ سال کے دوران وزیر اعظم آفس کے لئے ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد کی 23 گاڑیاں خریدی گئیں۔ وزیر اعظم آفس کے لئے خریدی جانیوالی گاڑیوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش۔
دو روز کے لیے اجلاس کا ایجنڈہ معطل کرنے کی تحریک ایوان میں منظور، دو روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر بحث کرنے کی تحریک بھی ایوان میں منظور،تحاریک وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیں،اجلاس میں کشمیر سے متعلق بحث کا آغاز کر دیا گیا
چونیاں نامعلوم چوروں نے برکت کے گھر سے 10تولے طلائی زیورات 5لاکھ نقدی چوری کر کے لے اڑے
ذیابیطس سے آگاہی سے متعلق تقریب کا انعقاد ،تقریب میں کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کا اظہار خیال ،یہ آگاہی مہم لاہور سے شروع کی ہے ،ہمارے ہاں ذیابیطس کی آگاہی بہت کم ہے
پولیس کی دو مختلف مقامات پر کارروائیاں,اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،دوران چیکنگ کنٹینر اور ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان اور مضر صحت چھالیہ بر آمد
لاہور: وفاقی وزیر شفقت محمود اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے درمیان ملاقات میں برف نہ پگھل سکی ، شفقت محمود، مسلم لیگ قائداعظم کی قیادت کو نئی کمیٹی سے مذاکرات کے لئے قائل نہ کرسکے،زرائع
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے،بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول 4 درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے
کہروڑپکا:موضع ڈکھنہ گھاڑو میں میپکو اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق،لائن مین اللہ وسایا ٹرانسفارمر مرمت کر رہا تھا کہ 11 کے وی کی تار سر سے ٹکرا گئی
لاہور؛ دہشت گردوں کو گت والا پل کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب۔اجلاس میں 8 نکاتی اہجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمت کا جائزہ لیا جائے گا،
لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد۔سی اواو اکبر ناصر خان اور سی اے او کامران خان نے ادارے بارے بریفنگ دی۔ خلیل الرحمن قمر کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا
ملتان، ریلوے انتظامیہ کی بے حسی ،مسافر ٹرین میں مٹی کا تیل لوڈ کردیا ۔لیکج کے باعث تیل ڈبے میں رسنے لگا ، تیل کی موجودگی کا عمل ہونے پر مسافر سراپا احتجاج ۔مسافروں نے ٹرین میں لوڈ تیل اتروادی
کراچی:بدامنی کیس کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ،آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اعلی افسران کی شرکت ،کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل برانچ کے اعلی افسران بھی اجلاس میں شریک
اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لئے کھولنے کا معاملہ،اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التواء کا شکار ہو گیا،اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لئے جون کے مہینے میں کھولا جائے گا،اورنج لائن ٹرین کا افتتاح چائنا میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ممکن نہیں ہے، ذرائع
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب