مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی
جس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ٹرانسپیرنسی، احتساب، شفافیت اور ریفارمز سب سے بڑی ترجیحات ہیں۔

ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

%d bloggers like this: