نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھوٹا آدمی ,بڑے عہدے پر۔۔۔ رمضان قادر

وزیر اعظم صاحب اس ملک کے حکمران اتنے چھوٹے ہیں کہ ہر دور میں بے نظیر شہید کے نام سے ہمیشہ خوفزدہ رہے ہیں

کچھ ماہ پہلے جب انڈیا نے پاکستان کی امن مذاکرات کئ دعوت کو ٹھکرا دیا تھا تو ہمارے وزیراعظم عمران خان نے انڈیا کے وزیراعظم مودی کیخلاف ٹویٹ کئ تھی "چھوٹا آدمی بڑے منصب پر” یہ ٹویٹ پوری دنیا میں وائرل ہوئی دنیا کے بڑے بڑے اخبارات میں عمران خان کی اس ٹویٹ پر تبصرے ہوئے اور کالم بھی لکھے گئے اور اکثر تجزیہ کاروں نے عمران خان کی ہاں سے ہاں ملائی کہ انڈیا جیسے بڑے ملک پر مودی جیسے چھوٹے ذہن کے شرپسند شخص کی حکمرانی ہے اور اس بات میں سچائی بھی تھی کہ دنیا کئ بڑی جہموریت کا حکمران ایک تنگ نظر مذہبی شخص ہے

لیکن جناب وزیر اعظم صاحب یہ بھول گئے کہ صرف انڈیا پر چھوٹے آدمی کی حکومت نہیں بلکہ اس وقت دنیا کے انتہائی اہم اور طاقت ور ممالک پر چھوٹے ذہن کے لوگوں کی حکمرانی ہے جس میں بدقسمتی سے ہمارا ملک پاکستان بھی شامل ہے
جس کی واضح مثال ہمارے ملک میں مقتول وزیراعظم بے نظیر شہید کے نام سے غریبوں کئ مدد کے لئے شروع کے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی ہے.

جناب وزیر اعظم صاحب چھوٹے پن کئ انتہا دیکھیں اس ملک کے کوتاہ نظرحکمران اس شخصیت کا نام مٹانا چاہ رہے ہیں جس نے جمہوریت کے لئے اور اس ملک کے پسے ہوئے طبقات کے لئے اپنی جان کی قربانی دی , جو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھی, جس کے نام پر پوری دنیا میں یادگاریں بن رہی ہیں اور اسی کے نام پر پوری دنیا میں جہموریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو ایوارڈ دئیے جارہے ہیں

اور جناب وزیراعظم بدقسمتی سے اس ملک کے چھوٹے حکمران ایک ایسی شہید خاتون کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں جس کے ملک پاکستان میں عورت پر سو قتل معاف ہوجاتے ہیں , اور جہاں عورت چلی جائے وہاں صدیوں پرانی دشمنیاں ختم ہوجاتی ہیں.

لیکن جناب وزیر اعظم صاحب اس ملک کے حکمران اتنے چھوٹے ہیں کہ ہر دور میں بے نظیر شہید کے نام سے ہمیشہ خوفزدہ رہے ہیں اور ہمیشہ بے نظیر کیخلاف سازشیں کیں. ایدھی جیسے فرشتہ صفت شخص تک کو بھی معاف نا کیا بے نظیر کیخلاف استعمال کرنے کے لئے اسے قتل کی دھمکیاں تک دیں
جناب وزیراعظم اس سے چھوٹا پن کا کیا ہوگا جب پوری دنیا بے نظیر کے قتل پر ماتم کناں تھی ہر آنکھ اشکبار تھی , بدترین سیاسی دشمن تک بھٹو خاندان کو پرسہ دے رہے تھے لیکن ایک شخص تھا وہ تھا ہمارا موجودہ حکمران جس کو بے نظیر کے بے رحمانہ قتل پر تعزیت کرنے کی توفیق تک نا ہوئی جناب وزیراعظم ہے نا چھوٹا پن!
لیکن جناب وزیراعظم کیا موجودہ چھوٹے حکمران کروڑوں دلوں پر حکومت کرتی بے نظیر کا نام مٹا پائیں گے ؟؟

About The Author