دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31جنوری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

خادم حسین کهر کوٹ ادو

ڈی پی او مظفرگڑھ کی تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی
تهانہ دائرہ دین پناہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہیں

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس
تھانہ دائرہ دین پناہ میں ڈی پی او مظفرگڑھ کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

عوام نے اپنے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا ڈی پی او نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو فوری مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں متاثرہ خواتین بھی کافی تعداد میں مسائل کے حل کےلیے پہنچیں

جہاں ڈی پی او نے ان کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے
کوٹ ادو ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے تھانہ دائرہ دین پناہ کے ایس ایچ او عصمت عباس کی کارکردگی کو سراہا کھلی کچہری

میں ڈی ایس پی اعجاز بخاری کےعلاوہ تحصیل بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نےشرکت کی۔

About The Author