دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30جنوری 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان():کمشنر نسیم صادق کے شہر میں صفائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر شہریوں نے سراہتے ہوئے تعاون کاسلسلہ شروع کر د یاہے. پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کی طرف سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریڑھی بان صفائی عملہ کو دس لوڈر رکشے فراہم کردیئے گئے. رکشوں کی تقسیم کے سلسلے میں کمشنر آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن ملک رفیق اعوان اوردیگر نے ریڑھی بان خاکروبوں میں رکشوں کی چابیاں تقسیم کیں. شہریوں کی طرف سے اس اقدام پر ریڑھی بانوں کو گدھا ریڑھی سے نجات ملنے کے ساتھ مشینری فراہم ہونے سے ان کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور شہر کی صفائی ستھرائی مزیدبہتر ہو گی. مشیر وزیر ا علی محمد حنیف پتافی اور کمشنر نسیم صادق نے پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ کے کلمات ادا کیے. چابیاں لیتے وقت ریڑھی بانوں کی خوشی دیدنی تھی اور ان کے چہرے کھل اٹھے. انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مزید دلجمعی سے کام کریں گے اور رکشے فراہم ہونے سے ان کے کام میں نکھار پیدا ہو گا.اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان(): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور افسران کے ساتھ کوہ سلیمان اور تونسہ تحصیل کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.ڈپٹی کمشنرنے زین تا بارتھی روڈ،بی ایم پی تھانہ بارتھی،ریسٹ ہاؤس بارتھی،بنک آف پنجاب بارتھی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی عمارت، وزیر اعلی ہاؤس بارتھی،چوکی والا اور تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد حمزہ سالک،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایکسئین خلیل احمد،جواد کلیم اللہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ بلڈنگز،روڈز،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر کا دورہ بارتھی کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا انہوں نے عوامی مسائل سنے اور تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان(): کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق سے کاروباری افراد اور شہریوں نے ملاقات کی۔کمشنر نے ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی مہم چلانے کی ہدایات جاری کیں.کمشنر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گاغیر قانونی پارکنگ پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گاڑیوں کی محفوظ پارکنگ یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اہم چوکوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ سلپ روڈز بنائے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ تجاویز پیش کریں تاکہ عوام کو ٹریفک مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان(): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی دل کے بچاؤ اور آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر نے خطاب کیا.کمشنر نسیم صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانے کیلئے تمام محکموں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کاشتکاروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی مرتب کرے اور سینئر کاشتکاروں کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے.اس موقع پرماہرین نے ٹڈی دل کے دوران حیات، تدارک، سرویلنس او رکنٹرول آپریشن بارے تفصیلی آگاہی دی.سیمینار میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین،ڈی ایف اوسمیت ریونیو، زراعت، لائیو سٹاک، جنگلات کے افسران، نمبردار، امام مساجد،کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجو دتھی.


ڈیرہ غازیخان(): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ بی ایم پی سرائے سمیت دیگر زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا.کمشنر نے بارڈر ملٹری پولیس کی سرائے کی جلد تعمیر کی ہدایات جاری کیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔کمشنر نے چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر،مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ،ڈیوائیڈر کی مرمت،گرین بیلٹس کی تیاری اور دیگر عوامی فلاح کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان():ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے کہاہے کہ کھیل اور صحت مند سرگرمیاں کسی بھی فورس کیلئے لازمی ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی بہترین خدمات سرانجام دے سکتا ہے. انہوں نے کہاکہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں، ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہو ں نے یہ بات والی بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ضیغم مہدی، عاصم بھٹہ، ممتاز حسین، امام بخش اور عامر محمود پی آر او بھی موجو د تھے. قبل ازیں پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے جوانوں کے مابین والی بال ٹور نامنٹ کے مقابلے ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی پٹرولنگ ٹیموں نے حصہ لیا.آخر میں ایس پی ملک طاہر مصطفی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے.


ڈیرہ غازیخان():پولیس کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری،سول لائن پولیس نے چوری ہونے والے 6 موبائل فون E_Gadget مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ریکور کر لئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الٰہی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر سلیم نتکانی نے 3 لاکھ 43 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون مالکان کے حوالے کئے چوری شدہ موبائل واپس ملنے پر مالکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ سول لائن پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان():تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ ہنڈا شوروم کے قریب رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی مضر صحت دودھ پینے سے حالت خراب ہوگئی واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا جہاں انہیں فوری طبعی امداد فراہم کی گئی ڈاکٹروں کے مطابق پانچوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے متاثرہ افراد میں 35سالہ عبداللطیف،سولہ سالہ دانش،بارہ سالہ رمیشا،آٹھ سالہ روشنی اور پندرہ سالہ شاکان شامل ہیں.


ڈیرہ غازیخان(): ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی عمل لاتے ہوئے کمیل شاہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااورملزم کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیاایس ایچ او تھانہ سٹی محمد الیاس نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے بلا امتیاز کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا.


ڈیرہ غازیخان():پہلا عطا سپورٹس آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ بمقام راجن ہور میں جاری پانچویں روز بلوچ فرینڈز فٹ بال کلب راجن پور بمقابلہ اللہ نواز فٹ بال کلب جمال دین والی فٹ بال کلب کے درمیان ایک کانٹے دار میچ بمقام گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور میں ہوا جوکہ اللہ نواز فٹبال کلب جمال دین والی نے صفر کے مقابلہ میں 2گول سے جیت لیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری ساجد طفیل ایڈووکیٹ تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ریفریز کے فرائض سید خالد نذیر عرفان مکی اور فیض رانجھو نے سر انجام دے مہمان خصوصی نے کہا کہ اس طرح کی فری تفریح عوام کو مہیا کرنے پر میں آرگنائزر عطاء اللہ اور عرفان مکی اور دیگر عہدیدارن کو مبارک باد دیتاہوں.


ڈیرہ غازیخان(): دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار حکیم محمد عمران روحانی الخدمت فاونڈیشن تحصیل ڈیرہ غازی خان کے صدر نے دو روزہ فری آئی کیمپ کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے لگائے گئے کیمپ میں 400 مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا جس میں سے 120مریضوں کا فری آئی آپریشن کیا گیا اور اعلی کوالٹی کے لینز بھی فری فراہم کئے گئے۔ہمارا مشن ہے بصارت سب کے لئے۔انہوں نے مزید کہا کہ فری آئی کیمپ کے انعقاد پر الخدمت فاونڈیشن تحصیل ڈیرہ غازی خان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خاص طور پر میجر ڈاکٹر محمد اشرف بزدار، ڈاکٹر سعداللہ ملک، منیر احمد کلاچی، اقبال ہاشمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے یہ کیمپ کامیاب ہوا.


ڈیرہ غازیخان():قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی تحصیل تونسہ میں پی ٹی سی اساتذہ کی پانچ روزہ تربیت کا آغاز ہو گیا ہے پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فرزانہ بخاری اور وائس پرنسپل شائستہ میمونہ نے کہا کہ یہ تربیت برٹش کونسل کے زیر پروگرام (پیلی) کا حصہ ہے جس میں تحصیل تونسہ سے 1296 اساتذہ تربیت حاصل کر رہے ہیں 29 ماہرین اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تربیت دے رہے ہیں یہ تربیت 27 جنوری سے اکتیس جنوری تک جاری رہے.

About The Author