دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، ای سی پی درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔

ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

About The Author