اسلام آباد:
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں، عالمی برادری نے بھی چین کےاقدامات کوسراہا،
چینی حکومت کے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات پر پاکستان بھی مطمئن ہے۔ معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ جن پاکستانی بچوں میں وائرس کی تشخیص کی گئی ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ووہان میں موجود پاکستانی شہریوں کو تحفظ دینے کے لئے پاکستانی حکومت پوری طرح فعال ہے،
پاکستانی سفارتخانے میں رابطوں کیلئے نمبرمختص کر دیئے گئے ہیں۔ شہریوں کو درپیش خوراک کے مسئلے پر چینی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی شہریوں کو ڈیٹا بیس رجسٹریشن کا کہا ہے، کسی ملک نے باضابطہ طور پر اپنے شہری چین سے نہیں نکالے، چینی حکام پاکستانی شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا معاملے پر کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے چین میں موجود بچوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، وائرس سے متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چین میں موجود بچوں کا خیال رکھا جائے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت ہے کہ ان بچوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔ جن بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے انہیں چین میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب