دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

راولپنڈی، سرگودہا اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کر رہا ہے

اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق روزگار کی تلاش میں گاؤں دیہاتوں سے مسلسل لوگ نکل مکانی کر کے شہری آبادی میں بس رہے ہیں

جس کے باعث شہری آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، ان مسائل میں پبلک ٹرانسپورٹ، انفرا اسٹریکچرز، سالڈ ویسٹ اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔

موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کے 7 شہروں جن میں بہاولپور، ملتان، مظرگڑ، رحیم یار خان،

راولپنڈی، سرگودہا اور ڈیرہ غازی خام شامل ہیں، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کر رہا ہے،

قرض کی رقم سے ان شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لئے فیزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

About The Author