نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب سپورٹس بورڈ نے سرکل کبڈی ورلڈ کپ دوہزار بیس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے

کبڈی ورلڈ کپ کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تمام ادارے تعاون کررہے ہیں ،

پنجاب سپورٹس بورڈ نے سرکل کبڈی ورلڈ کپ دوہزار بیس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ،،،

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور کہتے ہیں ورلڈکپ کے انعقاد سے بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئیگا۔

کبڈی ورلڈ کپ نو فروری سے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دس انٹرنیشنل ٹیمیں شرکت کریں گی ،،،،

صوبائی وزیر رائے تیمور کا کہنا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تمام ادارے تعاون کررہے ہیں ،،،

بھارت سمیت تمام مہمان ٹیموں کو بھرپورانداز میں خوش آمدید کہا جائے گا ،،،

کبڈی ورلڈ کپ اورپی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک کے طور پر سامنے آئیگا ،،، ان کا کہنا تھا کہ

تمام ٹیموں کے کپتان کبڈی ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ سیاحتی بس پر لاہور کا دورہ کرینگے اس دوران شہر میں میلے کا سماں ہوگا ،،،،

About The Author