جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29جنوری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

علی پور:

تحصیل علی پور کے تاریخی شہر سیت پور میں 4 سال قبل ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا سیورج سسٹم تباہ ، گٹروں سے پانی ابل پڑا ، گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ،

سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ، سکول جانے والے بچے ، راہگیر شدید پریشان ، کئی عرصہ سے پانی جمع ہونے کی وجہ سے مکانات اور دوکانیں زیر آب ،

شہری شدید اذیت کا شکار مزید جانتے ہیں ۔

علی پور کے نواحی علاقہ سیت پور شہر کے مین لاری اڈا چوک میں ایک ماہ سے سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں

سیوریج کے گندے پانی سے راہگیروں کو گزرنے نمازیوں اور اسکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہری کہتے ہے سیوریج کا
گندا پانی جمع ہونے کے باعث سڑک سے گزرنا مشکل ہوگیا روزانہ کی بنیاد پر کئی حادثات …


علی پور

پاکستان کے پانچ دریاوں کے سنگم پر موجود ہیڈ پنجند جنوبی پنجاب کا بہترین پکنک پوائنٹ ہے جہاں سردی کے موسم کو انجوائے کرنے کے لیئے لوگ دور دراز سے سیر کے لیے آتے ہیں

ہیڈ پنجند کی لذیذ مچھلی نہ کھائیں تو سیر کا مزہ ہی نہیں آتا ۔پانچ دریاوں کاسنگم جہاں پانی کی موجیں بھی ہو جاتی ہیں مست۔۔

یہ ہے ہیڈ پنجند۔۔ جہاں تک بھی نظر جائے پانی کی لہریں نظر آئیں ہیڈ پنجند جنوبی پنجاب ایک خوبصورت پکنک پوائنٹ ہے لوگ یہاں پر فیملی اور دوستوں کے ساتھ پنکنک منانے آتے ہیں

اور خوب کشتی کی سیر بھی کرتے ہیں ۔۔

خوبصورت ماحول کے ساتھ جب بھوک ستاتی ہے تو مچھلی کی بھی خوب یاد آتی ہے یہاں کی مچھلی بہت مشہور ہے ،

یہاں ٹھیلوں پر سجی ، پکوڑا اور پیپر منٹ سمیت کئی اقسام کی مچھلی مسالحہ جات کے ساتھ ہوتی ہے تیار۔۔

جو لذت اور ذائقہ میں اپنی مثال آپ ہوتی ہے آئل میں تلی مچھلی لوگ نہ صرف کھاکر لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ پیک کرواکر گھروں کو بھی لے جاتے ہیں

ہیڈ پنجند کی مچھلی اور خوبصورت مناظر آنیوالے سیاحوں کو بے حد متاثر کرتے ہیں اگر حکومتی سطح پر یہاں پارکوں کی تزیں و آرائش کام مکمل کردیا جائے تو پاکستان کا ایک بڑا سیاحتی مرکز بھی بن سکتا ہے ۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو/تھانہ چوک سرور شہید کی حدود میں 18 سالہ لڑکی رشتے سے انکار پر قتل، چک نمبر 502 میں 18 سالہ شگفتہ کو اسکے مامو تنویر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق

لڑکی کا ماموں  تنویر قتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ

ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری اور تھانہ سرور شہید پولیس موقع پر پہنچ گئی

ماموں نے شگفتہ کا رشتہ مانگا ہوا تھا انکار پر قتل کردیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے .

ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.


مظفرگڑھ

مظفر گڑھ کے نوجوانوں کو خراج تحسین
جب کسی ملک ،قوم ،علاقہ کے نوجوان بیدار ہوجائیں تو وہ ملک ،قوم ،علاقہ کے باسی اپنی منزل پاکر دم لیتے ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ میرے ضلع مظفرگڑھ کے نوجوان اس مقصد کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں جس سے یہاں کے وڈیروں ،سرداروں اور جاگیرداروں نے جان بوجھ کر بھولی بسری عوام کو برسوں دور رکھا۔

یہ نوجوان ضلع مظفرگڑھ کیلئے یونیورسٹی مانگ رہے ہیں تاکہ یہاں کی غریب عوام دور دراز علاقوں میں اپنے بچوں کی تعلیم پر کثیر سرمایہ خرچ نہ کرسکیں ۔

انکو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم مل سکے ۔ غربت کی وجہ سے یہاں کئی ذہین طالبعلم اپنا مستقبل گنوا بیٹھتے ہیں۔

خواتین کی اکثریت مظفرگڑھ میں یونیورسٹی نہ ہونے کہ وجہ سے تعلیم کو خیرباد کہہ دیتی ہے۔


مظفرگڑھ

مظفر گڑھ کی عوام کا ایک اور دیرینہ مسئلہ مظفرگڑھ ،علی پور روڈ ہے جس پر آئے روز جان لیوا ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

درجنوں افراد کی حادثات میں اموات کے سبب اس سڑک کو "قاتل روڈ” کا نام دیا گیا ہے۔اس انتہائی اہم مسئلے کے حل کیلئے بھی نوجوانوں کو سامنے آنا ہوگا

اور یہاں کے مقامی سیاستدانوں اور بیوروکریسی کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
میں اس سلسلے میں مظفرگڑھ کی پوری عوام خاص طور پر نوجوانوں،

صحافی ،تاجر ،وکلاء اور دوسرے شعبوں کے افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنے حق کیلئے پر امن انداز میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

اسی طرح نوجوان مثبت انداز میں اور حقیقی مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوتے گئے تو ملک کے کئی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔


کوٹ ادو

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں آنے والی پیراشوٹ حکومت میں بیٹھے حکمرانوں کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے،

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،پیپلز پارٹی نے تمام صوبوں کو خود مختاری دی،حکومت نے غریب عوام کیلئے آٹا سمیت کھانے پینے کی اشیاء کا بحران پیدا کردیا ہے،

اگلی حکومت انشاء اللہ پیپلز پارٹی کی ہو گی،اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف مہیا کریں گے،ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی کی قیادت میں جانے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،

اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر خواجہ رضوان عالم، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق،ضلعی صدر بہاولپور وسابق ایم پی اے شاہ رخ خان،ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ،

تحصیل کوٹ ادو کے صدر عبدالعزیز بھٹی،ڈاکٹر یونس شاکر،صفدر پہوڑ سمیت کثیر تعداد میں جیالے وکارکن موجود تھے،سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ

پاکستان زراعت میں ایک خود کفیل ملک ہے اور حکومت جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرائیکی صوبہ کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا جبکہ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے،بجلی وگیس کے بلوں نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے

جبکہ عوام کو لنگر خانوں کے راستے دکھائے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسانوں غریبوں کو ریلیف دیا ،ان کے دور میں عوام خوشحال تھی ،زراعت کسان خوشحال تھے

،سید یوسف رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان دینا کہ سکون صرف قبر میں ہے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے،

کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے عوام کیلئے اس طرح کے بیانات اس کے غیر سنجیدہ ہونے کاواضح ثبوت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ

موجودہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایک بھی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے جبکہ ملک میں آئے روز مہنگائی اپنی پروان چڑ رہی ہے جس کے باعث غریب اور بے روزگار عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں ، ملک میں جمہوری کی بقاء کیلئے تمام سیاسی نمائندوں کوموثر کردارادا کرنا ہوگا۔


کوٹ ادو

قتل کے مقدمہ مےں مفرور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے قاتل اشتہاری بےٹے کی جائاداد کی دوبارہ نیلامی آج ہوگی، جائاداد کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63لاکھ روپے لگائی گئی ہے،

جسکی نیلامی کےلئے اسسٹنٹ کمشنر کو کورٹ آکشنر مقرر کےا گئے ہیں، ہے،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا،

13مئی2014کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے

اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے

جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جسپولیس تھانہ کوٹ ادونے حاجی دلدار کی مدعےت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258;47;14زیر دفعہ302;47;34درج کر لیا تھا،

جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں ،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے،

سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،

عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفٰی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھالےکن پولےس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے مےں ناکام رہی تھی،

جس پر عدالت نے سابق اےم پی اے مفرور قاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی موضع کھر غربی مےں اراضی نےلام کرنے کا حکم دےا تھا جسکی بولی 22 ستمبر2019کو ہوئی تھی ، موقع پر20سے 25 لوگ موقع پرآئے تھے ،

موقع پروقفے وقفے سے 3 بار اعلانات کرائے گئے تھے کہ جن لوگوں میں کال ڈیپازٹ جمع کرایا ہے وہ آکر بولی میں حصہ لیں مگر اعلانات کے باوجود بھی کوئی خریداریا کال ڈیپازٹ جمع کرانے والا کوئی شخص سامنے نہ آیاتھا،

2گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر نیلامی کا عمل روک دیا گیاتھا جسکی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادوفواد عارف کو پیش کی گئی تھی ،کیس ٹرانسفر ہونے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو زاہد حسین شاہ نے دوبارہ اس اراضی 2 سو97کنال10 مرلے واقع موضع کھر غربی دوبارہ نیلامی کا حکم جاری کیا ہے

جسکی نیلامی کا آج 10بجے دن ےونین کونسل ڈوگر کلاسرہ میں کی جائے گی، اس اراضی کی قےمت 9لاکھ روپے80ہزارروپے فی اےکڑ شےڈول کے مطابق مقرر کی ہے، جس کی رےزرو پرائس 3کروڈ 63 لاکھ 88ہزار 6 سو25 روپے رکھی گئی ہے،

عدالت نے بولی کےلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فےاض علی جتالہ کوکورٹ آکشنر مقرر کےا ہے، ےاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر نے اپنے اس بےٹے کی جائےداد بچانے کےلئے اپنے بےٹے بلال کھر اور مرحوم بھائی ملک غلام ملادی کھرکے خلاف فراڈ سے ےہ

جائیداد اپنے اور بلال کھر کی بےوی جو ملک ملادی کھر کی بےٹی ہے کے نام کرنے کے خلاف عدالت مےں کےس کےا ہوا تھا, ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف نے مذکورہ کیس خارج کرتے ہوئے جائداد نیلامی کا حکم جاری کیا تھا ،


کوٹ ادو

چچا زاد سے رشتہ سے انکار پرحقیقی ماموں نے 18سالہ بھانجی کو فائر مار کر قتل کردیا،قاتل موقع سے فرار،پولیس نے ماموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ چک نمبر 502 ٹی ڈی اے میں 18 سالہ شگفتہ نامی لڑکی جس کا ماموں اس کا رشتہ اس کے چچا زاد سے کرنا چاہتا تھا جس کا شگفتہ نے انکار کردیا تھا

جبکہ شگفتہ اپنے پھوپھی زاد سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی بات کا اس کے ماموں تنویر کو رنج تھا،گزشتہ شب18سالہ شگفتہ نامی لڑکی گھر سو رہی تھی کہ اس کا اس کا ماموں تنویر گھر میں داخل ہوا اور شگفتہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگی

جس کے بعد تنویر موقع سے فرار ہو گیا;46; وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری اور پولیس تھانہ سرور شہید موقع پر پہنچ گئی جس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

اور نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل: سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نےکہاہےکہ بیساکھیوں کےسہارےچلنےوالی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں ،

حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دےرہےہیں ، صوبوں میں سر اٹھا تی بغاوت حکمرانوں کو لے ڈوبے گی،

ملکی معیشت تاریخی زوال کی طرف گامزن ہے،حکمرانوں کے غیر سنجیدگی کے باعث دنیابھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، حج کو مزید مہنگاکر کے عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا گیا ہے۔


کوٹ ادو

گندے پانی کا نالا بنا موت کا گڑھا انتظامیہ خاموش تماشائی،تفصیل کے مطابق منڈی مویشی کوٹ ادو سے نکلنے والا گندے پانی کا نالا منڈی مویشی روڈ کے ساتھ رہنے والے لوگوں اور سڑک سے گزرنے والوں کے لیئے ایک عرصے سے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے،

بعض دفعہ یہ نالا گندگی کے باعث کئی جگہوں سے بند ہو جاتا ہے اور اس کا گندا پانی منڈی مویشی روڈ پر اکٹھا ہو جاتا ہے جو یہاں سے گزرنے والوں کے لیئے نہایت پریشانی کا سبب بنتا ہے،

یہی نالاجمشید مرغی والے کی دکان کے ساتھ نہر کوٹ سلطان(جو اب خود بھی ایک گندے نالے میں تبدیل ہو چکی ہے) میں جا گرتا ہے، پانی کے زور کی وجہ سے اس نالے نے سڑک کو آدھے سے زیادہ کاٹ دیا ہے اور مزید اس کٹاءو میں اضافے کا سبب بن رہا ہے،

اسی جگہ پر کئی موٹر سائیکل سواروں کا ایکسیڈنٹ ہو چکا ہے مگر کوٹ ادو کی انتظامیہ بھنگ پی کر سوئی ہوئی ہے،

اگر یہاں کی انتظامیہ کی یہی حالت رہی اور اس نالے کا سد باب نہ کیا گیا تو اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ یہاں سے گذرنے والے مسافروں میں سے کوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا،

کالی پل کوٹ ادو اور گرد و نواح کے لوگوں ، بکھی روڈ سندھی بستی پل کے صدر رانا محمد عامر ، چوہدری خلیل احمد، عتیق احمد، شیخ شوکت علی، ندیم خان گورمانی، رانا سیف اللہ، ملازم تھہیم،

صفدر خان، غلام حسین، نادر خان، شکیل چانڈیہ، چوہدری ارشد، چوہدری راشد، محمد الیاس، رانا صادق اور دیگر نے اعلی حکام سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔


کوٹ ادو

پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے نوجوان پر فائر کھول دیے،شدید زخمی کرکے فرار،پولیس کے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے،2مالکان گرفتار کرکے ایجنسیاں سیل کردیں ،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ دری چانڈیہ والی کے رہائشی اسماعیل چانڈیہ کی گورمانی برادری کے بلال گورمانی سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی

گزشتہ شب اسماعیل چانڈیہ دری چانڈیہ والی سے اپنے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستہ میں بلال گورمانی نے اپنے دیگر ساتھی اقبال گورمانی کے ہمراہ اسے روک لیا

اور اس کے ٹانگوں میں فائر مارکر شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے،شدید زخمی اسماعیل چانڈیہ کو ہسپتال داخل کرادیا گیا

پولیس محمود کوٹ نے اسماعیل چانڈیہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر30;47;20زیر دفعہ 324درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہ،

پولیس محمود کوٹ نے گزشتہ روز نالہ سک کے قریب غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے مارکردونوں آئل ایجنسیوں سے ڈیزل پٹرول اور آلات برآمد کرکے دونوں آئل ایجنسیوں کو سیل کردیا،

پولیس محمود کوٹ نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

کھیتوں میں کام کرنے والی لڑکی کو دن دیہاڑے اوباشوں نے اٹھا لیا ،کماد میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کرتے رہے،مزاحمت پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے،حالت غیر ہونے

پر گھر کے قریب پھینک کر فرار،پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پتی جھنڈیر کے رہائشی عاشق حسین گاڈی کی جواں سالہ بیٹی نسرین بی بی گزشتہ روز 2بجے دن بستی راکھاں میں کماد کا آگا اٹھانے جا رہی تھی کہ

راستہ میں اوباش سہو برادری کے شاہد سہو نے اپنے دیگر ساتھیوں عتیق سہو،فاروق سہو،حفیظ سہو،وسیم سہو اور ادریس سہو کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا

اور اسے فصل کماد میں لے گئے جہاں شاہد عتیق اور فاروق نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جبکہ دیگر ساتھی کماد کے باہر پہرہ دیتے رہے،

نسرین بی بی کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر تشدد بھی کیا،حالت غیر ہونے پر اسے گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے

پولیس محمودکوٹ نے متاثرہ نسرین بی بی کی مدعیت میں تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر29;47;20زیر دفعہ376آئی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

پولیس کا فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ،ملتان سے آئی خاتون سمیت رنگ رلیاں منانے کیلئے آئے 5عیاش دھر لئے،رقم موبائل فون برآمد،ملزمان کو حوالات میں بندکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس محمود کوٹ نے موضع بدھ میں فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا اور قحبہ خانہ کے نائیک جاوید حسین موہانہ سمیت ملتان سے آئی آمنہ مائی زوجہ شوکت صدیقی رنگ رلیاں منانے کیلئے آئے

کوثر عباس ،محمد کاشف سہارن ،محمد ندیم اور نوید بھٹی کو موقع سے گرفتار کرکے جبکہ جام تلاشی پر ان سے رقم اور قیمتی موبائل فون بھی قبضہ میں لے لئے ،پولیس محمود کوٹ نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر31;47;20زیر دفعہ 371اے،371بی کے تحت درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بندکردیا ہے،


کوٹ ادو

معروف سابق فٹبالر گورنمنٹ کنٹریکٹر طارق عزیز چوہدری کی صاحبزادی سینئر صحافی وچیئرمین مجلس عاملہ پریس کلب وفٹبال کوچ حاجی بابر عزیز چوہدری کی

بھتیجی لوح و قلم سیکنڈری سکول کی ہونہار طالبہ مدیحہ عزیز نے کلاس سوئم کے امتحان میں سکول بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے

سکول میں ریکارڈ قائم کردیا،شاندار کارکردگی پر شہریوں ،سماجی وتعلیمی اداروں کے انچارجوں نے طارق عزیز چوہدری اور حاجی بابر عزیز چوہدر ی کو مبارکباد دی ہے۔

About The Author