دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت آئی جی کی مرضی کے بغیر افسران کے تبادلے نہیں کرسکتی، عدالت

ڈاکٹر رضوان نے وزیر توانائی امتیاز شیخ پر الزام لگایا تھا کہ ان کے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے ہیں۔

ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے دونوں پولیس افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیارپورٹ کررہے ہیں ساجداعوان

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں سے متعلق دراخواست پر فیصلہ سنا دیا،

ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی قرار دیدیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہو کے سندھ حکومت آئی جی سندھ کی مشاورت کے بغیر پولیس افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی،

درخواست گزار جبران ناصر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں 80 سے زائد پولیس افسران کے تبادلے ہوئےہیں سندھ حکومت اپنے ہی قوانیں سے غافل ہیں پولیس کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو ہٹانے کیلئے آئی جی سے مشاورت لازمی عمل ہوتاہے۔

ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سندھ حکومت کے دو وزرا پر سنگین الزامات لگائے تھے۔انہوں نے وزیر توانائی امتیاز شیخ پر الزام لگایا تھا کہ ان کے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے ہیں۔جس پر انہوں نے ڈاکٹر رضوان پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

بعد میں وزیر اطلاعات سعید غنی سے متعلق ان کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی۔ جس میں انہوں نے سعید غنی اور انکے بھائی فرحان غنی کے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے رابطے ہونے کا الزام لگایا تھا۔

About The Author