سب انجینئر ز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ملک بشیر احمد
ڈیرہ اسماعیل خان :سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن(سیوا)کے مرکزی صدر ملک بشیر احمد نے کہا ہے سب انجینئر ز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،
صوبے بھر میں 16 جنوری سے جاری قلم چھوڑہڑتال کے بعدپشاور میں اپنے مطالبات حق میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیاجائے گاجوکہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سیوا) ڈیرہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر سنیئر صوبائی صدر نعمت اللہ خان ،صوبائی رہنما اختر حسین اور ضلعی صدر قاضی شفقت کے علاوہ ایری گیشن ،سی اینڈ ڈبلیو ،ڈی ڈی اے ،، واٹر منیجمنٹ، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ، ٹی ایم اے ،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
کوٹلی امام حسین میں دہشت گردوں کے حملہ سے نمٹنے کیلئے کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ڈیرہ پولیس کی جانب سے کوٹلی امام حسین میں دہشت گردوں کے حملہ سے نمٹنے کیلئے کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کیخلاف طاقت کے استعمال اور انکی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کیساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی مشق دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عمالی مظاہرہ پیش کیا
کوٹلی امام حسین میں منعقد فرضی مشق کے موقع پر پولیس جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لئے رکھااور حفاظتی اقدامات و ہائی الرٹ سکیورٹی کے تحت مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کیلئے بھی مناسب اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔
شوہر زخمی بیوی بال بال بچ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ پر سوزوکی کیری گاڑی بے قابوہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ، موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی بیوی بال بال بچ گئی ،زخمی شوہر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ،
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ پر تیز رفتار سوزوکی کیری گاڑی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جھوک عمرے والی کا رہائشی عارف ولد اللہ ڈیوایا موٹر سائیکل شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی بیوی بال بال بچ گئی ،
زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ، صدر پولیس نے کی زخمی کی پورٹ پر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
نوجوان، خواتین کو موبائل فون نمبر ز دینے کے چکر میں حوالات پہنچ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )نوجوان خواتین کو موبائل فون نمبر ز دینے کے چکر میں حوالات پہنچ گئے ،بدقماش موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کی چنگ چی میں سوار خواتین کو موبائل فون نمبر دینے کی کوشش ،چنگ چی ڈرائیور کے منع کرنے پر چنگ چی ڈرائیور کو لاتوں مکوں سے زدکوب کرکے زخمی کردیا ،
لوگوں نے موٹرسائیکل نوجوانوں کو قابوکرکے پولیس کے حوالے کردیا ،زخمی ہسپتال منتقل ،دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چنگ چی ڈرائیور محلہ حافظ جمال سٹی ڈیرہ سے دو خواتین کو چنگ چی رکشہ میں بیٹھا کر کوٹلی امام حسین لے جارہا تھا
کہ صدر بازار پہنچنے پر موٹرسائیکل پر سوار دونوجوانوں نے چنگ چی روک کر خواتین کو اپناموبائل نمبر دینے کی کوشش کی ۔
کینٹ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )کینٹ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی ،بٹیروں کی لڑائی پر جواءکھیلنے والے دس جواری موقع سے گرفتار کرلیے گئے ،
جوئے میں لگائی گئی رقم بارہ ہزار روپے اور بیٹر برآمد۔ کینٹ پولیس نے بیٹروں کی لڑائی پر جواءہونے کی اطلاع پاکر ٹانک اڈا کے قریب نول باغ کے علاقہ میں رمضان کے ہوٹل پر چھاپہ مارا
اور دس جواریوں عبداللہ ولد غلام محمد،نصر اللہ ولد خدابخش،قیصر زمان ولد فضل الرحمان،محمد عرفان ولد رمضان،عصمت اللہ ولد عبداللہ،مشتاق ولد غلام حیدر،سیف ولد نعیم،ظاہر شاہ ولد جہاں داد،رمضان ولد کرم داد اور شہزاد ولد کریم بخش کو موقع سے گرفتار کرلیا ،
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 12460روپے اور بٹیرے برآمد کرلیے ،پولیس نے گرفتار جواریوں کیخلاف قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔
اغواءکاروں کے چنگل سے بچ نکلنے والے ڈاکٹر کی اغوائیگی کا مقدمہ پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )درابن پولیس نے اغواءکاروں کے چنگل سے بچ نکلنے والے ڈاکٹر کی اغوائیگی کا مقدمہ پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
درابن کے علاقہ نورنگ اتراءکے رہائشی محمد سلیم ولد محمد نواز قوم داوڑ نے تھانہ درابن میں رپورٹ درج کرائی کہ علاقہ سگو میں میرا کلینک ہے ۔
وقوعہ کی شام سوا چھ بجے اپناکلینک بند کرکے موٹرسائیکل پر مریض دیکھنے علاقہ جنڈی سندھ روانہ تھا کہ اس دوران کچہ راستہ کہاوڑ تاجنڈی بحد اراضیات کہاوڑ پہنچنے پر قریبی جھاڑیوں سے پانچ نقاب پوش مسلح ملزمان نمودار ہوئے اور میرے روک کر میرا موٹرسائیکل چھین لیا
اور مجھے زبردستی دوسرے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر اغواءکرلیا اور گنڈی عمر خان کی طرف روانہ ہوگئے ،
پولیس اہلکار شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت لے اڑا ،
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )پولیس اہلکار شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت لے اڑا ،شوہر پر بیوی کو طلاق دینے کے لئے دباﺅ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،
پولیس ذرائع کے مطابق نیو خیر آباد کالونی ڈیرہ کے رہائشی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ پولیس ایکس سروس مین میری بیوی کو ناجائز تعلقات کی بنا پر شادی کی غرض سے اغواءکر لیا ہے
جبکہ وہ میری بیٹی کے ساتھ لے گئے ہیں ۔ملزم نے مجھے موبائل فون پراطلاع دی کہ میں تمہاری بیوی اور بیٹی کو لے گیاہوں لہذا تم اپنی بیوی کو طلاق دو تاکہ میں اس کے ساتھ شادی کروں
جبکہ میرے انکار پر اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔پولیس نے ملزم کے خلاف شادی شدہ خاتون کو اغواءکرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔
انتہائی خطرناک/مطلوب دہشت گردوں جہنم واصل
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )سی ٹی ڈی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو انتہائی خطرناک/مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ضلع ٹانک میں کاروائی کرتے ہوئے دو انتہائی خطرناک اور مختلف دہشتگردی کی کاروائیوں میں مطلوب دہشتگردوں کی واصل جہنم کیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے دوران چیکینگ دو موڑسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا
جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے فوری ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں دونوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوئے ہو گئے۔
بعدازا ں جن کی شناخت جہانزیب عرف جھنگی ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل و اول خان ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل کے نام سے ہوئی
یرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں وکلاءہڑتال جاری ،سائلین رل گئے ،
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں وکلاءہڑتال جاری ،سائلین رل گئے ، خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے ضابطہ دیوانی میں ترامیم اورانسدادمنشیات کے نئے قانون کے خلاف وکلاءکاعدالتی ہڑتال اور بائیکاٹ چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیاہے ،
ضابطہ دیوانی مقدمات میں کی جانے والی ترمیمی بل کو 7 فروری کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا توقع تھی کہ پیر کے روز ہونیوالے اجلاس میں ترمیمی بل کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد وکلاء عدالتی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے
لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اب نیا ترمیمی بل 7 فروری کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا وکلاءحکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ہڑتال ختم کرنے سے انکاری ہے۔
رات کو ہیٹر کا استعمال خطرناک، گیس لیکج کے علاوہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر قرار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )رات کو ہیٹر کا استعمال خطرناک، گیس لیکج کے علاوہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر قرار،رات کو گیس ہیٹر چلتا چھوڑ کر سونے سے ہلاکتوں کی خبریں بھی گاہے بگاہے آتی رہتی ہیں
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس لیک نہ ہو تو بھی رات کو ہیٹر چلتا چھوڑنے کے بہت نقصانات ہیں، حتیٰ کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے جس سے بچنے کے لیے کبھی بھی ہیٹر چلتا چھوڑ کر نہیں سونا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ رات کو ہیٹر چلتا رہے تو کمرے میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے جس سے دل کے مریضوں کو سینے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر ایسے دل کے مریض جو سگریٹ پیتے ہیں اور بچے اور بوڑھے افراد اس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
بھٹہ خشت ٹائر اور ربڑ کا کچرا جلانے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ڈیرہ میں ماحولیاتی آلودگی کاموجب بننے والے سٹون کریشر ز تو بند ہو گئے مگر ماحول کو تباہ کرنے والا نیا باب کھل گیا ،بھٹہ خشت ٹائر اور ربڑ کا کچرا جلانے لگے،
ملک بھر میں بھٹوں کے خطر ناک اور کیمیکل والے دھوئیں سے متاثر ہونے والے پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کی تعداد پانچ ملین ہے۔ورلڈ بنک رپورٹ، ڈیرہ کی حدود میں واقع درجنوں کی تعداد میں بھٹہ خشت کم اخراجات کر کے زیادہ منافع کمانے کی غرض اینٹوں کو جلدی پکانے کے لئے
لکڑی اورکوئلے کے ساتھ ساتھ پرانے ٹائرز ، ربڑ اور پلاسٹک کے پرانے جوتے اور دیگر کچرا جلانے لگے جس سے ارد گرد کا ماحول مضر صحت دھوئیں کی وجہ سے خراب ہو گیا ہے اور اکثر یہ بھٹہ خشت والے مغرب کے بعد یا رات کے اوقات میں کوئلہ کی بچت کرنے کے لئے پرانے ٹائرز اور ربڑ کے پرانے جوتے اور دیگر مضر صحت مواد جلاتے ہیں۔
فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیز ی کیلئے
استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی
زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔
پودوں کی بہترین نشوونما میں ہیومک ایسڈ کا استعمال کلیدی حیثیت کا حامل ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ پودوں کی بہترین نشوونما میں ہیومک ایسڈ کا استعمال کلیدی حیثیت کا حامل ہے زمین میں نامیاتی مرکبات 60سے 70فیصدتک ہیومک موادہیومک ایسڈ فلورک ایسڈپر مشتمل ہوتے ہیں
ہیومک موادکا بڑا حصہ ہیومک ایسڈ ہے جو گہر ی بھور ی رنگت کا ہوتا ہے یہ زمین کے طبعی اور کمیائی خصوصیات کو مرتب کرتے ہیں ہیومک ایسڈ بودا ر نامیاتی تیزاب کا مرکب ہے جس میں سلفر نائٹرو جن اور فاسفور س کی مختلف مقدار کے ساتھ کیلشیم میگینیشم کاپر اور زنک بھی موجود ہوتے ہیں
یہ زمین کے نامیاتی در جے کو بڑھاتے ہیں اور اچھی پیداوار کے حصول میں سازگار ثابت ہوتے ہیں ہیومک ایسڈ کھادوں کی زیادتی سے پیداہونے والے نامناسب اثرات کی نفی کرتا ہے
ور اور گھی ملز کو مصنوعات میں ضروری وٹامنز شامل کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )فلور اور گھی ملز کو مصنوعات میں ضروری وٹامنز شامل کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ ،فلو،گھی اور کوکنگ آئل ملز کو اپنی مصنوعات میں ضروری وٹامنز شامل کرنے کاپابند بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔2011
اور 2018 ءکی نوٹریشن سروے رپورٹس کے مطابق 2001 ءسے لے کر 2018 تک ملک میں آئیوڈین ملا نمک استعمال کرنے والی ابادی کی تعداد 17 سے بڑھ کر 79 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔نیوٹریشن کے شعبہ کا یہ واحد پروگرام ہے جو کامیاب ہوا ہے ۔
سروے کے مطابق تیس فیصد فلور ملوں میں آٹا اور میدے میں آئرن ،فولک ایسڈ،زنک اور وٹامن بھی شامل کرنا شروع کردیاہے جبکہ ستر فیصد فلور ملز نے ابھی تک یہ اہتمام نہیں کیا
سرکاری ملازمین کو تنخواہوںکی ادائیگی شروع کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )سرکاری ملازمین کو تنخواہوںکی ادائیگی گزشتہ روزسے شروع کردی گئی ۔خیبر پختونخو ا حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور لاﺅنسز 28 جنوری کو جاری کرنے کی ہدایات کی تھیں ۔
اس ضمن میں محکمہ خزانہ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا چونکہ فروری سے پہلے دو دن سرکاری چھٹی ہے۔اس لئے سرکاری ملازمین کو ماہ جنوری کی تنخواہیں اور الاﺅنسز 28 جنوری کو ادا کی جائیں ،محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کردیا ہے۔
اعلی اور ماتحت عدالتوں میں 1011 ججز کی اسامیاں خالی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )اعلی اور ماتحت عدالتوں میں 1011 ججز کی اسامیاں خالی،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کی اعلی اور ماتحت عدالتوں میں 1011 ججز کی اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،پاکستان بھر میں 4085 ججز کی جگہ 3063 ججز کام کررہے ہیں ،
سپریم کورٹ میں ایک ،لاہور ہائی کورٹ میں پندرہ ،سندھ ہائی کورٹ میں دو ،پشاور ہائی کورٹ میں دو ،بلوچستان ہائی کورٹ میں پانچ ججز کی آسامیاں خالی ہیں ،لاہور ہائی کورٹ 60 ججز کی جگہ 45ججز کام کررہے ہیں
سندھ ہائیکورٹ میں 40 کی جگہ 38 ،پشاور ہائی کورٹ میں 20 کی جگہ 18 جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں 15 کی جگہ 10 ججز فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں ۔ماتحت عدالتوں میں سب سے زیادہ ججز کی کمی پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں ہے جہاں 2364 کی جگہ 1582 ججز کا م کررہے ہیں
شہریوں نے ٹی وی فیس میں اضافہ کی تجویز کو مسترد کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )شہریوں نے ٹی وی فیس میں اضافہ کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوںنے پی ٹی وی فیس میں اضافہ کی تجویز کو مستر د کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی وی کو بند کیا جائے ،پی ٹی وی میں کچھ بھی نہیں ہے ۔پی ٹی وی کا خسارہ شہریوں نے نہ نکالاجائے ۔
مہنگائی نے ریکارڈ تورڈیا ہے اور اگر ٹی وی فیس میں اضافہ کیاگیا تو وہ پی ٹی وی سے مکمل بائیکاٹ کریں گے ،پی ٹی وی پہلے سے ہی ختم ہوچکا ہے ۔پی ٹی وی میں ملازمین اور افسران کو برطرف کیا جائے ،پی ٹی وی کی فیس میں اضافہ عوم سے زیادتی ہے ۔
اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تنخوا ہ دار طبقہ اور سفید پوش قے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پی ٹی وی کی اس تجویز کو حکومتی سطح پرپذیر ائی نہیں ملنی چاہیے ۔
ٹی وی لائسنس فیس میں اضافہ ،بجلی صارفین پر تیرہ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ٹی وی لائسنس فیس میں اضافہ ،بجلی صارفین پر تیرہ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔وفاقی کی جانب سے ٹی وی لائنس فیس میں 186 فیصد مجوزہ اضافہ کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر تیرہ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی صارفین 35 روپے ماہانہ ٹی وی فیس کی مد میں سالانہ سات ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہورہا ہے۔خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے لاکھوں گھروں میں ٹی وی نہ ہونے کے باوجود ان صارفین سے ٹی وی لائسنس کی مد میں 35 روپے ماہانہ بجلی کے بلوں میں وصول کیے جارہے ہیں ۔
بعض مذہبی مقامات سے بھی 35 روپے ماہانہ بلوں میں وصول کیے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی وی انتظامیہ کے حالیہ فیصلے جس میں نئے بزنس پلان کی منظوری دیتے ہوئے بجلی کے صارفین سے ٹی وی لائسنس کی مد میں 75 روپے ماہانہ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے اس تجویز کے منظوری کے نتیجے میں پی ٹی وی کو اس مد میں سالانہ آمدنی سات ارب روپے سے بڑھ کر بیس ارب روپے تک پہنچ جائے گی ۔اس طرح ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر تیرہ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
یہ تجویز پی ٹی وی کے خسارے پر قابو پانے کے لئے دی گئی ہے ۔پی ٹی وی کا سالانہ خسارااس وقت بیس ارب روپے ہے جبکہ ٹی وی لائسنس فیس میں مجوزہ اضافے کے نافذ ہونے سے پی ٹی وی کا خسارا کم ہوکر سات ارب روپے ہوجائے گا۔خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں پی ٹی وی صرف بعض علاقوں تک محدود ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں پی ٹی وی دیکھا ہی نہیں جاتا ۔سوشل میڈیا ،کیبل نیٹ
ورک اور پرائیویٹ چینلز کے باعث پی ٹی وی صرف بعض علاقوں تک ہی محدود ہوچکا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ