مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28جنوری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائنگان کے مراسلوں پر بنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آب گاہوں کا عالمی دن 2فروری کومنایا جا ئے گا،اس دن کے منانیکا مقصد لوگوں میں آب گاہوں سے متعلق معلومات، ان کو لاحق خطرات اور ان کی حفاظت کے مختلف طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے،

وزارت ماحولیات کے پاکستان ویٹ لینڈز پروگرام کے تحت اس حوالے سے مختلف انواع کے پروگرام ترتیب دئے جاتے ہیں،

ان پروگراموں میں پاکستان ویٹ لینڈ پروگرام کے مطابق پاکستان میں پائی جانے والی آب گاہیں مختلف خطرات کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہیں،

آب گاہوں اور ان سے ملحقہ علاقوں کا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال، دریاوں پر بند باندھے جانے اور پانی کے بہاو میں تبدیلی، نامیاتی اور غیر نامیاتی کثافت،

ان علاقوں میں درختوں کی کٹائی سے ان کے ختم یا کم ہونے کا خطرہ لاحق ہے،


کوٹ ادو

قتل کے مقدمہ میں مفرور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے قاتل اشتہاری بیٹے کی جائیداد کی دوبارہ نیلامیکل ہوگی، جائیداد کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63لاکھ روپے لگائی گئی ہے،

جسکی نیلامی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو کورٹ آکشنر مقرر کیا گیا ہے،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا،

13مئی2014کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے

اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا

جسے پولیس تھانہ کوٹ ادونے حاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258/14زیر دفعہ302/34درج کر لیا تھا،

جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے،

سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا

جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفٰی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھا

لیکن پولیس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے مفرور قاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی موضع کھر غربی میں اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا تھا

جسکی بولی 22 ستمبر2019کو ہوئی تھی، موقع پر20سے 25 لوگ موقع پرآئے تھے،موقع پروقفے وقفے سے 3 بار اعلانات کرائے گئے تھے کہ جن لوگوں میں کال ڈیپازٹ جمع کرایا ہے وہ آکر بولی میں حصہ لیں

مگر اعلانات کے باوجود بھی کوئی خریداریا کال ڈیپازٹ جمع کرانے والا کوئی شخص سامنے نہ آیاتھا،2گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر نیلامی کا عمل روک دیا گیاتھا

جسکی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادوفواد عارف کو پیش کی گئی تھی،کیس ٹرانسفر ہونے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو زاہد حسین شاہ نے دوبارہ اس اراضی 2 سو97کنال10 مرلے واقع موضع کھر غربی دوبارہ نیلامی کا حکم جاری کیا ہے

جسکی نیلامی کل30جنوری 10بجے دن یونین کونسل ڈوگر کلاسرہ میں کی جائے گی، اس اراضی کی قیمت 9لاکھ روپے80ہزارروپے فی ایکڑ شیڈول کے مطابق مقرر کی ہے،

جس کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63 لاکھ 88ہزار 6 سو25 روپے رکھی گئی ہے، عدالت نے بولی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کوکورٹ آکشنر مقرر کیا ہے، یاد رہے کہ

سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر نے اپنے اس بیٹے کی جائیداد بچانے کیلئے اپنے بیٹے بلال کھر اور مرحوم بھائی ملک غلام ملادی کھرکے خلاف فراڈ سے یہ جائیداد اپنے اور بلال کھر کی بیوی جو ملک ملادی کھر کی بیٹی ہے کے نام کرنے کے خلاف عدالت میں کیس کیا

ہوا تھا, ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف نے مذکورہ کیس خارج کرتے ہوئے جائداد نیلامی کا حکم جاری کیا تھا،


کوٹ ادو

عوامی خدمت میں ہی عظمت ہے، عوام کی نوکری کئے بغیر کوء لیڈر نہیں بن سکتا، عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حلقہ میں موجود ہیں،دوسرے حکمرانوں کی طرح حالیہ دور میں اپوزیشن میں رہنے کا بہانہ بنا کر ہم بھی آرام کر سکتے تھے

مگر عوامی خدمت میں عہدوں یااقتدار کی ضرورت نہیں، اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوام کے جتنے مسائل حل کئے اور جتنے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی،

یہ بات سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے مقامی صحافی ملک محمد عامر کے بھائی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی،

انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں سازش کرکے ہمیں اقتدار سے دور رکھنے والے اب پچھتا رہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ہاتھ ملنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں آیا،ان کی سازشوں کا خمیازہ اب عوام بھگت رہی ہے،

لاشعور حکمران پھر حلقہ کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا اور سلفیوں تک محدود ہے، محمدذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہے

اور کبھی بھی عوام کے حقوق پر ہم نے سودے بازی نہیں کی، اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوام کے جتنے مسائل حل کئے اور جتنے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے

ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمارا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ جب تک ہم زندہ ہیں حلقہ کی عوام کو کسی اور کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے،

محمد ذیشان گورمانی نے مزید کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ خدمت،عاجزی،انکساری اور محبت کی سیاست کی ہے، عوام کی محبتوں نے ان جذبوں کو مزید جلا بخشی ہے

اور ہم انشاء اللہ پہلے سے زیادہ محنت اور جذبے سے اپنے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ اور عوامی خدمت کا جذبہ لے کر متوقع بلدیاتی انتخابات میں اتریں گے

اور میں مضبوط سیاسی گروپ کے ساتھ مکمل طاقت سے ہر سطح پرحصہ لیں گے، اس موقع پر عتیق الرحمن خان گرمانی، قاضی نعیم، امجد خان گرمانی، ضیا ء الرحمن فاروقی،

عبدالمطلب علی بھٹی، عمران عباس بھٹی،ملک محمد عامر کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔


کوٹ ادو

ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرگیا،ایم این اے،ایم پی اے نے اپنا وعدہ نہ نبھایا،روڈ کی پختہ تعمیر کا وعدہ کرنے کے بعد غائب، 50ہزار نفوس پر مشتمل بستی کے مکین بارش آنے کے بعد اذیت میں مبتلا،روڈ خراب ہونے پر رشتہ دار فوتگی شادی پر آنے سے کتراتے ہیں،

بچوں کے رشتوں سے بھی انکاری،بارش کے بعد کئی کئی روز تک بچے سکول بھی نہیں جاتے،بارش کے دنوں ایمبولینس اور رکشہ والے بھی نہیں آتے،

مکینوں کا الزام،ایم این اے،ایم پی اے وعدہ پورا کرکے سڑک کو پختہ تعمیر کرائیں،مکینوں کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ بستی ساجھو چاہ غلام والا پرہاڑ روڈ عرصہ دراز سے خراب ہے اور کچہ ہونے پر بارش آنے پر وہاں کیچڑ کے انبار لگ جاتے ہیں

جہاں پر لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،مذکورہ روڈ جوکہ بیڑی والی پل،دری 29ہزار سمیت بیٹ کے ہزاروں مکین اس روڈ سے گزرتے ہیں،

اس جدید دور میں بھی تاحال کچہ ہے،اس حوالے سے بستی ساجھو کے مکینوں حاجی واحد بخش گاذر،حاجی شبیر احمد آرائیں،ثناء اللہ کمہار،غلام رسول کمہار،حاجی عبدالرشید،فاروق احمد،چوہدری محمد اکرم،

سید شوکت علی شاہ،غلام فرید گاذر ودیگر نے بتایا کہ حالیہ الیکشن میں وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی اور ایم پی اے اشرف خان رند نے ان کی بستی کے مکینوں سے وعدہ کیا تھا،

کہ وہ انہیں ووٹ دیں اور وہ منتخب ہو کر یہ سڑک پختہ کرادیں گے جس پر پوری بستی نے انہیں اسی شرط پر ووٹ دیے تھے، مگر ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا منتخب نمائندوں نے پلٹ کر ان کا حال تک نہ پوچھا،

مکینوں نے بتایا کہ جب بارش ہوتی ہے تو اس روڈ کی حالت بہت خراب ہو جاتی ہے اور کیچڑ کی وجہ سے اس روڈ سے گزرنا محال ہوجاتا ہے، رکشہ والے بھی بارش اور کیچڑ کی وجہ سے اس روڈ پر نہیں آتے جس کی وجہ سے بچے سکول نہیں جا سکتے،

مکینوں نے بتایا کہ اس روڈ کی وجہ سے ہمارے رشتہ دار ہمیں ملنے تک نہیں آتے اور نہ ہی ہماری خوشی غمی میں شریک وتے ہیں جبکہ ہمارے بچوں کے رشتہ بھی نہیں ہوپاتے لوگ اس روڈ پر آنے سے ڈرتے ہیں

اگر ان کا کوئی رشتہ دار بیمار یا فوت ہوجائے تو ایمبولینس والے بھی ادھر آنے سے انکار کر دیتے ہیں،مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی، ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند سے مطالبہ کیا کہ

ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کیاجائے اور فوری طور پر ان کے روڈ کی تعمیر کرائی جائے تاکہ مکین اس ذہنی اذیت سے نکل سکیں اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں،بصورت دیگر مکین نومنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔


کوٹ ادو

بارش کے بعد جنرل بس اسٹینڈ میں کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر,ڈرائیوروں اورمسافروں کو مشکلات کا سامنا،متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، کیچڑ اورگندے پانی سے تعفن پھیل گیا، مختلف بیماریاں پھیلنے کابھی خدشہ،

بارش کے پانی کی نکاسی،کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر صاف کئے جائیں، جراثیم کش اسپرے بھی کرایا جائے،ٹرانسپورٹروں کی اپیل،اس بارے تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے

جہاں شہر بھر میں تباہی مچادی وہاں جنرل بس اسٹینڈ کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کررہی رہا ہے جس سے میونسپل کمیٹی کے ناقص انتظامات کی قلعی بھی کھل گئی،بارش کے بعد جنرل بس اسٹینڈ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے جبکہ نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں

اور متعدد مقامات پر کیچڑ جمع ہوگئی ہے، بس اڈہ کی ابتر صورتحال کے باعث نہ صرف یہاں آنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہاں بس اڈہ میں قائم دکانداروں کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں،

بس اڈہ میں بارش کے پانی کے باعث تعفن پھیل گیا ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے،بس اڈہ میں کیچڑ اور بارش کے پانی کے باعث گاڑیوں کے آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

جبکہ کیچڑ اور پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس جاتی ہیں، ٹرانسپورٹروں ڈرائیوروں اور دوکانداروں نے بس اڈہ کی حالت کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ

میونسپل کمیٹی بس اڈہ کی صفائی ستھرائی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، بارش کے بعد ہر بار کی طرح بس اڈہ میں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ہیں،

گندگی اور کیچڑ کے باعث مسافربس اڈہ میں آنے سے کترا رہے ہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ شعیب ترین،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹرفیاض علی جتالہ،چیف افیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ

فوری طور پر بس اڈہ سے کیچڑاور گندگی کے ڈھیر صاف کئے جائیں جبکہ فوری طور پر اڈہ میں جراثیم کش اسپرے بھی کرایا جائے تا کہ بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہو۔


کوٹ ادو

2شرابی گرفتار،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس محمود کوٹ نے

دوران گشت ریلوے پھاٹک کے قریب شراب فروش پنوار شمالی کے رہائشی طالب دایہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے

اسے حراست میں لے لیا جبکہ پنوار شمالی کے عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب برآمد کرلی،

پولیس محمود کوٹ نے دونوں شرابیوں کو حوالات میں بندکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


مظفرگڑھ

منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ اگر علاقے کے مخیر حضرات عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں معاونت کریں تو ہم اپنے پسماندہ علاقوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں

اور اس ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح او رعلامہ اقبال کا پاکستان بناسکتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں گردے کے مریضوں میں ڈائیلسسز کٹس فراہم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک محمد ارشد، ممبرپنجاب پاکستان بیت المال فرخ زبیر شیخ ،

ضلعی چیئر مین زکوۃ و عشر کمیٹی عبد الحسین ترگڑ، پی ٹی آئ ساوٹھ پنجاب ڈپٹی جنرل۔سیکرٹری نوابزادہ محمد احمدخان، سی ای او صحٹ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،

اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال کاشف سلیم، ملک خیر محمد بدھ بھی موجود تھے، ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ اپنے منصب کی مناسبت سے غریب عوام کی مدد کرنا میرافرض ہے،

مظفرگڑھ میں گردے کے مریضوں کی علاج کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وعدے کے مطابق ڈائیلسسز کیلئے 28لاکھ روپے کی ابتدائی گرانٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کردی گئی ہے،

ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال کے مطالبے پر تھیلسمیا کے 25مریض بچوں کے علاج کے لئے بھی پاکستان بیت المال فنڈ فراہم کرے گا، انہوں نے کہا کہ

جس طرح ضلع کی عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے گردے کے مریضوں کیلئے سوسائٹی قائم کی اور اس کے لئے فنڈز حاصل کئے اسی طرح ضلعی انتظامیہ دیگر اداروں سے غریب عوام کیلئے فنڈز حاصل کرتے رہیں

تو غریب او رمستحق لوگوں کے صحت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور بہت سے غریبوں کی جان بچائی جاسکتی ہے، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ

اپنے رب کو راضی کرنا ہے تو انسانیت کی خدمت کی جائے، انسانیت کی خدمت سے بڑی نیکی کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہر ہم عون عباس بپی کی خدمات قابل تحسین ہیں،

ضلع کی دکھی عوام کی خدمت کیلئے ہم پاکستان بیت المال اور عون عباس بپی کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے، اس موقع پر ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ عون عباس بپی کی ولولہ قیادت میں پاکستان بیت المال نے عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار اقدامات کئے ہیں،

جن میں سوئیٹس ہوم کا قیام، یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط، مستحق طلباء وطالبات کیلئے وظائف کا اجراء، تھیلیسمیاسنٹر کاقیام، قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے سنٹر، یتیم بچوں کی کفالت جیسے اقدامات شامل ہیں،

ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال 400بستروں پر مشتمل ہے جس میں میڈیکل، سرجیکل، آئی سی یو، برن یونٹ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں،

انہوں نے گردو ں کے مریضوں کے ڈائیلسسز کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے پر ایم ڈی پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کیا،

تقریب کے اختتام پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے ڈی سی امجد شعیب خان ترین، ڈائریکٹر ساوتھ پنجاب ملک محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم اور ملک خیر محمد بدھ کو شیلڈ دیں،

اس موقع پر ممبر ہیومن رائٹس کمیٹی علی عباس قریشی، پی ٹی آی رہنما محمد جہانگیر الحسن مسعود کپاہی ، میا ں سلیم قریشی، ڈاکٹر مقبول عالم، ملک جاوید اختر،

امیرحسن، شیخ عامر سلیم، ناظم بلوچ، ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان موجود تھے۔

%d bloggers like this: