نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے حکم

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سندھ کو تینوں جے آئی ٹی پبلک کرنے کا حکم دے دیا،

سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کے لیے وفاقی وزیر علی زیدی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،

عدالت نے درخواست سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے حکومت سندھ کو تینوں جے آئی ٹی پبلک کرنے کا حکم دے دیا،

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کے لئے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں 2 سو سے زائد افراد زندہ جلا کرراکھ کردیا گیا، لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ نے لیاری کو وار زون بنایا ہواتھا کراچی میں ہونے والی قتل غارت گری میں پولیس اور سرکاری افسران بھی ملوث رہے

اب وہ پولیس اہلکار اور افسران ترقی کرچکے ہیں اور اہم عہدوں پر تعینات ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،

عدالت نے درخواست سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سندھ کو تینوں جے آئی ٹی پبلک کرنے کا حکم دے دیا،

About The Author