دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گھر ہے کہ سپیرے کی پٹاری؟ 24 سانپ برآمد

سانپ گھر کے اندر مختلف بل بنا کر رہ رھے تھے اہل خانہ نے متعدد بار انکو کو مارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رھے۔

گھر ہے کہ سپیرے کی پٹاری ؟ پنجاب کے ضلع  قصور کے علاقے کوٹ رادھاکشن کے ایک ہی گھر سے 24 سانپ برآمد ہوئے ہیں۔

کوٹ رادھا کشن میں نہر کنارے آباد سردار ساجد نامی شخص کے گھر سے چوبیس سانپ برآمد ہوئے۔

سانپوں کو دیکھ کر اہل خانہ نے ریسکیو 1122 کو کال۔کر کے بلایا آپریشن کو دیکھنے کے لئے اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ھوگئی

ریسکیو ٹیمیں موقع پر ہہنچی اور سانپوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

سانپ گھر کے اندر مختلف بل بنا کر رہ رھے تھے اہل خانہ نے متعدد بار انکو کو مارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رھے۔

آج ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران بلوں میں گرم پانی ڈال کر باہر نکالا اور دو گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 24 سانپ پکڑ لیے۔

About The Author