دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی 11افراد ہلاک

امدادی کارروائی میں ریسکیو کی تیرہ گاڑیوں نے حصہ لیا،، تیز ہوا اور بوندا باندی کی وجہ سے امدادی کاروائیاں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پرفیوم اورسپرے بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،،،،آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی بالائی منزل زمین بوس ہو گئی ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ چار افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا، امدادی کارروائیوں میں ریسکیوکی 13 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔

لاہورمیں شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی میں پرفیوم اورسپرے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ،،،،آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں موجود کوارٹرز کی چھت گرنے سے ایک فیملی کے چار افراد سمیت  11افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے سے آ گ لگی

دو منزلہ فیکٹری میں آگ بڑھنے کے باعث سرونٹ کوارٹرز کی چھت زمین بوس ہوگئی،،،آپریشن مکمل ہونے سے قبل چار افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا آپریشن مکمل ہونے کے بعد جب فیکٹری کے اندر جاکر ملبہ ہٹایا گیا تو مزید چار افراد کی لاشیں نکالی گئیں،جن میں پینسٹھ سالہ زاہد،اسکی اہلیہ رشیداں بی بی، چھ سالہ اریبہ اورنو سالہ موسی شامل ہیں،


امدادی کارروائی میں ریسکیو کی تیرہ گاڑیوں نے حصہ لیا،، تیز ہوا اور بوندا باندی کی وجہ سے امدادی کاروائیاں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

About The Author