دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فٹ بال لیگز میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

لا لیگا لیگ میں ریال میڈرڈ نے ویلا ڈولڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

فٹ بال لیگز میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیری اے لیگ میں نیپولی نے ایونٹ کی ٹاپ ٹیم یوانٹس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

لا لیگا لیگ میں ریال میڈرڈ نے ویلا ڈولڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ایف اے کپ میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،،،،لیور پول اور شریوسبری کے درمیان میچ برابر ہو گیا۔

فٹ بال سیری اے لیگ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا،،،،رونالڈو کی یوانٹس کو نیپولی فٹ بال کلب کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہو گئی۔

نیپولی کی جانب سے پیوٹر اور لورینزو نے ایک ایک گول داغا،،،،ایونٹ کی ٹاپ ٹیم یوانٹس کی طرف سے واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے آخری منٹ میں کیا۔۔

لا لیگا لیگ میں ریال میڈرڈ نے ویلا ڈولڈ کلب کو ایک صفر سے ہرا دیا۔۔
میچ کا واحد گول ریال میڈرڈ کے ناچو نے اٹھہترویں منٹ میں داغا۔۔

ایف اے کپ میں مانچسٹر سٹی نے فل ہیم کے خلاف میچ چار صفر سے اپنے نام کیا۔۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹرانمیر فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔۔

لیور پول اور شریوزبری کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔۔۔۔

About The Author