مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 2020:شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے جو کرکٹر بھی اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ رہے وہ بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائند گی کا اعزاز بھی حاصل کرے۔

لاہور۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے لیگر سپنر شاداب خان کو پی ایس ایل 2020 کے لیے کپتان مقرر کردیاہے۔

شاداب خان پی ایس ایل 2 میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ساتھ یہ ان کا چوتھا سال ہو گا۔

شاداب خان نے 32 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں، پی ایس ایل فور میں کپتاں محمد سمیع کی غیر موجودگی میں شاداب خان نے 3 میچز اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت بھی کی تھی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے جو کرکٹر بھی اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ رہے وہ بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائند گی کا اعزاز بھی حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں آج فخر ہے کہ شاداب خان مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں،جس طرح شاداب خا ن نے کپتانی کی تھی اس سے ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ مستقبل میں ہماری ٹیم کو نمائندگی شاداب خان ہی کریں گے۔

اس موقع پر شاداب خان نےکہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کی انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا،  میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔  چار سال سے اس فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوں،

شاداب خان نے کہا مجھے یقین ہے کہ اپنی فرنچائز کی سوچ کو لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی قیادت کروں گا بلکہ ٹیم آگے لے کر جاوں گا۔

%d bloggers like this: