حاجی پور شریف
ملک خلیل الرحمٰن واسنی
ضلع راجن پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے
تحریک یونیورسٹی اتحاد ضلع راجن پور کی رابطہ کمیٹی کاقیام ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں،میونسپل کمیٹیوں اور ساتوں ٹاؤن کمیٹیز میں تنظیم سازی کا لائحہ عمل تیاربہت جلد عہدیداران کا اعلان کیا جائے گا
اکاؤنٹس ان کالج حاجی پور روڈ فاضل پور میں تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور
متفقہ رائے سے ڈاکٹر محمد عنصر بھٹی،امدادحسین،
فیاض الحسن ساگر،محمد نصر اللّٰہ لاشاری،ملک خلیل الرحمن واسنی،سمیع اللہ کھور،سرفراز ریاض بھٹی ،میاں اشرف جھنڈیر،محمد آصف حجانہ
کو رابطہ کمیٹی کاممبر مقرر کیا گیا
جو مزید ضلع بھر میں تنظیم سازی کے لیئے لائحہ عمل مرتب کر کے عہدیداروں کا اعلان کرینگے اور یونیورسٹی کے قیام کے لیئے رابطہ مہم کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے گا
اور تمام تر شعبہ ہائے زندگی کے نما ئندہ افراد کو پیغام پہنچا یا جائے گا اور متعلقہ ہائی آفیشلز حکام سے ملاقاتیں بھی کیجائیں گی اور بہت جلد مشاورت سے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور کمشنر ڈی جی خان سے انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیئے ملاقات کیجائے گی۔
اجلاس میں کاشف مختار ، وقار یونس بلانی،شہریار کمال،جام شوکت کھور،محمد احمد گوپانگ،شہزاد فضل ڈلو،سجادگورچانی ،عمران فہم،زاہد عمر ویگر ممبران نے بھی شرکت کی۔
حاجی پور شریف
راجن پور،فاضل پور روڈ اڈا چراغ شاہ کے قریب انڈس ہائی وےپر مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ریسکیو ذرائع کے مطابق
حادثے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد موقع پر جانبحق۔ جانبحق ہونیوالوں میں خاوند ، بیوی اور ایک بچہ شامل ہے۔
روجھان
روجھان + رحیم یار خان
تھانہ منٹھار کی کارروائی دو بکرا چور گرفتار زرائع
زرائع کے مطابق منتظر مہدی DPO رحیم یار خان،
رانا اکمل رسول DSP/SDPOصدر سرکل کی ہدایت پر رانا محمد عارف SHO منٹھار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ مال مویشی کی وارداتیں کرنے والےملزمان
بختیار ماچھی اور حضور بخش عرف حضوری بلوچ سکنائے روجھان کو گرفتار کرکےاور چوری شدہ بکرے کو فروخت کر کے حاصل کی جانے والی رقم 30٫000روپے برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا۔
روجھان
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کے فنڈ سے منظور شدہ 134 نئے بستیوں میں بجلی پولز کی ترسیل کا جاری و ساری تقریباً 2 کروڑ کی منظور شدہ خطیر رقم علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان میں بجلی کے کھمبے
سیریل نمبر 1 بستی غلام مصطفےٰ خان چونگلی میں کھمبون کے ترسیل کے بعد باقی بستیوں میں بجلی کے پولز کے ترسیل کا کام بھی جاری ہے .آج صبح مورخہ 26/1/2020 کو مزید ٹرالر پولز لے کر روجھان پہنچ گئے ہیں
اور مذید اور بھی پہنچیں گے.واضع رہے اسی مہینے کے ابتداء میں ہی پی ٹی آئی کے رہنما سردار دوست علی مزاری کے ہدایت پر عبدالمجید چونگلی نے بجلی کے پولز بستیوں میں پہنچانے کا کام باقاعدہ طور پر کام شروع کیا ہوا ہے
واضع رہے کہ این اے حلقہ 195 کے باقی ماندہ بستیوں کے ساتھ ساتھ ٹرائیبل ایریا اوزمان کی 7 بستیوں کے لئے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے تقریباً 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا فنڈ جاری کیا تھا.
ان شاءاللہ تمام منظور شدہ بستیوں کا کام بہت جلد پائے تکمیل کو پہنچایا جائے.تمام حلقے میں کام کی نگرانی سردار دوست علی مزاری کے سرپرستی میں سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ,
شباب ہاشم مزاری اور رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ برائے واپڈا عبدالمجید چونگلی کرینگے.
روجھان
دو اضلاع کو ملانے والے کشتیوں کا عارضی پل کی مرمتی و افتتاح کے بعد دونوں جانب سے آنے والی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اس سلسلے میں روجھان کی عوامی سماجی تنظیموں کاروباری افراد نے پل کے چلو ہونے پر خوشی کا اظہار کیا
اور تحصیل روجھان کے عوامی سماجی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا شکریہ ادا کیا جس میں مصالحتی کمیٹی روجھان کے چیئرمین میں ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ و ارکان مصالحتی کمیٹی روجھان ۔
انجمن تاجران کے صدر موسی خان بالاچانی، قاری غلام مرتضیٰ حیدری ممبر امن کمیٹی روجھان ۔ غلام مصطفی بکھر ممبر امن کمیٹی روجھان، اللہ جوایا سومرو کونسلر، ملک رشید فوجی و ملک برادری ، خلیل ملک کونسلر، یسین سومرو و سومرو برادری،
سابق چیئرمین میں ماسٹر سیف اللہ وریام و وریام برادری، ناصر خان بالاچانی، ایاز خان بالاچانی، میر دوست خان بالاچانی، محمد اسماعیل خان بالاچانی، اور دیگر میراں پور، بدلی مڈ محمد شاہ، کچہ چوہان، کوٹ کرم خان کی عوام نے کشتیوں کا اسٹیل پل ٹریفک کی آمدورفت کے لئے چالو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا
اور عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں سے عوام بلاخوف شب و روز سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے پل کے انجینئر عمران علی کا کہنا ہے کہ عوام کی آمدورفت کی سہولت کے لئے راستے کو مزید بہتر اور ہموار بنایا جا رہا ہے
تاکہ عوام کو راستے میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے اس وقت ہائی وے کا عملہ راستے کو بہتر بنانے میں مشینری استعمال کر رہی ہے
اور بیلداروں نے اس سلسلے میں کام شروع کیا ہوا ہے اور ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے لوگ فیملیز کے ساتھ روجھان سے رحیم یار خان کے سفر کر رہے ہیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون