مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26جنوری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگانکے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاانہوں نے صدیق آباد کالونی،

مذبحہ خانہ،غازی پارک،ریلوے پلی،بلاک 30,40،جنرل بس سٹینڈ،چوک چورہٹہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی،سیوریج مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں انہوں نے پی ایچ اے کی زیر نگرانی گرین بیلٹس کی تیاری اور پارکس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مذبحہ خانہ کے معائنہ کے دوران صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں

انہوں نے صدیق آباد کے مکینوں کے مسائل کا بھی جائزہ لیاڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر ملک عابد محمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کے علاوہ ثناء محمد اور دیگر ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لیے سب سے بہتر اور احسن ہے۔تصوف و سلوک بندہ مومن کو ان معرفتوں سے آشنا کرتا ہے کہ

اس کی ذات کی نفی ہوتی چلی جاتی ہے اور اپنے ہر عمل کو اللہ کی ذات پر چھوڑ دیتا ہے اور یہی منزل ہے قرب الٰہی کی جو کہ ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے۔اس پر یہ بات بھی آشکارہ ہو جاتی ہے کہ

مجھ مشتِ غبار کی زندگی کی ترتیب خود اللہ کریم نے فرما دی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لیے سب سے بہتر اور احسن ہے۔اگر ہم اپنی زندگی کو ان قواعد وضوابط کے مطابق گزاریں گے

تو پھر ہماری زندگی پُر سکون اور اطمینان والی ہوگی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کو اپنی زندگی کے معمولات میں اپنائیں اور اپنے ہر عمل کو اسلام کے اصولوں کے مطابق اختیار کریں۔

بندہ کا متقی ہونا یہ بھی ایک درجہ ہے لیکن جب بندہ مومن عشق الٰہی کی چنگاری کو دل میں بسا لے تو اس کی تو بات ہی اپنی ہے۔

عشق الٰہی دل کے اندر وہ جزبہ پیدا کرتا ہے کہ پھر بندہ رضائے الٰہی کے علاوہ کسی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتا۔ بندہ مومن جب اپنی عملی زندگی کو حضور ؐ کی غلامی میں ڈھال لیتا ہے اور اپنے ہر عمل کو شرک کے دائرہ سے باہر کر لیتا ہے

تو پھر اسے امن کی ضمانت قرآن مجید سے مل جاتی ہے اور جو بھی چاہے وہ اکیلا فرد ہو، کوئی قوم ہو یاکوئی ملک یہ عمل اختیار نہیں کرے گا تو پھر اس کے نتائج بدامنی کی صورت میں ہمارے سامنے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز میں جتنے مسلمان اللہ اور اللہ کے رسولؐ کی اطاعت میں ہیں۔وہ امن میں ہیں ان کا کچھ نہیں بگڑے گا چاہے پورا ماحول آگ کی لپیٹ میں ہو اللہ کے بندے امن اور سکون میں رہیں گے۔

اور ان کی وابستگی خالی دعوے کی حد تک نہ ہو گی۔بلکہ جینے اور مرنے تک ہر کام اللہ اور رسولؐ کی اطاعت میں کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم نے صرف اسباب اختیار کرنے کا ہی حکم نہیں دیا بلکہ اسباب کی حیثیت بھی بتا دی ہے

اور جائز نا جائز میں بھی فیصلہ فرما دیا ہے۔آپؐ نے احکام الٰہی کی صرف تعلیم ہی نہیں فرمائی بلکہ ایک پورا ملک بنا کر ایک حکومت تشکیل دے کر ایک ریاست قائم کر کے معاشرے میں عملی طور پر نظام نافذ فرما کر صحیح اور غلط کو الگ کر دکھایا لہذا اسباب اختیار کرنا بھی ضروری ہے

لیکن وہی اسباب اختیار کیے جائیں گے جو سنت کے مطابق ہوں گے۔جن کی اجازت نبی کریم ؐ نے دی ہو گی اور جس طرح دی ہو گی اسی طرح اختیار کیے جائیں گے۔

اس پر نتائج کیا مرتب ہوتے ہیں یہ اللہ کے دست قدرت میں ہے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی دعا فرمائی۔


ڈیرہ غازیخان

راجن پور میں ہو نے والے بلوچ فرینڈز آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ نیشنل فٹ بال کلب ڈی جی خان کی جیت، مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو مبارکباددی

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور میں بلوچ فرینڈز آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کے تحت ہونے والے میچز میں گزشتہ روز ہاک فائٹر فٹ بال کلب رحیم یار خان اور نیشنل فٹ بال کلب ڈی جی خان کے درمیان ایک کانٹے دار میچ کھیلا گیا

جوکہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جوکہ نیشنل فٹ بال کلب ڈی جی خان نے 3گول کے مقابلہ میں 4گول سے جیت لیا

بعد ازاں میچ کے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیاجنہوں نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی۔


ڈیرہ غازیخان

بستی وڈانی کے مکینوں کا محکمہ معدنیات کے آفیسران اور ٹھیکیدار کے خلاف وڈور نالہ سے مٹی اٹھائے جانے کے خلاف کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق

ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ بستی وڈور کے مکینوں نے محکمہ معدنیات کے آفیسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی مٹی اٹھوانے والے ٹھیکدار کے خلاف کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین سلطان احمد، رسول بخش، طارق، شرجیل احمد ودیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات کے آفیسران کی مبینہ ملی بھگت سے ہزاروں ایکڑ زمین غیر قانونی مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ مٹی اٹھانے سے بڑے گڑھے اور نشیب پڑتے جا رہے ہیں خدشہ ہے کہ سیلابی پانی کے کٹاؤ کے ایام میں درجنوں بستیوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے

اس حوالے سے افسران کو درخواستیں بھی دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی احتجاجی مظاہرین نے کمشنرنسیم صادق سے معاملے کا نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی،گمشدہ بچہ ورثاء کے حوالے، ترجمان پولیس کے مطابق بچے کے والدفخر اللہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ

اسکا 6 سالہ بچہ احمد اپنے گھر شکور آباد کالونی سے لاپتہ ہوگیا ہے جس پر ایس ایچ او سول لائن کرم الٰہی نے فورا ًخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی،

جس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ نکالا جسکا بعد ازاں اسکے والد فخر اللہ کے حوالے کر دیا گیا

بچے کے ملنے پر اس کے والد نے تھانہ سول لائن پولیس کی کوشش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم کا سوشل سیکورٹی ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ ، مریضوں اور ا±ن کے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی بات چیت کی،

مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کرنے کے احکامات جاری کئے،

تفصیلات کے مطابق کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم نے سوشل سیکورٹی ڈی جی خان کا دورہ کیا

ا ن کے ہمراہ میڈیکل ایڈوائزر ناصر جمال پاشا،ڈائریکٹر پرچیز نعیم بیگ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نو ید احمد کھوکھر،

ڈائریکٹر آرکیٹیکچر رانا عتیق اور ڈائریکٹر میڈیکل منظور عباس لغاری اور ڈاکٹر تنویر احمد اعوان بھی ہمراہ تھے

انہوں نے مریضوں کی تعداد اور مشکلات کے مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں مختلف بلڈنگ کرایہ کی بلڈنگ دیکھیں اور جائزہ لیا،دیکھنے کے بعد کا غذات طلب کیے تاکہ ہسپتا ل بنا یا جا سکے

اور مزدوروں کو سہولیات مل سکیںمزدور یونین کے صدرز اور مزدوروں نے اس اقدام کو سہرا ہے ان کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ

ڈیرہ غازیخان میں مزدوروں کے لئے عنقریب ایک بڑا ہسپتال بنایا جائے گا جس میں ہسپتال کے وارڈ ز، آپریشن تھیٹرز،

لیبارٹری اور مختلف شعبہ جات تعمیر ہوں گے جس سے کارکنان کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔


ڈیرہ غازی خان

موضع پائیگاں میں مرغی کے پنجوں کا مضر صحت سالن کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ،

ٹیچنگ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ موضع پائیگاہ شہر میں مرغی کے پنجوں سے کھاناتیار کیا گیا

اس مضر صحت کھاناکے کھاتے ہی چار افرادخلیل احمد اور اسکی زوجہ کے ساتھ خدابخش اور اسکی اہلیہ کی بھی طبیعت بگڑ گئی اور مستقل پیٹ کے درد اور الٹیاں کرنے سے وہ بے ہوش ہوگئے

ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر چاروں افراد کو طبی امداد دینے کے بعد

ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیاجہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق انکی طبیعت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جنوبی پنجاب میں کاروائی کر تے ہو ئے عطائیوں کے28اڈے سیل کر دیے گزشتہ ہفتہ کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے پانچ شہروں اور ان کے گردنواح میں 189علاجگاہوں پراچانک چھاپے مارے

جبکہ 13 ہزارعطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے ان تمام شہروں میں اوسطاًروزانہ 24علاجگاہوں پر ریڈ کیاگیا سب سے زیادہ 10اڈے ڈیرہ غازی خان میں سیل کیے گئے

جبکہ لودھراں (کہروڑ پکا) 6،لیہ (لالیاں)5،خانیوال(میاں چنوں) 4اور ملتان صدر میں چار عطائیوں کے کاروبار سر بمہر کیے گئے رواں سہ ماہی میں اب تک ملتان ریجن میں 371،خانیوال 244،ڈی جی خان221،

جبکہ لودھراں اور لیہ میں بالترتیب 134اور133عطائیوں کے کاروبار سیل کیے گئے ہیںواضح رہے کہ کمیشن نے پنجاب بھر میں اب تک 64ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مار کر 24,119عطائیوں کے اڈے بند کیے ہیں

اور اعدادوشمار کے مطابق 13ہزار سے زیادہ عطائیوں کی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیںمزید برآں عطائیوں کو تقریباً49کروڑ روپے جرمانے بھی کیے گئے ہیں

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایات پر صوبہ بھر میں شہریوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اور غیر رجسٹرڈعلاج گاہوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

ہیلتھ کیئر کمیشن کو حکومت پنجاب نے مزید سخت کاروائی کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

%d bloggers like this: