مظفرگڑھ : جنگل میں جنگل کا قانون ایک لاکھ ایکٹر پر اربوں مالیت کے جنگلات کا صفایا نشان صفہ ہستی سے مٹ گئے جنگلات افسران اور بااثر افراد کی ملی بھگت سے دس چھوٹے تیس بڑے جنگلات سے ٹمبر مافیا نے لاکھوں کے قیمتی درخت بیچ کھائے رکھ خان پور میں 5400 احمد موہانہ جنگل 1200 ایکٹر چھینہ مالانہ جنگل سے 1400 ایکٹر پر درخت کاٹ کر نشان تک مٹا دیے گئے حکومت کو اربوں کا نقصان اینٹی کرپشن نے آج تک کاروائی نہ کی نہ نیب جاگا عوامی حلقوں کی جانب سے کاروائی کا مطالبہ
مبینہ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے اعلی افسران کی ملی بھگت سے اربوں مالیت کے درختوں کا صفایا ھوگیا ھے ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں جتوئی علی پور مظفرگڑھ کوٹ ادو میں محکمہ جنگلات کے ایک لاکھ چار ہزار ایکٹر رقبہ پر موجود دس چھوٹے تیس بڑے مشہور جنگلات پر لاکھوں قیمتی درختوں کا ٹمبر مافیا مقامی و سیاسی وڈیرے پولیس محکمہ کے فارسٹ گارڈ ریینج آفیسر بلاک افسروں کی ملی بھگت سے صفایا کرکے اکثر رقبہ پر پرائیویٹ افراد نے کاشت شروع کررکھی ھے ذرایع کے مطابق گذشتہ سال محکمہ کا 70 ہزار ایکٹر رقبے کو ساوتھ پنجاب فرسٹ کمپنی کو دینے کا، معاہدہ ہ ھوا مگر چند ماہ قبل رقبہ نجی کمپنی کو دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا جس کی وجہ سے معمولی بچے درختوں پر بھی کلہاڑے چلائے جارہے ہیں ذرایع کے مطابق رکھ خان پور میں چالیس ہزار ایکٹر رقبے میں 5400 ایکٹر پر لگے قیمتی درختوں کا کاٹ کر مافیا نے میدان بنالیا ھے 1200 ایکٹر، پر مشتمل احمد موہانہ جنگلات کا بھی صفایا کردیا گیا ھے 1400 ایکٹر پر چھینہ مالانہ جنگل بھی اوجاڑ دیا گیا ھے 600 ایکٹر پر لگے سادات جنگل 1300 ایکٹر پر ہیڈ بکائنی جنگل پانچ سو ایکٹر سہونی جنگل میرہزار 1200 ایکٹر پر مشتمل دنوحہ جنگل 900 ایکٹر پر سردانی جنگل 800 ایکٹر پر ڈانڈے والا جنگل 2500 سو ایکٹر بیٹ قائم شاہ جنگل پر لگے درختوں کا 95 فیصد کاٹ کر نام و نشان تک ختم کردیے گئے ہیں 1300 سو ایکڑ پر یمن والا جنگل 500 ایکٹر پر مڈ والا جنگل سلطان پور جنگل گری جنگل مسن جنگل جھلاری جنگل کلے والا جنگل شاہ والا جنگل ڈھاکہ برارا جنگل سمیت ضلع بھر کے چالیس چھوٹے بڑے جنگلوں پر لگے درختوں کو بیچ کر مافیا اور محکمہ کے افسران لاکھوں پتی سے کروڑوں پتی بن چکے ہیں ذرایع کے مطابق انٹی کرپشن بھی کروڑوں مالیت کے درختوں کا صفایا کرنے والے ابھی تک کچھ نہ بگاڑ سکا اور نہ ہی نیب نے مافیا کخلاف گھیرا تنگ کیا ھے عوامی و سماجی حلقوں نے اربوں روپے کے درخت چوری میں ملوث مافیا کے خلاف نیب و ودیگر احتساب اداروں سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تبدیلی سرکار کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں کردیا ہے، کرپشن کے خاتمے کے اعلان پر حکومت میں آنے والی تبدیلی سرکار تھوک کی بنیاد پر اجتماعی کرپشن کر رہی ہے،
اتنی بڑی کرپشن پر احتسابی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے،نیا پاکستان بنانے والوں سیعوام دن بدن بد ظن ہورہے ہیں، حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے،رپورٹ پر سلیکٹیڈ حکومت کومستعفی ہو جانا چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے کرپشن کے خلاف نعروں پر لوگوں کو ورغلایا،سیاسی رہنماؤں کو بدنام کیا،لیکن جب حقیقت کھل گئی تو خود اجتماعی کرپشن میں ملوث نکلی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تبدیلی سرکار کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں کردیا ہے،
کرپشن کے خاتمے کے اعلان پر حکومت میں آنے والی تبدیلی سرکار تھوک کی بنیاد پر اجتماعی کرپشن کر رہی ہے، لیکن بد قسمتی سے احتسابی اداروں نے بھی چپ سادھ لی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ
اب روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سرکار کی کرپشن کی داستانیں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں،عوام اور ان کے اپنے ممبران کھلے عام محفلوں میں اپنی حکومت کی کرپشن کے قصے سنارہے ہیں،ملک احمدیار نے کہا کہ حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے اور عوام دن بدن بد ظن ہورہے ہیں
لیکن تمام احتسابی اداروں کی نظریں صرف اپوزیشن کے علاوہ کسی حکومتی رکن یا وزیر کی کرپشن کی جانب نہیں جارہی، جس پر تیزی کیساتھ حکمران جماعت کی مقبولیت گری ہے،انہوں نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کو اب اپنی کرپشن نظر نہیں آرہی اور نہ ہی احتسابی ادارے ان کے خلاف کوئی اقدامات اٹھارہے ہیں،
تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے،عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دن دیہاڑے ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں،
نااہل اور نالائق حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے لیکن حکمران جماعت اور انکے سرمایہ دار ہمنوا دونوں ہاتھوں سے حکومتی تعاون سے وسائل لوٹ رہے ہیں،
ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہاکہتبدیلی سرکار اور اس کی رعایا کی پانچوں انگلیاں گھی میں پڑی ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ اجتماعی طور پر کرپشن کی جارہی ہے
لیکن سب سے افسوسناک امر یہ ہے کہ اس اجتماعی کرپشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد بھی احتسابی ادارے حکومتی اراکین کے خلاف کوئی کارروائی نظر نہیں آرہی.
کوٹ ادو
پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار حلقہ پی پی 279میرآصف خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت ہر طر ف سے عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن ہے اور غریب دشمن معاشی پالیسی پرچل رہی ہے،
پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی،اْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا،جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا،
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طر ف سے عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے اور ہر طرح سے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، گیس، بجلی اور پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے،
سلیکٹرز نے عمران خان کو لا کر عوام کو لائن میں لگ کر آٹا خریدنے پر مجبور کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ دو نہیں ایک پاکستان لیکن اگر ان کی پالیسی دیکھیں تو ایک نہیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں،
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی،اْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا،جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہونگے،
انہوں نے مزید کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سحرانگیز شخصیت کی وجہ سے پیپلز پارٹی غریب عوام کی آواز بنی،پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی
اور اْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا، جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے.
کوٹ ادو
ساوتھ پنجاب ایجوکیشن فورم تحصیل کوٹ ادو کی جانب سے آرگنائزڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ایک عظیم الشان اجتماع تونسہ بیراج پر ہواجس میں تقریباً تحصیل بھر کے ڈیڑھ سو سے زائد پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل نے شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا
اور پرائیویٹ اداروں کو حالیہ درپیش مسائل پر بحث اور ان کے حل کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا،ساؤتھ پنجاب ایجوکیشن فورم کیچئیرمن سجاد خان گرمانی بلوچ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاضی جلیل الرحمان،کواڈنئیٹر جاوید اقبال بھٹی کومتفقہ طور پر عہدیدار منتخب کیا گیا،
نو منتخب عہدیداروں کاپرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرانے کا عزم،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساوتھ پنجاب ایجوکیشن فورم کے نومنتخب چیئرمین سجاد خان گورمانی نے کہا ہے کہ علم کے زیور سے ہمارے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے
کیونکہ ہمارے بچے اس صوبے اور ملک کے مستقبل کے معمار ہوں گے، محکمہ تعلیم ہرنائی کے ضلعی آفیسران سرکاری سکولوں کو فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائیں گے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کوارڈینیٹر جاوید اقبال بھٹی نے کہا کہ اپنے علاقہ کے حوالہ سے منظم ہونا محض اتفاق نہی بلکہ بقا کے لئے ضروری ہے،
اس موقع پر اعادہ کیا گیا کہ پہلے سے موجود تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا،پہلے مرحلے پر ممبران کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر آفس کا قیام کا فیصلہ کیا گیا،تحصیل بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اب ہر جگہ دھکے نہیں کھانے پڑیں گے،
بلکہ ضلعی لیول کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کوٹ ادو میں حل کیے جائیں گے،پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کیلئے سالانہ سپورٹس و ادبی مقابلہ جات کا انعقاد فورم کی پہلی ترجیح ہو گی،انہوں نے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،
فورم میں دانش مونسٹوری سکول کوٹ ادو کے پرنسپل محمد دانش،الرحمن کالج کوٹ ادو کے پرنسپل نصراللہ نصیر دانش،
الفتح پبلک اسکول منھاں کے پرنسپل ملک عاشق حسین،دی ایجوکیٹرز اسکول کے پرنسپل میاں وقار قریشی،النجف پبلک اسکول کے پرنسپل سید اظہر حسین،ہاشمی پبلک اسکول کے بستی پرہاڑ پرنسپل عبدالرشید خان بلوچ،
پاکستان پبلک اسکول گرمانی اڈا کے پرنسپل مہر محمد عباس،الکاشف پبلک اسکول سنانواں کے پرنسپل کاشف خان سمیت ڈیڑھ سو سے زائد سکولوں کے پرنسپل نے شرکت کی.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ