نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان:

ملتان میں موسمی سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ گوبھی 40 روپے اور مٹر 100 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔

ٹماٹر 60 روپے، الو 40 اور پیاز 40 روپے کلو کا ہوگیا،  شلجم اور گاجر کے نرخ 40 روپے فی کلو ہیں۔

شملہ مرچ 150 روپے اور اور کدو 120 روپے کلو ہیں۔ بیگن 80 روپے اور کھیرا 50 روپے کلو میں دستیاب ہے۔


ملتان:

ملتان میں کرونا وائرس کا خطرہ،،، محکمہ ہیلتھ کی ٹیم سکریننگ کے لئے چائینز کیمپ پہنچ گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پڑوسی ملک چین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ملتان میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والی چینی باشندے فینگ فین کو وائرس کی علامات پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے

جس کے بعد حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیم چائنیز کیمپ انڈسٹریل اسٹیٹ پہنچ گئی سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے سینکڑوں چائینز ملتان میں موجود ہیں

ہیلتھ ٹیم نے چینی باشندوں کی سکریننگ کی۔


ملتان:

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے جج کی ویڈیو وائرل کرنے والے ایک اور ملزم نادر خان کو گزشتہ روز معصوم شاہ روڈ ملتان سے گرفتار کیا،

ملزم کو انسداد دہشت گردی ملتان عدالت نمبر ایک کے جج محمد عاشق کے سامنے پیش کیا گیا

ایف آئی اے نے جج کی ویڈیو وائرل کرنے والے ایک اور ملزم نادر خان کو گزشتہ روز معصوم شاہ روڈ ملتان سے گرفتار کیا,,,

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نادر خان جج ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کا قریبی ہے، ملزم نادر خان سے دیگر ساتھیوں اور ڈیجیٹل آلات کی برآمدگی کی جانی ہے،

جبکہ ملزم کو انسداد دہشت گردی ملتان عدالت نمبر ایک کے جج محمد عاشق کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی

عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم نادر خان کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئ,

ایف آئی اے ٹیم ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کرے گی ملزم نادر خان کے خلاف الیکٹرانک کرائم، فراڈ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔


ملتان,:

ذرائع  کے مطابق کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آ گیا ۔ 28 سالہ شخص کو نشتر آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ،

28 سالہ رحمت علی چار دن پہلے چین سے پاکستان آیا تھا، نشتر اسپتال میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 2ہوگئی ۔

About The Author