ڈیرہ غازیخان
و زیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان سبزی منڈی اور مارکیٹوں کے معائنہ کے ساتھ گرانفروشوں کے خلاف سرگرم ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ بالترتیب محمد اسد چانڈیہ اور محمد شاہد ملک نے سبزی منڈی کے معائنہ کے دوران پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پھل اور سبزیوں کا معیار دیکھنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری نرخنامہ کے مطابق قیمتیں چیک کی گئیں
انہوں نے سکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو پھل اور سبزی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے فورٹ منرو اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضااسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد،ڈسٹرکٹ
مانیٹرنگ کمیٹی کے اراکین ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد عدیل،ایکسئین پبلک ہیلتھ جواد کلیم،ایس ڈی او ہائی ویز طاہر اور دیگر ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے دورہ کے دوران صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سخی سرور کا دورہ کیا۔
صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں انہوں نے زیر تعمیر بغل چور روڈ کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔
اینٹوں کے ناقص معیار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مٹیریل واپس کرنے کے احکامات جاری کیے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرنے راکھی گاج کا بھی دورہ کیا۔سٹیل برجز کے انجینئرز اور دیگر غیر ملکی سٹاف کی سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ لی۔
انہوں نے فورٹ منرو کا دورہ کرتے ہوئے ایف ایم ڈی اے کے زیر تکمیل اور جاری منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے مقبرہ غازی خان،زیر تعمیر بی ایم پی سرائے اور سخی سرور روڈ پر ٹی ڈی سی پی کی عمارتوں کامعائنہ کیا
ڈپٹی کمشنرنے ڈیرہ غازی خان کے بانی غازی خان کے مقبرہ کا معائنہ کیا انہوں نے عمارت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا
اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔انہوں نے ٹریفک چوک پر بی ایم پی سرائے کی زیر تعمیر کام کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور روڈ پر موجود ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کا بھی جائزہ لیا.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں تعینات محکموں کے سربراہان کے بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے.
کمشنر نے کہا کہ بغیر اطلاع افسران کے سٹیشن چھوڑنے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اجازت لیکر سٹیشن چھوڑا جائے عملدرآمد نہ ہونے پر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیاں بند کردی جائیں کمشنر نسیم صادق نے اپنے آفس میں روزانہ کے معمول کے مطابق کھلی کچہری لگائی
اور سائلین کے مسائل سنے انہوں نے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے کمشنر نے فورٹ منرو میں ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کی نشاندہی پر
ڈی جی ایف ایم ڈی اے کو افسران اور ریکارڈ سمیت طلب کرلیا کمشنر نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل ہڑپ کررہی ہے وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کیلئے موثر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری کی بریفنگ کے دوران کہی۔مشیر وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ
معاشی اور معاشرتی جرائم کی بڑی وجہ بے ہنگم آبادی ہے بہتر تعلیم و تربیت ہر بچہ کا حق ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دیا جائے
ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے کہا کہ ادارہ آبادی میں توازن کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لارہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاصفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا
کمشنر نسیم صادق نے مانکا کینال کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات مافیا سے واگزار کرائے گئے رقبہ کا معائنہ کیا انہوں نے فوری طور پر وہاں پارک کے قیام کیلئے احکامات جاری کئے۔
بچوں کی تفریح کے لئے جھولے،بنچز اور سلائیڈنگ نصب کی جائے گی۔کمشنر نے چوک چورہٹہ کا معائنہ کرتے ہوئے لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور سکریپ سے کارآمد اشیاء کی تیاری کا جائزہ لیا۔
ناکارہ اور سکریپ سے جھولے،بنچز،سلائیڈ اور دیگر کارآمد اشیاء بنائی جارہی ہیں جنہیں پارکس اور مانکا کینال کے کناروں پر نصب کیا جائے گا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان:
محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے جس کاافتتاح شاہین فٹبال سٹیڈیم سٹی پارک میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کیا.
چیمپئن شپ میں آٹھ فٹبال کلب حصہ لے رہے ہیں. افتتاحی میچ ینگ الغازی کلب اور ینگ بوائز کلب کے مابین ہوا جو ینگ بوائز کلب نے جیت لیا
جبکہ دوسری میچ اٹامک انرجی کلب اور الطارق کلب کے درمیان کھیلا گیا.
چیمپئن شپ 27 جنوری تک جاری رہے گی آرگنائزنگ کمیٹی میں صدیق بھٹی، صداقت، ارشد، محمود کھتران شامل ہیں.
ڈیرہ غازیخان
نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام، عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا، نظریاتی کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں اور جماعت کے ماتھے کا جھومرہیں ایسے کارکنوں کی قربانیاں بے مثال ہیں
ڈی جی خان پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے تحصیل کی سطح پر ورکرز کو تنظیم میں شامل کیا جارہاہے تاکہ عوام کے مسائل کے حل میں آسانی ہو۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد لطیف خان پتافی ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا
کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں امید ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ وزیر ا عظم عمران خان کے وژن کو عام کرنے کے لئے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر دیں۔
ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری یاسر درانینے کہا کہ ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے مخصوص مافیا انجام کے قریب ہے اس لیئے واویلا مچایا جا رہا ہے
وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیں گے، ڈی جی خان میں تحریک انصاف کو مظبوط بنا ئیں گے
عوام کو روزگار ،صحت،تعلیم،امن وامان اولین ترجیع ہے اس موقع پرضلعی سیکرٹری فنانس وسیم خان مستوئی،ضلعی سیکریٹری انفارمیشن ملک حنیف آرائیں،
ضلعی نائب صدر ملک غلام حیدر خان،ضلعی سنیئر نائب صدر حفیظ اللہ شاہ،ضلعی نائب آفتاب شفقت کھتران،سید محمد کاشف شاہ ،عرفان اعظم،شیر زمان گورمانی بھی موجود تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون