دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوجرانوالہ کے مدرسے میں بھی کمسن بچے سے جنسی زیادتی

پولیس کی طرف سے درج مقدمے کے مطابق بچہ مدرسہ میں پڑھنے گیا تو وہاں موجود سجاول نامی شخص نے درسگاہ میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا

گوجرانولہ : سیٹلائٹ ٹاون میں واقعہ مدرسہ میں نوجوان کی چھ سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کی طرف سے درج مقدمے کے مطابق بچہ مدرسہ میں پڑھنے گیا تو وہاں موجود سجاول نامی شخص نے درسگاہ میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگرملزم فرارہوگیا جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا ۔

تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارےجس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے کمسن بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیاتووقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے فوری مقدمہ نمبر118/20 در ج رجسٹرڈ کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدرسے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے ، پولیس نے فوٹیج قبضہ میں لے لی ہے

سی پی او گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ تفتیش کے دوران میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مانسہرہ کے ایک مدرسے میں بھی بچے سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آچکاہے۔

Tبچے سے زیادتی کرنے والے استاد کا ڈی این اے میچ کرگیا

About The Author