دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عدالتی چیمبر خاتون سے زیادتی ، پولیس نے جے آئی ٹی بنادی

چار رکنی جے آئی ٹی ٹیم میں ایک ڈی ایس پی، دو انسپیکٹرز اور ایک سب انسپیکٹر شامل ہیں۔

سیہون شریف:

عدالتی چیمبر میں خاتوں سے زیادتی کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پولیس نے جے آئی ٹی ٹیم بنادی۔

چار رکنی جے آئی ٹی ٹیم میں ایک ڈی ایس پی، دو انسپیکٹرز اور ایک سب انسپیکٹر شامل ہیں۔

چار رکنی جے آئی ٹی ٹیم میں ڈی ایس پی کھانوٹ علی شیر خاصخیلی، ڈی ایس پی ایڈمن برانچ انچارج انسپیکٹر فاروق لاکھیر  بھی شامل،

جے آئی ٹی ٹیم میں ایس ایچ او نئینگ ملک ریاض اور ایس ایچ او جھانگارا شاھ محمد لغاری بھی شامل اور
جے آئی ٹی ٹیم ایک ہفتے کے اندر معاملے کی تفشیش کرکے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی،

جے آئی ٹی ٹیم کو ملزم کی ڈی این اے بھی کرانے کی ہدایات،
جے آئی ٹی ٹیم کو خاتوں سلمی اور کیس میں نامزد سول جج اینڈ جوڈیشنل مئجسٹریٹ کی تمام میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرانے کی ہدایات۔

عدالتی حکم پر تشکیل شدہ جے آئی ٹی ٹیم خاتوں سلمی بروہی کا بیان لینے لاڑکانہ دارالامان روانہ ہوگئی۔

About The Author