دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سنگدل باپ نے دوسری بیوی کے کہنے پر اپنی 8ماہ کی بچی کو قتل کردیا

پولیس نے نعش کو برآمد کر کے بچی کو قتل کرنے والا سفاک والد شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار ک

چونیاں

الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ نے دوسری بیوی سے مل کر اپنی پہلی بیوی کی آٹھ ماہ کی بیمار بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر نے کے بعد گھر کے صحن میں دبا دیا

ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش کو برآمد کر کے بچی کو قتل کرنے والا سفاک والد شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا

ملزم شریف نے دو سگی بہنوں نبیلہ اور اٹھارہ سالہ زینب سے شادی کر رکھی تھی نبیلہ کو طلاق دینے کے بعد اپنے ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا

ایمان فاطمہ پہلی بیوی نبیلہ کی بیٹی تھی اور اکثر بیمار رہتی تھی

الہ آباد سنگدل باپ شریف نے اپنی دوسری بیوی سے مل کر اپنی آٹھ ماہ کی بیمار معصوم بچی ایمان فاطمہ کو مارنے کے بعد لاش کو گھر کے صحن میں دبا دیا

ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو گھر سے برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزم شریف نے نبیلہ نامی لڑکی کو طلاق دے رکھی تھی

اور اسی کی دوسری ہمشیرہ زینب سے شادی کی اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا شریف ایک زمیندار کے پاس مزارعہ ہے

شریف نے دو روز قبل اپنی بیٹی ایمان فاطمہ جو کہ اکثر بیمار رہتی تھی کو مار کر گھر کے صحن میں دبا دیا پولیس نے ملزم شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر کے تفتیش کا آگاز کر دیا ہے۔

About The Author