مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزموں پر یکم فروری کو فرد جرم عائد کردی جائے گی

ملزم عاطف زمان نے سامنا ہونے پر مقتول کی بیوہ سے معافی مانگ لی

اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزموں پر یکم فروری کو فرد جرم عائد کردی جائے گی۔ ملزموں کے وکلا کو آخری مہلت۔ ورنہ سرکاری وکیل فراہم کردیا جائے گا۔ ملزم عاطف زمان نے سامنا ہونے پر مقتول کی بیوہ سے معافی مانگ لی۔

کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کے وکلا کی مسلسل تیسری بار عدم حاضری کی بنا پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔آخری بار مہلت دے رہے ہیں۔ وکلا کو پیش کریں ورنہ ہم کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل فراہم کردیں گے۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزموں کے وکلا کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے مرید عباس کے قتل کے دوران ملزموں کے زیر استعمال گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت احاطہ عدالت میں ملزم عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ زارا عباس سے سامنا ہوا،،،تو ملزم نے بیوہ سے معافی مانگ لی۔

عاطف زمان نے زارا عباس سے سوری کہا۔ جس کے جواب مین زارا عباس نے کہا کہ میں تو کیا تمہیں اللہ بھی معاف نہیں کرے گا۔ جس پر عاطف زمان کا کہنا تھا کہ جی وہ جانتا ہے۔

%d bloggers like this: