دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا

جس کے مالیت بارہ کروڑ چالیس لاکھ کے قریب ہے، کارروائی میں 7 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے12کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر میں ایرانی ڈیزل اور منشیات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس دوران مختلف لانچوں سے80 ہزارلیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا۔

جبکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرکوں سے چھپن ہزارلیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا۔
جس کے مالیت بارہ کروڑ چالیس لاکھ کے قریب ہے، کارروائی میں 7 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اسی طرح پسنی میں منشیات سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ۔

جبکہ وندرمیں مسافرکوچ سے پانچ کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے

About The Author