دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی احتساب بیورو اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار

ا جس میں ایف بی آئی کی جانب سے مسودے میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

اسلام آباد:

پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے قومی احتساب بیورو نے امریکی ایجنسی ایف بی آئی اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ معاہدوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے جلد کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا،

ایف بی آئی کے ساتھ معاہدے کا ابتدائی مسودہ امریکی ایجنسی کو بھجوایا گیا جس میں ایف بی آئی کی جانب سے مسودے میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

برطانوی اور امریکی اداروں سے معاہدوں کے ڈرافٹ وزارت قانون و انصاف نے تیار کیے، قومی احتساب بیورو، ورلڈ بینک اور ملائشین اینٹی کرپشن بیورو کے ساتھ بھی معاہدے کرے گا،

معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد کرپشن کے خاتمے کیلئے معلومات کا تبادلہ ہے۔

About The Author