نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دی

ٹرانسپرنسی چیپٹر کے سربراہ نے لیگی قیادت کو پذیرائی بخشی، اس رپورٹ پر قوالی ہی کی جاسکتی ہے

اسلام آباد:

حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیٹا جمع کرنے والے افراد کا گٹھ جوڑ سامنے آنا ضروری ہے،

مشرف دور میں سب سے زیادہ اور ن لیگ کے دور میں سب سے کم کرپشن دکھائی گئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا میں بحث چل رہی ہے،

اس کی اپنی شفافیت پر بہت بڑا سوال ہے، ٹرانسپرنسی چیپٹر کے سربراہ نے لیگی قیادت کو پذیرائی بخشی، اس رپورٹ پر قوالی ہی کی جاسکتی ہے، اس قسم کی رپورٹیں ہمیں اپنے اہداف سے اِدھر اُدھر نہیں ہٹا سکتیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سندھ میں کرپشن کی طویل داستان رقم ہے، پاکستان کو صاف شفاف اور کرپشن فری بنائیں گے، موڈیز پاکستانی معیشت کی بہتری کا دعویٰ کر رہا ہے،

کرپٹ عناصر سے ریکوریز 10 سال کی نسبت زیادہ ہیں، میاں صاحب کو پردیس گئے کافی وقت ہوگیا، ابھی تک ان کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی، رپورٹ پر بحث کے بجائے پلیٹ لیٹس رپورٹ کا بتایا جائے۔

About The Author