دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اختتام پذیر

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں چین نے پاکستان کے اقدامات کے موقف کی حمایت کردی

چین میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اختتام پذیر، چین نے پاکستانی اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گرے لسٹ سے نکلنے یا بلیک لسٹ ہونے سے متعلق پاکستان کی قسمت کا فیصلہ، پیرس میں سولہ فروری سے شیڈول اجلاس میں ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں چین نے پاکستان کے اقدامات کے موقف کی حمایت کردی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے واضح اقدامات کیے،

دنیا کو پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرناچاہیے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امید ہے فیٹف پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعمیری مدد فراہم کرےگا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہناہے کہ پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کرناچاہیے

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس حکام کے درمیان باضابطہ مذاکرات اکیس اور بائیس جنوری کو بیجنگ میں ہوئے۔

دو دن کے باضابطہ مذاکرات کے دوران چار مختلف سیشن ہوئے ۔جس میں پاکستانی وفد نے پریزنٹیشن اور فیس ٹو فیس میٹنگز کیں۔

جمعرات کو ہوئے سیشن میں ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی جانب سے دی گئی پیش رفت رپورٹ پر تفصیلی غور کیا۔

پاکستان کی رپورٹ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم میں دی گئی سزائوں کی تفصیل شامل تھی ۔ اس کے علاوہ مختلف کالعدم جماعتوں کے خلاف اقدامات اور اس حوالے سے دی گئیں سزائوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ایف اے ٹی ایف ٹیم 14ممالک کے ارکان پر مشتمل تھی جس کی سربراہی چین کے ڈی جی فنانشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ کررہے تھے۔

مجموعی طور پر پاکستان کی پیش رفت رپورٹ پر ردعمل حوصلہ افزا رہا۔امریکا اور یورپی ممالک ارکان نے پاکستانی اقدامات کو سراہا ۔

دیگر ممالک کی جانب سے انڈیا کو غیر ضروری سوالات کرنے سے بھی روکا گیا
جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان سے متعلق رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں پیش کرےگا

جو 16 سے 19 فروری کو پیرس میں ہوگا ۔اس اہم ترین اجلاس میں ایف اے ٹی ایف حکام فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کو گرے،وائٹ یا بلیک لسٹ میں سے ،،،کس میں رکھنا ہے۔

About The Author