دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نقیب ﷲ قتل کیس میں نامزد 5 پولیس اہلکاروں کی ضمانت سے متعلق درخواستیں مسترد

راؤ انوار ٹرائل کورٹ سے ضمانت پر ہیں لیکن انکی ضمانت کے خلاف درخواست پر فیصلہ 27جنوری کو سندھ ہائیکورٹ میں سنایا جائیگا۔

سندھ ہائیکورٹ نے نقیب ﷲ قتل کیس میں نامزد 5 پولیس اہلکاروں کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نےنقیب ﷲ قتل کیس میں نامزد 5ملزمان رئیس عباس۔ عمران زیدی۔ ارشد۔ شکیل فیروز ۔ ﷲیار خان اور غلام نازک کی ضمانتوں پر محفوظ سناتے ہوئے ضمانتیں مسترد کردیں۔

نقیب ﷲقتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 25پولیس اہلکار نامزد ہیں راؤ انوار ٹرائل کورٹ سے ضمانت پر ہیں لیکن انکی ضمانت کے خلاف درخواست پر فیصلہ 27جنوری کو سندھ ہائیکورٹ میں سنایا جائیگا۔

About The Author