دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدرآصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ میں ایم آرآئی بھی تجویز

میڈیکل رپورٹ کےمطابق سابق صدرکی صحت میں بہتری کاعمل سست ہے

کراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج سابق صدرآصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ میں ایم آرآئی بھی تجویزکیاگیاہے ۔۔۔ معالجین نےسابق صدر کوسفرنہ کرنےکامشورہ بھی دیاہے

پیپلزپارٹی کےکوچئیرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ہیں ۔

رپورٹ کےمطابق آصف علی زرداری کوچودہ دسمبرکواسپتال میں داخل کیاگیا ۔۔۔

سابق صدرکاتھیلیم اسکین اورایکوچھبیس دسمبرکوکئےگئے ۔۔۔ میڈیکل رپورٹ کےمطابق سابق صدرکی صحت میں بہتری کاعمل سست ہے ۔۔

انجائنہ کی تکلیف کی وجہ سے انہیں اینجوگرامی تجویزکی گئی ہے جبکہ آصف زرداری کےخون میں شوگرکی مقدار بھی قابومیں نہیں آرہی ہے ۔۔۔

جس کےبعدمعالجین نے سابق صدرکوایم آرآئی بھی تجویزکیاہے ۔۔۔ ساتھ ساتھ ڈاکٹروں نےآصف زرداری کوسفرنہ کرنےکامشورہ بھی دیاہے۔۔۔

About The Author