دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کو ٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ حادثاتی طورپر منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کو مایوس کردیا،

ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودحلقہ میں تاحال کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا،مایوس عوام ہمارے دور اقتدار کو یا دکررہی ہے،

عوام کی خدمت پہلے بھی ان کا مقصد حیات رہا ہے اور آئندہ بھی اسی جذبہ کے تحت کام کرتے رہیں گے،

انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ان کا گروپ کلین سویپ کریگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو ڈیڑھ سال مکمل ہونے کو ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام اور جامع منصوبہ شروع نہیں ہو سکی،

موجودہ سیٹ اپ کے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن ہے اور انکی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے

جس سے اب حلقہ کی عوام مایوس ہو چکی ہے،انہوں نے اپنے دور اقتدار میں سابقہ محرومیوں کا خاتمہ کیا تھا

حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام جن میں 2 ڈگری کالجز3 جے ہیڈ سپرز 64 کلو میٹر پختہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت،16کلومیٹرز کارپٹ روڈ،10کروڑ میونسپل کمیٹی سنانواں میں مخصوص فنڈز کی فراہمی اور حلقہ کی ہر یونین کو نسل کیلئے سولنگ گلی نالی کیلئے 2کروڑ کے فنڈز منظور کرائے تھے

جنھیں اب تک عوام یاد کررہی ہے،لیکن منتخب ہونے والے نمائندوں نے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودحلقہ میں تاحال کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کرایا

جس سے عوام مایوسی کا شکار ہے،محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ عوام کی خدمت پہلے بھی ان کا مقصد حیات رہا ہے اور آئندہ بھی اسی جذبہ کے تحت کام کرتے رہیں گے،

مختصر عرصہ میں اپنے علاقہ کے عوام کیلئے تاریخی پراجیکٹ لائے تھے، مستقبل میں بھی موقع ملا تو اپنے علاقہ کی قسمت بدلنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،

انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، عوامی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں، حلقہ کے عوام کی خدمت میں پہلے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ رہیں گے

اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو آئندہ انتخابات میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا،

آنے والے انتخابات میں انشاء اللہ حلقہ میں ان کاگروپ کلین سویپ کریگا،اس موقع پر محمدسعودگرمانی، عتیق الرحمن خان گرمانی،

امجد خان گرمانی، حاجی رضا خان گرمانی، منوخان گرمانی، عمران عباس بھٹی،عبدالمطلب علی بھٹی، ضیاء الرحمن فاروقی،

اسمعیل حسن گرمانی، جاوید ریاض گرمانی،حسن معاویہ گرمانی، فیصل گرمانی، ملک فاروق گاذر سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔


کو ٹ ادو

سابق امیدوار قومی اسمبلی ومعروف قانون دان نیا زاحمد خان بْزدار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی پار لیمنٹ میں برحلف قرآ ن اٹھا کر کہہ دیا ہے کہ

ان کے اوپر منشیات کا کیس جھوٹا ہے،اوران سے کوئی منشیات برآمد نہ ہوئی ہے اور نہ ہی وہ اس قسم کا کوئی کام کرتا ہیں،

موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ رانا ثناء اللہ کا مقدمہ واپس لے لیں اور یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور قرآن پاک پر چھوڑ دینا چاہیے،

انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں اللہ اور اللہ کے قرآن پر یقین رکھنا چاہیے،اگر رانا ثناء اللہ جھوٹا ہوا تو اللہ تعالی کی ذات اس کو سزا دے گی،

ایسے معاملہ کو بحیثیت مسلمان یقین کر لینا چاہیے، لہذا میں اس سلسلہ میں موجود حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ رانا ثناء اللہ کا کیس واپس لے لیں،انہوں نے کہا کہ

جو لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں رائے رکھتے ہیں کہ وہ کام وغیرہ نہیں کرتے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب دھیمے لہجے کے مالک ہیں،

جو بندہ دھیمے لہجے کا مالک ہوتا ہے وہ ہمیشہ اپنے کام پر نظر رکھتا ہے،اس طرح دنیا کی مثالیں ہیں جو دھیمے لہجے کے مالک ہوتے ہیں وہ لوگ زیادہ کام کرتے ہیں،

مثال کے طور پر سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو دھیمہ لہجہ رکھتے تھے اور لوگ بھی ان کے کام کو یاد رکھتے ہیں،

اس طرح سابق صدر جنرل ضیاء الحق بھی دھیمہ لہجہ رکھتے تھے اور کام بھی زیادہ کرتے تھے، اس طرح موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دھیمہ لہجہ رکھتے ہیں

اور زیادہ کام کرتے ہیں،اس طرح عثمان بزدار وزیر اعلیٰ کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ وہ کام نہیں کرتے ہیں

یہ صیحح نہیں ہے،عثمان بزدار سب سے زیادہ کام والے بندے ہیں ان کی زیر سر پرستی صوبہ ترقی کررہا ہے،اور انشاء اللہ آئندہ بھی ترقی کرتا رہے گا۔


کو ٹ ادو

کوٹ ادو میں حکومتی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے غریبوں کا جینا محال کردیا، گھروں میں روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی اشیاء گھی چینی آٹا دالیں سبزیاں غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، غریب حکومت پر پھٹ پڑے،

تبدیلی کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے گھسیٹا جانے لگا،خودساختہ مہنگائی نے غریب طبقے کی کمر توڑ دی، بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد چینی اور آٹا بھی غریب کیلئے لینا مشکل ہوگیا،

دالوں اور سبزیوں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے غریبوں کے گھر فاقوں پڑھ گئے،اس حوالے سے غریب دیہاڑی داروں انتظار حسین،سعید احمد انصاری،طارق روحانی سمیت دیگرکا کہنا تھا حکومت خود ساختہ مہنگائی کنٹرول میں ناکام ہوگئی،

ملک میں خوشحالی کے نام پر ووٹ لیکر غربت نہیں غریب کا قتل عام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان آپکا 2 لاکھ میں گزارہ نہیں ہوتا ہم غریب 5 سے 10 ہزار میں ماہانہ کیسے گزارہ کریں،

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا 60 روپے پاؤ گھی اب 100 روپے میں چینی 90 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی سرکاری آٹا ناقص 20 کلو کا تھیلہ جو غریب کی پہنچ سے دور ہے فروخت کیا جارہا ہے،

حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے،شہریوں کا مزیدکہناتھاکہ غربت اور مہنگائی سے شہریوں کا گھر چلانا مشکل ہوگیا،

بے بس عوام حکومت پر غصہ نکالنے کے سوا کسی کام کی نہیں رہی حکومت کو چاہیے غریب طبقے کیلئے فوری طور اقدامات کرتے ہوئے مہنگائی پر کنٹرول کرے۔


کو ٹ ادو

ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کی جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارواء کا آغاز،چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار،

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے24 گھنٹے خدمات سر انجام دیں گے، عوام کے تعاون سے جلد ہی دائرہ کو جرائم سے پاک کر دیں گے،

ایس ایچ او عصمت عباس،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کی ہدایات اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کی نگرانی میں حال ہی میں تعینات ہونیوالے ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس نے اپنی ٹیم عرفان فیض اے ایس آئی،

سلیم اے ایس آئی و دیگر ملازمان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان نذر عرف ندا اور زاہد ولد سرور کو گرفتار کر لیا،

ایس ایچ او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کا عزم کیا ہوا ہے اور اس کیلئے 24 گھنٹے خدمات سر انجام دیں گے،

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، عوام کے تعاون سے دائرہ دین پناہ کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔


کو ٹ ادو

گھر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری،پولیس کے چھاپہ پر چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو بھائی موٹر سائیکل پر لیکر فرار،

پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ محلہ میر والا کا رہائشی محمد اسلم خان گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل نمبری5048ڈی جی کے گھر کے باہر کھڑی کرکے گھر گیا،

کچھ دیر بعد واپس آیا توموٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چوری کرکے لے گئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری غلام عباس مشوری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا

جہاں پر موجود اس کے بھائی محمد اکمل مشوری اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہوگیا،پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

تھانہ سنانواں کے علاقے ڈکیت گینگ گرفتار،9 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان اور جدید ہتھیار برآمد کرا لیئے گئے، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے تھانہ سنانواں میں ایس ایچ او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

تھانہ سنانواں پولیس نے نامعلوم مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ڈکیتی سے چھینا گیا مال جسکی مالیت 9 لاکھ سے زائد جن میں 3 عدد موٹر سائیکلیں موبائل فونز اور نقدی شامل ہے برآمد کروا لیا،

ڈکیت گینگ کے سرغنہ زکریا سمیت اس کے ساتھیوں رمضان ، یوسف اور اعجاز کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ

سنانواں پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے کہ خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ جن میں کلاشنکوف،

پستول اور ماوزر بھی برآمد کرا لیئے ہیں، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔


کوٹ ادو

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی ملک اعظم کاشف کے والد وفات پا گئے ہیں

مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعة المبارک 10 بجے

دن مدرسہ فیضان مدینہ کوٹ ادو نزد کالی پل ادا کیا جائے گا

تمام دوستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

About The Author