دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان میں بھی چینی کی قیمتوں کا بحران سر اٹھانے لگا، شہر میں چینی کی قیمت 76 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو تک ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کردہ 20 کلو پیکنگ میں آٹا 805 روپے میں دستیاب ھے۔


ملتان۔

ملتان چکی پر آٹا60 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔  فلور ملز کے فائن آٹے کی 20 کلو کی بوری 1030 روپے میں ملنے لگی۔

ملتان، 15 کلو والے بیگ کی قیمت 860 روپے ہے۔  مہنگائی،آٹا،چینی کے بحران پر حکومت کے خلاف مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ۔


ملتان،

ملتان میں بجلی اور گیس کے بلوں پر شرکاء سراپا احتجاج ، نوجوانوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک

مظاہرے کی قیادت یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمان فری نے کی ،مظاھرین نے حکومت کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔

مظاہرین نےحکومت کا علامتی بھی پڑھایا، جنازہ کو پڑھانے کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔

مظاہرین کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔


ملتان

ملتان میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 17 کروڑ روپے سے زائد کے گھپلوں کا معاملہ، نیب عدالت نے میٹرو بس کرپشن کیس میں ملوث سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

اور مقدمہ میں شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ہے

ملتان میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 17 کروڑ سے زائد کے غبن کا معاملہ، میٹرو روٹ کے لیے خریدی گئی

اراضی کی الاٹمنٹ میں خرد برد کرنے پر سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے،

ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو، کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان،

سابق لینڈ کلیکٹر غلام مصطفیٰ گجر، قانون گو گلزار حسین ، پٹواری محمد ریاض، سکندر حیات، نگہت جبیں، عبدالخالق وکی اور خالد پرویز بھی شامل ہیں۔

ملزمان پر میٹرو بس منصوبہ میں زمین کی خریداری میں 17 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔نیب کے مطابق ملزمان نے میٹرو کے لیے خریدی گئی

اراضی میں غبن کیا تھا، نیب عدالت نے آئندہ سماعت 18 فروری مقرر کی ہے۔

About The Author