دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے زکوۃ کے لئے گزارہ الاونس کی مد میں ستاون کروڑ روپے جاری کردیئے

یواوں اور نادار افراد کو زکوۃ فنڈ کی ادائیگی جولائی دوہزار انیس سے التوا میں تھی

سندھ حکومت نے پچانوے ہزار مستحقین زکوۃ کے لئے گزارہ الاونس کی مد میں ستاون کروڑ روپے جاری کردیئے۔

سندھ حکومت نے صوبے کے پچانوے ہزار مستحقین زکوۃ کو فی کس چھ ہزار روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

ستاون کروڑ روپے کے زکوۃ فنڈسندھ بینک کے ذریعہ مستحقین کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔بیواوں اور نادار افراد کو زکوۃ فنڈ کی ادائیگی جولائی دوہزار انیس سے التوا میں تھی۔

صوبائی حکومت نے مستحقین زکوۃ کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔آئندہ ششماہی کے لیے گزارہ الاونس کا اجرا بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہوگا۔

وزیراعلی سندھ نے بائیومیٹرک تصدیق کے لیئے خصوصی فنڈز سے پچاس لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

About The Author