وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کے دعووں کو بے نقاب کردیا۔پاکستان کرپشن میں آگےاور جمہوری اقدار میں پیچھے چلا گیا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ دس سال بعد پاکستان کا ٹرانسپرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا ہے۔رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ دوہزار انیس میں کرپشن بڑھی ہے۔
قانون کی حکمرانی،انسانی حقوق کی پامالی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے ملک پیچھے چلا گیا ہے۔
مہنگائی و بیروزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی۔ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ملک ہر حوالے سے تنزلی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا پر آج جتنی پابندیاں پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،